مواد پر جائیں
بدھ، 14 اکتوبر 2026 3 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ: رات 4:17
بریکنگ
کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلاپاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ‘فتح ٹو (ای آر)’ کا کامیاب تجربہپی ٹی آئی رہنماؤں کے کالعدم ٹی ٹی پی سے رابطے ہیں، وقت آنے پر ثبوت دیں گے: محسن نقویکوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید میجر حسنین اور کیپٹن عبدالصمد کی نمازِ جنازہ اداجوڈیشل کمیشن نے احسن بھون کی تعلیمی ڈگری کو اصلی قرار دے دیاملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے، کسانوں کو فصل کا مناسب معاوضہ ملے گا: وزیرِ اعظمکینیڈا: سدھو موسے والا کے کمسن بھائی کا کنسرٹ میں اپنے بھائی کے انداز کی نقلمائیکل جیکسن کی مشہور ’تھرلر‘ جیکٹ دسمبر میں نیلامی کے لیے پیش کی جائے گیملتان ٹرین حادثہ: ڈاؤن ٹریک کلیئر، ٹرینوں کی آمد و رفت بحالبرازیلی وفد کی پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان سے ملاقاتیںکراچی میں مختلف حادثات، بزرگ شہری سمیت دو افراد جاں بحقخیبر پختونخوا میں امن کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے، طارق فضل چوہدریبرازیلی مسلح افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے اہم ملاقاتیںوزیر دفاع خواجہ آصف سے برازیل کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی ملاقاتجمہوریت کو ری بوٹ کرنے اور نئی ٹیم کو کارکردگی دکھانا ہوگی: فیصل واوڈانووی پلّے کو 2026 کا نوبیل امن انعام دینے کا اعلانسعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی پیشکش مسترد کر دیٹرمپ کی حوثیوں کو دھمکی، انتخابات کے بعد دیکھ لینے کا اعلاناسرائیل نے یونان کو بائیس قدیم اور تاریخی نوادرات واپس کر دیےسعودی عرب میں ریاض میٹرو کی توسیع، اربوں ریال کی نئی ٹرینوں کا معاہدہ
سائنس و ٹیکنالوجی

فرانس میں سپر مارکیٹس پر سائبر حملے سے کروڑوں یورو کا نقصان

فرانسیسی سپر مارکیٹس کے ریفریجریشن سسٹمز پر سائبر حملے کے نتیجے میں فریزر کا درجہ حرارت بڑھنے سے خوراک ضائع ہوگئی۔

فرانس میں سپر مارکیٹس پر سائبر حملے سے کروڑوں یورو کا نقصان

فرانس میں بڑی ریٹیل کمپنیوں کے زیر انتظام سیکڑوں سپر مارکیٹس کے ریفریجریشن سسٹمز کو ایک بڑے سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے باعث فریج اور فریزر کا درجہ حرارت غیر معمولی حد تک بڑھ گیا۔ اس ناخوشگوار واقعے کے نتیجے میں تازہ اور منجمد خوراک کے بڑے ذخیرے خراب ہوگئے، جبکہ متعدد اسٹورز میں آگ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

حکام نے اس سنگین سائبر واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ابتدائی اندازوں کے مطابق اس سے ہونے والا مالی نقصان کروڑوں یورو تک پہنچ سکتا ہے۔ الجزیرہ، اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق فرانسیسی ریٹیل مارکیٹ کی معروف کمپنیوں انٹرمارشے، کوآپریٹو یو، ای لی کلرک، کیریفور اور مونوپری نے اس سائبر حملے کی تصدیق کی ہے۔

ان تمام کمپنیوں کے عہدیداروں نے اسے انتہائی غیر معمولی اور تشویشناک نوعیت کا واقعہ قرار دیا ہے جو سپلائی چین کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ انٹرمارشے اور اس کے برانڈ کے کم از کم 300 اسٹورز اس سے متاثر ہوئے، جبکہ کوآپریٹو یو کے 100 سے زائد مراکز بھی نشانے پر آگئے۔

مونوپری کے مطابق اس کے تقریباً 490 اسٹورز میں سے 5 فیصد کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ای لی کلرک کے بھی متعدد اسٹورز اس سائبر کارروائی کی لپیٹ میں آگئے۔ پیرس پراسیکیوٹر آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیکرز نے بڑی فوڈ ریٹیل کمپنیوں کے انٹرنیٹ سے منسلک ریفریجریشن سسٹمز کو دانستہ طور پر ہدف بنایا۔

ابتدا میں حاصل ہونے والی معلومات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سائبر حملہ آوروں نے دور بیٹھ کر ریفریجریشن سسٹمز کو زبردستی ڈی فراسٹ کرنے کا عمل شروع کیا، جس سے فریج اور فریزر کا درجہ حرارت بڑھ کر 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔ اس شدید گرمی کے باعث تمام تازہ اور منجمد اشیائے خورونوش کے ذخیرے ناقابل استعمال ہوکر ضائع ہوگئے۔

انٹرمارشے کے چیف ایگزیکٹو تھیری کوتیلارڈ نے فرانسیسی میڈیا کو بتایا کہ اس حملے کے نتیجے میں ملک بھر کے اسٹورز میں ایک ہی دن کے دوران کروڑوں یورو کا نقصان ہوسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق متاثرہ اسٹورز کو اپنی خراب ہونے والی تمام تازہ اور منجمد مصنوعات کو فوری طور پر تلف کرنا پڑا۔

کوآپریٹو یو کے سربراہ ڈومینک شیلشر نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے ریفریجریشن سسٹمز اتوار کی رات سے متاثر ہونا شروع ہوگئے تھے۔ ڈومینک شیلشر کا کہنا تھا کہ عامتہ الناس کو تازہ خوراک اور ضروریات فراہم کرنے والے نظام کو اس طرح ہدف بنانا انتہائی سنگین اور ناقابل قبول اقدام ہے۔

فرانسیسی وزیراعظم سیباستیاں لیکورنو نے فوری طور پر قومی سائبر سکیورٹی ایجنسی کو اس پورے واقعے کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا۔ فرانسیسی حکام اس بات کا جائزہ لینے کے لیے دیگر یورپی ممالک کے ساتھ بھی قریبی رابطے میں ہیں کہ آیا اس خطرے سے دیگر ممالک کی کمپنیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

وزیراعظم کے دفتر سے وابستہ ایک ذریعے کے مطابق تحقیقات کے دوران ڈنمارک کی معروف کمپنی ڈانفوس کے تیار کردہ سافٹ ویئر میں موجود ممکنہ کمزوری کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ادھر ڈانفوس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فرانس میں ریفریجریشن مینجمنٹ کے محدود تعداد میں سسٹمز متاثر ہونے کے واقعات کا علم ہوا ہے۔

کمپنی کے مطابق متاثرہ یونٹس میں پرانا فرم ویئر استعمال ہورہا تھا، جبکہ صارفین کو ہمیشہ سسٹمز کو اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔ سائبر سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگست کے مہینے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بھی ڈانفوس کے بعض سسٹمز کی ایسی کمزوریوں کو اجاگر کیا گیا تھا۔

ان کمزوریوں کے ذریعے سکیورٹی کے حفاظتی مراحل کو بآسانی نظرانداز کیا جاسکتا تھا۔ سائبر خطرات کے ماہر فیلکس ایمے نے بتایا کہ فرانس کے علاوہ اسپین، پرتگال، پولینڈ، جرمنی اور بیلجیم کے ممالک بھی اس خطرے سے دوچار ہونے والے ممالک میں شامل ہیں، تاہم وہاں نقصان کی تفصیلی مالیت تاحال سامنے نہیں آئی۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ انٹرنیٹ سے منسلک صنعتی آلات کی سکیورٹی میں موجود کمزوریوں کا غلط فائدہ اٹھا کر ہیکرز اہم ترین نظاموں کو دور سے کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں توانائی کے قومی نظام یا اسپتالوں جیسے اداروں کو اس طرح نشانہ بنایا گیا تو اس کے نتائج کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

تاحال اس سائبر حملے کے پس پردہ کارفرما افراد یا کسی مخصوص گروہ کی شناخت سامنے نہیں آسکی ہے۔ فرانسیسی حکام کی جانب سے متاثرہ سپر مارکیٹس کے نظام کو بحال کرنے کی کوششیں ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں، تاکہ کاروباری سرگرمیاں جلد از جلد معمول پر لائی جا سکیں اور نقصان کا حتمی تخمینہ مکمل ہو۔

سائنس و ٹیکنالوجی کی مزید خبریں

تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیلوں کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں