راولپنڈی سے پشاور جانے والی مسافر ہائی ایس وین رشکئی کے قریب موٹروے پر حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دس مسافر زخمی ہو گئے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ترجمان نے ابتدائی معلومات کی بنیاد پر بتایا کہ یہ حادثہ مسافر وین کا پچھلا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔
موٹروے پولیس نے حادثے کے اسباب جاننے کے لیے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


اپنی رائے دیں