مواد پر جائیں
اتوار، 1 نومبر 2026 21 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
پاکستان نے عمان کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز پلیٹ ٹائٹل جیت لیااپ ڈیٹ: پاکستان نے جی 24 کی صدارت سنبھال لی، عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات پر زورکراچی: ڈیفنس بخاری کمرشل میں شہریوں کے دو گروپوں میں لڑائی کی ویڈیو وائرلامریکا کا ایران میں مزید ایک دو اہداف کو نشانہ بنانے کا عندیہبحیرہ اسود میں محدود جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی کوششیں تیزایران کی جانب سے امریکا کو کسی بھی ممکنہ جنگ کے طویل دورانیے کی تنبیہ28 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تاحال موصول نہیں ہوا، سعید غنیبنڈس لی گا: بائرن میونخ اور بوروسیا ڈورٹمنڈ کا میچ 2-2 سے برابرفرح خان نے ایشوریہ رائے کو بالی وڈ کی واحد قدرتی خوبصورت اداکارہ قرار دے دیابرطانیہ کے شہر کوونٹری میں والدین کے ایصالِ ثواب کے لیے محفلِ قرآن خوانیبیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے اہم ہدایات جاریپی آئی اے کے فضائی بیڑے میں پہلا جدید بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر شاملجرمنی کے 34 شہروں میں نوجوانوں کا احتجاج، پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار زخمیکراچی پورٹ پر کھاد اور گندم سے لدے دو جہازوں کی آمدسوئی ناردرن نے گیس کے نئے گھریلو کنکشنز پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دیکবাڈی چیمپئنز لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں دس ٹیمیں شاملوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹرائی اینگلر سیریز کا فائنل جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکبادبھارت میں ٹریفک حادثہ، معروف گلوکار ہنی سنگھ کا بھانجا جاں بحقایرانی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں 24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہلاہور میں ٹرین حادثے اور مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق
پاکستان

بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے اہم ہدایات جاری

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرون ملک سفر سے قبل سفری و سرکاری دستاویزات میں کوائف کی درستگی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے اہم ہدایات جاری

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سفر سے قبل اپنے تمام سرکاری اور سفری کاغذات میں نام، والد کے نام اور دیگر کوائف کے درست اندراج کی تصدیق کرنا انتہائی ضروری ہے۔

بیورو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ، ویزا یا ملازمت کی درخواست جمع کروانے سے پہلے یہ یقینی بنائیں کہ تمام دستاویزات میں کوائف یکساں ہیں۔ انگریزی ہجے میں معمولی فرق یا تاریخ پیدائش میں غلطی بیرون ملک پہنچ کر سنگین مشکلات کا باعث بن سکتی ہے، جس سے امیگریشن اور بینکنگ کے امور متاثر ہو سکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق، پاسپورٹ کو بنیادی دستاویز قرار دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام کوائف کا موازنہ قومی شناختی کارڈ (CNIC) اور تعلیمی اسناد سے کیا جائے۔ کسی بھی قسم کی تصحیح کے لیے صرف مجاز سرکاری دفاتر سے رابطہ کریں اور ایجنٹس کے زبانی دلاسوں پر انحصار نہ کریں۔

بیورو نے تاکید کی ہے کہ فارم پر دستخط کرنے سے پہلے تمام تفصیلات کو خود چیک کریں اور کسی بھی دستاویز میں خود سے ردوبدل یا وائٹنر کا استعمال نہ کریں۔ مزید رہنمائی اور اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے لائسنس کی تصدیق کے لیے بیورو کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی جا سکتی ہے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

پاکستان کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں