مواد پر جائیں
بدھ، 4 نومبر 2026 24 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
تازہ
وفاقی کابینہ نے 10 روپے کا سکہ جاری کرنے اور نئے کرنسی ڈیزائن کی منظوری دیدیکوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر پڑےنیب اور ایف آئی اے کا اسعد محمود کو غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر طلبدبئی میں باکسنگ مقابلے سے قبل فیس آف کے دوران بھارتی فائیٹر نے پاکستانی حریف کو تھپڑ جڑ دیااقبال ڈے پر عام تعطیل: ملک بھر کے بینک مسلسل تین روز بند رہیں گےایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اختلافات برقرار ہیںامریکی ریاست ٹیکساس میں ڈیموکریٹک پارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کر لیوزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول پر ریلیف نہ دینے والے پمپس کے خلاف کارروائی کا حکمسوی سدرن گیس کمپنی نے موسم سرما کے لیے گیس فراہمی کا شیڈول جاری کر دیابابا وانگا کی پیشگوئی اور خلا سے موصول سگنل، حقیقت کیا ہے؟امریکی وسط مدتی انتخابات 2026: ڈیموکریٹس کی اہم ریاستوں میں کامیابیڈبلیو ٹی اے فائنلز: رائبی کینا اور کو کو گاف ایک ہی گروپ میں شاملآبنائے ہرمز پر کشیدگی: ایران کا امریکی جواب مسترد، امریکی صدر کی فضائی کارروائی کی تصدیقفل فوڈن اپنی بہترین فارم کی بحالی کے لیے پرعزمعبدال السید امریکی ریاست مشی گن سے سینیٹر منتخب ہونے والے پہلے مسلمان بن گئےغزہ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر آدم حموی امریکی کانگریس کے رکن منتخبامریکی انتخابات: ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کر لیکیشا لانس باٹمز امریکی ریاست جارجیا کی پہلی سیاہ فام خاتون گورنر منتخبامریکی انتخابات: ڈیموکریٹک امیدواروں نے جنوبی اور شمالی کیرولائنا میں نشستیں جیت لیںلیگ آف لیجنڈز ورلڈ چیمپئن شپ: انوکٹس گیمنگ سیمی فائنل میں پہنچ گئی
پاکستان

خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی کے لیے جامع پلان اور اربوں روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں صوبے کی سیکیورٹی کے لیے جامع پلان اور اربوں روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی کے لیے جامع پلان اور اربوں روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے، فیصل کریم کنڈی

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مشاورتی کونسل کی مشیر برائے اطلاعات ثمر ہارون بلور کے ہمراہ کہا کہ سرکاری افسر کے بچوں کی گمشدگی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا بھی خود اس معاملے پر کام کر رہے ہیں، سیکیورٹی کے حوالے سے جتنے فنڈز ہمیں درکار ہیں وہ ان کو دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے جب پاکستان کے خلاف بیان آتے تھے ان کی جرات نہیں تھی کہ کوئی مذمتی بات کرتے، ان کا طوطا وہاں ہے، افغانستان کے خلاف کیا بیان دیتے، ہم باضابطہ آڈٹ کریں گے، جس نے صوبے کے ساتھ زیادتی کی ہے اس پر ایکشن ہوگا، پشاور کو پھولوں کا شہر کہا جاتا تھا کوئی ایک پھول نہیں رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی تمام توجہ پوسٹنگ ٹرانسفر اور ایسے معاملات پر رہی، معدنیات کے حوالے سے سیاسی لوگوں کو کچھ پتہ نہیں اب اس پر بات کر رہے ہیں، مولانا میرے علاقے کے ہیں وہاں کون سی معدنیات ہیں، اگر کوئی معدنیات ہیں تو ان کی ڈسکوری ظاہر کی جائے گی، ہم پہلے اپنے صوبے کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے صوبے میں ٹورازم کے حوالے سے قدیم ترین آثار قدیمہ ہیں، لیکن جب صوبے میں امن ہوگا تو تب ہی ٹورازم ہوگا، گزشتہ این ایف سی ایوارڈ میں ہمیں ایک فیصد ملا، اگر پولیس کو اسلحہ اور دیگر سامان نہیں ملا تو یہ 800 ارب کہاں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے حکومت وفاق سے مقدمہ لڑتی ہی نہیں تھی، اس 800 ارب روپے جو وفاق سے آئے ہیں ان کی چھان بین کریں گے، وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے ہمیں 107 ارب روپے دیے، ان میں سے 70 فیصد فنڈز ضم اضلاع کو دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پانی تیل و گیس کا جو بھی مقدمہ ہے اس پر بیٹھیں گے، گندم کی کم فصل ہونے کے باوجود وزیراعظم نے کہا کے پی کو ان کا کوٹہ دیا جائے گا، لیکن میں بلیک مافیا کو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اب کوئی بھی غلط بلیک میں کاروبار نہیں کیا جائے گا، ایمرجنسی کے حامل اضلاع میں تمام قوموں سے ہم سے چھان بین کی ہے، لوگوں کو اعتراض ہو سکتا ہے، لیکن کوئی سیاسی بنیاد پر پوسٹنگ ٹرانسفر نہیں ہوگا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ان علاقوں میں کوئی بھی اسکیم بھی سیاسی بنیادوں پر نہیں ہوگی، پہلے صوبائی اسمبلی میں کمیٹی بنائی اور اسپیکر نے کہا جرگہ لے کر جائیں گے، ہم ان کے ساتھ تھے، جو بھی ہمارے صوبے کا شیئر ہوگا اس کے لیے ہم وفاق سے لازمی مقدمہ لڑیں گے، یہ مشترکہ ذمہ داری ہے، جتنے بھی ہمارے پازیٹو منصوبے ہیں ان کو نہیں روکیں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اگر کوئی گھر بیٹھ کر تنخواہ لینا چاہتا ہے تو کسی اور کی نوکری کرے، ہم اس حوالے سے بھی معاملات کو دیکھ رہے ہیں، پولیس کو جو کچھ چاہیے وہ ان کو لازمی دیا جائے گا، اب ہم ٹریفک پولیس کے مسائل بھی دیکھ رہے ہیں، صرف 23 ہزار رکشے رجسٹرڈ ہیں، باقی بغیر رجسٹریشن کے چل رہے ہیں، اب اس ٹریفک کے نظام کو بھی جلد ٹھیک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بدلتا نکھرتا کے پی کی جانب جا رہے ہیں، جو پانی پر 1991 میں واٹر ای کارڈ ہوا تین صوبوں کو شیئر مل گیا، اس معاملے پر وفاق نے ہمارا کیس سنا اور تسلیم کیا ہے، خیبرپختونخوا کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ بدلتا نکھرتا خیبرپختونخوا میں ہمارے ساتھ تعاون کرے، تاکہ ہمارے بچے ایک پرسکون و امن کے ماحول میں رہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تجاوزات کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ کسی نے نوٹس نہیں دیا، لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ جس نے بھی ناجائز قبضہ کیا ہے، چاہے کوئی بھی سفارش ہو لیکن کسی طور پر بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر جائیں، کوئی بھی انوسٹر کسی بھی خراب صورتحال میں کام نہیں چاہتا، میں ایمل ولی اور آفتاب شیرپاؤ کے پاس گیا، جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر بھی گیا صوبے کے امن و امان پر بات کی، ہم نے ایپکس کمیٹی میں بھی باضابطہ بات کی جس کو فوری مانا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمیں مزید فنڈز کی فراہمی کا یقین دلایا ہے، اضاخیل گندم کے حوالے سے باضابطہ ہم نے انکوائری مقرر کی ہے، سب کچھ جلد سامنے لایا جائے گا، جس نے کرپشن کی اس کے مسائل کو بھی سامنے لائیں گے، ہم نے مضبوط مستحکم خیبرپختونخوا بنانا ہے، جس نے اس میں شامل ہونا ہے اس کو ہم ویلکم کہتے ہیں، جس نے شامل نہیں ہونا اس کو چاہیے کہ وہ الگ ہو جائے۔

کل صوبے کے لیے اہم دن تھا، ایپکس کمیٹی کو چیئر وزیراعظم نے کیا، پہلی بار تمام وفاقی وزراء اور سیکرٹریز شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فوج کے سربراہ نے ہمیں سیکیورٹی کی بریفنگ دی، ہمیں مکمل پلان دیا گیا، ہم نے جو ڈیمانڈ کی وہ فوری طور پر تسلیم کی گئی، ہمیں 360 ارب روپے کی فوری منظوری دی گئی۔

اس موضوع پر مزید خبریں

پاکستان کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں