مواد پر جائیں
بدھ، 21 اکتوبر 2026 10 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ: صبح 9:57
بریکنگ
امریکی مڈٹرم انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کی مقبولیت نچلی ترین سطح پر پہنچ گئیلاہور: نشتر کالونی میں مضر صحت دودھ پینے سے دو سالہ بچہ جاں بحقپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاریراجن پور میں المناک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 8 افراد جاں بحقٹائیگر شروف پر حملے کے بعد سلمان خان کی سکیورٹی میں غیر معمولی اضافہحج و عمرہ زائرین ویکسین اسکینڈل: بارڈر ہیلتھ سروسز کے سربراہ سمیت 3 افسران گرفتارفیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران: اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیالایم ڈی کیٹ نتائج اور سوالنامہ: پی ایم ڈی سی کا ہنگامی اجلاس طلبحکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہموسم سرما میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 18 ایل این جی کارگوز خریدنے کا فیصلہعارف والا میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروعپنجاب میں اسموگ کے تدارک کیلئے اینٹی اسموگ گن ٹیکنالوجی کا دائرہ کار وسیعلاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ردوبدل، تازہ ریٹ لسٹ جاریکراچی: منکی پاکس پھیلانے والا غیر قانونی ہسپتال سیل، عملے کی مزاحمت ناکاممشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہو گیااوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کی بھارت میں شرکت سے معذرتخیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغازسرطان کے خلاف جنگ: طبی تحقیق اور سماجی ذمہ داریوں کا تقاضاکراچی: سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں چھت کا پلستر گرنے سے دو خواتین اہلکار زخمیپاکستان میں منصفانہ ٹیکس نظام کا قیام ناگزیر ہے، جہاد ازور
کاروبار

وفاقی حکومت کا قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ

نئی شرحوں کا اطلاق اسپیشل سیونگز، ڈیفنس سیونگز، بہبود اور دیگر اسکیموں پر کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کا قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ

وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں اور سروا اسلامی اسکیموں کے لیے منافع کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔

اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ اور اکاؤنٹ میں پہلے پانچ منافعوں پر سالانہ 12 فیصد جبکہ چھٹے اور آخری منافع پر سالانہ 12.8 فیصد شرح مقرر کی گئی ہے، جس کے تحت ایک لاکھ روپے پر ہر چھ ماہ بعد بالترتیب 6 ہزار اور 6 ہزار 400 روپے منافع ملے گا۔

ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر 1 سال کے لیے 10 فیصد، دو سال کے لیے 21 فیصد، تین سال کے لیے 34 فیصد، چار سال کے لیے 49 فیصد، پانچ سال کے لیے 67 فیصد، چھ سال کے لیے 88 فیصد، سات سال کے لیے 113 فیصد منافع ملے گا۔ اس کے علاوہ آٹھ سال کے لیے 142 فیصد، 9 سال کے لیے 176 فیصد اور 10 سال کے لیے 215 فیصد منافع ملے گا۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ایک لاکھ روپے کے عوض ماہانہ ایک ہزار 10 روپے، یعنی سالانہ 12.12 فیصد منافع مقرر کیا گیا ہے۔

بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ کے تحت بیواؤں، بزرگ شہریوں اور جسمانی معذوری کے شکار افراد کے لیے ایک لاکھ روپے پر ماہانہ ایک ہزار 80 روپے، یعنی سالانہ 12.96 فیصد منافع ہوگا جبکہ اس اسکیم میں کم از کم سرمایہ کاری 5 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 75 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ایک لاکھ روپے پر ماہانہ ایک ہزار 80 روپے منافع مقرر کیا گیا ہے، جس میں کم از کم سرمایہ کاری 10 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 75 لاکھ روپے ہے۔

شہداء کے اہل خانہ کے لیے مختص شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی ایک لاکھ روپے کے عوض ماہانہ ایک ہزار 80 روپے، یعنی سالانہ 12.96 فیصد منافع دیا جائے گا جبکہ اس میں سرمایہ کاری کی حد 10 ہزار سے 75 لاکھ روپے تک ہے۔

شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر تین ماہ کے لیے سالانہ 11.12 فیصد، چھ ماہ کے لیے 11.50 فیصد اور ایک سال کے لیے 11.72 فیصد منافع مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت ایک لاکھ روپے پر بالترتیب 2 ہزار 780، 5 ہزار 750 اور 11 ہزار 720 روپے منافع درج ہے۔

سیونگ اکاؤنٹ کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے سالانہ 10 فیصد برقرار رکھا گیا ہے۔

سروا اسلامی ٹرم اکاؤنٹ کے تحت ایک سالہ مدت اور میعاد پوری ہونے پر منافع کی متوقع سالانہ شرح 11.84 فیصد، تین سالہ مدت اور ششماہی ادائیگی پر 12.10 فیصد جبکہ پانچ سالہ مدت اور ماہانہ ادائیگی پر 12.12 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ ان اسکیموں میں ایک لاکھ روپے پر درج شدہ منافع بالترتیب 11 ہزار 840 روپے، ہر چھ ماہ بعد 6 ہزار 50 روپے اور ماہانہ ایک ہزار 10 روپے ہے۔

سروا اسلامی سیونگ اکاؤنٹ پر متوقع سالانہ منافع کی شرح 11.84 فیصد جبکہ ماہانہ متوقع منافع 973 روپے 15 پیسے فی ایک لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

مختلف اسکیموں پر قواعد کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس، زکوٰۃ اور متعلقہ سروس چارجز کی کٹوتی لاگو ہوگی، تاہم کٹوتیوں کا اطلاق متعلقہ اسکیم کے قواعد کے مطابق ہوگا۔

کاروبار کی مزید خبریں

تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس و بزنس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیل اور کاروبار کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں