مواد پر جائیں
بدھ، 14 اکتوبر 2026 3 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ: رات 9:33
بریکنگ
اسلام آباد میں تمام شیشہ کیفے بند کرنے کا فیصلہ، ہائیکورٹ کی سخت ہدایتوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی واشک میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسینڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور ڈبل سواری پر پابندی عائدنیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان نے اپنا نیا برانڈ نیم”نیشنل گرڈ پاکستان”متعارف کرادیاذوالقرنین خان مرحوم: دیانت، اصول پسندی اور روشن عدلیہ کی میراثبالی ووڈ فلم کھوسلہ کا گھونسلہ 2 کی ریلیز تاریخ تبدیلمعمر رانا نے جذباتی انداز میں طلاق اور ازدواجی زندگی کے خاتمے کی تصدیق کر دیروس اور امریکا کے درمیان ڈیزل معاہدے سے اقتصادی تعلقات میں بڑی پیشرفتکراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، بینک منیجر سمیت 5 ملزمان گرفتارمراد سعید افغانستان سے خیبر پختونخوا حکومت چلا رہے ہیں: رانا ثنا اللہوزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگوامریکا اور روس کے درمیان ڈیزل معاہدہ، دو طرفہ تعلقات میں اہم پیشرفتامریکی عدالت کا وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ معطلصدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیاچھیاسٹھ سال پرانی سائنسی تحقیق میں تیرہ نومبر دو ہزار چھبیس کا تذکرہپنجاب کے سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاریمعاشی اشاریے بہتر، زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، وزیر خزانہکراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس کا چھاپہ، ایک شخص حراست میںگورنر خیبر پختونخوا کی سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ کم کرنے کی ہدایت
پاکستان

نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان نے اپنا نیا برانڈ نیم”نیشنل گرڈ پاکستان”متعارف کرادیا

پاکستان میں بجلی ترسیل کے نظام کی ذمہ دار قومی کمپنی نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ نے اپنے برانڈ کی نئی شناخت (لوگو)نیشنل گرڈ پاکستان متعارف کرا…


پاکستان میں بجلی ترسیل کے نظام کی ذمہ دار قومی کمپنی نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ نے اپنے برانڈ کی نئی شناخت (لوگو)نیشنل گرڈ پاکستان متعارف کرا دیا۔ یہ تبدیلی ادارے کے ارتقائی سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ نئی شناخت ادارے کے جدید وژن اور بجلی ترسیل کے قومی نظامِ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاس ہے۔اگرچہ ادارے کا نام اور بصری شناخت تبدیل کی گئی ہے تاہم اس کی بنیادی ذمہ داریوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ یہ نئی شناخت واپڈا کی تنظیم نو کے نتیجے میں 1998 میں قائم ہونے والی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی) این ٹی ڈی سی(کے 25 سال سے زائد کے ورثے اور تجربے کا تسلسل ہے۔ این ٹی ڈی سی کے قانونی جانشین کے طور پر نیشنل گرڈ پاکستان، ملک بھر میں بجلی ترسیل کی خدمات فراہم کرنے والا قومی ادارہ ہے۔ نیشنل گرڈ پاکستان ملک کے ایکسٹرا ہائی وولٹیج ترسیلی نظام کی منصوبہ بندی، تعمیر، آپریشنز اور دیکھ بھال کا ذمہ دار ہے۔ یہ نظام ملک بھر میں بجلی کی قابل اعتماد ترسیل اور بجلی پیدا کرنے کے مراکز کو لوڈ سنٹرز سے منسلک رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔پاکستان کا توانائی کا شعبہ اس وقت اصلاحات کے عمل سے گزر رہا ہے اور بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں نیشنل گرڈ بجلی کے قومی نظامِ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی ادارہ جاتی اور عملی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا رہا ہے۔ ادارے کی ترجیحات میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا، گرڈ کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنا، نظم و نسق اور جواب دہی کو مضبوط بنانا اور ایسی جدید ٹیکنالوجیز اپنانا شامل ہے جو ترسیلی نظام کی قابلِ اعتماد کارکردگی میں اضافہ کریں۔اس حکمت عملی میں ڈیجیٹلائزیشن کو اہم مقام حاصل ہے۔ نیشنل گرڈ پاکستان جدید انٹرپرائز سسٹمز، موثر نگرانی، ڈرونز کے ذریعے ٹرانسمیشن لائنوں کی انسپکشن،جدید ایس سی اے ڈی اے سسٹم، سائبر سکیورٹی کے بہتر انتظامات اور مربوط ڈیجیٹل طریقہ کار کو فروغ دے رہا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد سسٹم کا بہتر انتظام، نظام کی کارکردگی پر مثر نظر رکھنے اور بروقت و بہتر فیصلے کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ادارہ قومی ترسیلی نظام کو وسعت دینے کے لیے بھی اہم منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ مالی سال 2027 تا 2029 کے بزنس پلان کے تحت بجلی کی ترسیلی گنجائش کو تقریبا 70,910 ایم وی اے سے بڑھا کر 96,905 ایم وی اے تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔ اس مقصد کے لیے 765کے وی، 500کے وی اور 220کے وی کے نئے انفراسٹرکچر، ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ نظام کے انضمام، نئے گرڈ سٹیشنز اور ہزاروں کلومیٹر طویل نئی ٹرانسمیشن لائنوں کی تعمیر شامل ہے۔ اس سرمایہ کاری اور ترقیاتی اقدامات سے نیشنل گرڈ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا جس سے ملک کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے، بجلی پیدا کرنے کے نئے ذرائع کو نظام میں شامل کرنے اور زیادہ مستحکم، قابلِ اعتماد بجلی کے نظام کی تشکیل میں مدد ملے گی۔نیشنل گرڈ پاکستان کی نئی شناخت ان تمام ترجیحات کو ایک متحد ادارہ جاتی تشخص کے تحت یکجا کرتی ہے۔ یہ شناخت ادارے کے کئی دہائیوں پر محیط تجربے اور بدلتے ہوئے توانائی کے منظرنامے میں اس کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کی عکاسی کرتی ہے۔ پاکستان میں بجلی کا نظام مسلسل ترقی کے مراحل طے کر رہا ہے اور نیشنل گرڈ پاکستان اپنی بنیادی ذمہ داری پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، اس کا مقصد ایک قابلِ اعتماد قومی ترسیلی نظام کو چلانا اور اسے مزید ترقی دینا ہے تاکہ ملک کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں اور معاشی ترقی کو تقویت ملے۔

پاکستان کی مزید خبریں

تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس و بزنس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیل اور کاروبار کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں