مواد پر جائیں
اتوار، 1 نومبر 2026 21 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
تازہ
گورنر خیبر پختونخوا نے جے یو آئی کے سربراہ پر ریاست مخالف بیانیے کی سخت تنقید کیچیمپئنز لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں ٹیموں اور انعامی رقم میں اضافہوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹرائی اینگلر سیریز کا فائنل جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکبادبھارت میں ٹریفک حادثہ، معروف گلوکار ہنی سنگھ کا بھانجا جاں بحقایرانی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں 24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہلاہور میں ٹرین حادثے اور مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحقسیالکوٹ: ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں بھگدڑ، ایک شخص ہلاکبائنانس نے سائبر حملے کے دوران چرائے گئے اثاثوں کا نوے فیصد حصہ واپس کر دیاآسٹریلوی پی جی اے چیمپئن شپ، تاریخی جو کرک ووڈ کپ سڈنی پہنچ گیاامہرسٹ کالج نے ٹفٹس یونیورسٹی کو 21 کے مقابلے میں 24 پوائنٹس سے شکست دیصادق پبلک اسکول بہاولپور نے تقریری مقابلے کی ٹرافی جیت لیقاہرہ کی مرکزی شاہراہ پر ڈیجیٹل بل بورڈ ہیک، نازیبا ویڈیو نشرپاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے پر وزیراعظم کا خیرمقدمگیس کی قلت: نئے گھریلو اور کمرشل کنکشنز پر پابندی غیر معینہ مدت تک عائدلاہور: شالیمار پولیس نے 6 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش ناکام بنادی، ملزم گرفتارلاہور: ٹرائی سیریز پر بہترین ٹریفک انتظامات، سی ٹی او کی افسران کو شاباشڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں، 10 اشتہاریوں سمیت 18 عادی مجرمان گرفتاراین سی سی آئی اے کی کارروائیاں، خواتین کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان دبوچ لیےنایاب علی اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں پاکستانی وفد کا حصہ بن گئیںکوئن پیاک نے پروویڈنس کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا
صحت

کراچی، جناح اسپتال میں جنریٹرز کے ڈیزل پر لاکھوں روپے خرچ

سرکاری اسپتال میں لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے باوجود تین ماہ میں ڈیزل کی مد میں باون لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوئی۔

جناح اسپتال میں لوڈشیدنگ سے استثنٰیقپورٹ، دیزل کے کخراجات سامنے آگئے

کراچی کے جناح اسپتال میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی سہولت کے باوجود جنریٹرز کے لیے لاکھوں روپے کے ڈیزل کی خریداری کا انکشاف ہوا ہے، اور مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران اس مد میں باون لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران اسپتال کے جنریٹرز کے لیے ڈیزل کے استعمال پر مجموعی طور پر باون لاکھ چھپن ہزار دو سو اڑتالیس روپے کی لاگت آئی، جبکہ اس ادارے کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔

گزشتہ سے پیوستہ شب طویل بجلی کے بریک ڈاؤن کے دوران اسپتال کے ہنگامی جنریٹرز کام کرنے میں ناکام رہے، جس کے باعث آئی سی یو میں زیر علاج دو مریضوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات آئیں اور دیگر مریضوں کی حالت بھی متاثر ہوئی۔

اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کی اموات کا بجلی کی بندش سے تعلق مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وہ پہلے ہی شدید علیل اور تشویشناک حالت میں تھے، اور ان کی موت طبی پیچیدگیوں کے باعث واقع ہوئی۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ جناح اسپتال کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ حاصل ہے، اور بجلی کی فراہمی میں تعطل کا واقعہ اندرونی نظام میں خرابی کا نتیجہ تھا جس کا کمپنی کے انفرااسٹرکچر سے کوئی تعلق نہیں۔

اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر یحییٰ تنیو نے جنریٹرز فعال نہ ہونے کی وجہ سافٹ ویئر کی تکنیکی خرابی بتائی اور کہا کہ فنی فالٹس یا چیکنگ کے لیے جنریٹرز چلائے جاتے ہیں، تاہم تین ماہ کے دوران ڈیزل کی مقدار کے اعدادوشمار فی الحال ان کے پاس موجود نہیں۔

اس موضوع پر مزید خبریں

صحت کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس و بزنس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیل اور کاروبار کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں