#پاکستان موسم
صفحہ اول ←کراچی میں موسم بدستور گرم و خشک، درجہ حرارت اٹھتیس ڈگری تک جانے کا امکان
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں نومبر کے پہلے ہفتے تک موسم گرم رہے گا۔

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ، قلات کا درجہ حرارت ایک ڈگری ریکارڈ
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم خشک ہے جبکہ شمالی علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے۔

ملک بھر میں موسم خشک، شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں گرم اور خشک ہواؤں کا راج، درجہ حرارت انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو بھی شہر قائد کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں اگلے تین روز تک موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی اور شمال مغربی ہواؤں کے سبب کراچی میں گرمی کا راج برقرار رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا
شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت سردی بڑھنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
برفباری کے باعث تین روز سے بند بابوسر ٹاپ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بحال
مانسہرہ اور گلگت کے درمیان اہم شاہراہ پر ٹریفک بحال ہونے سے مسافروں اور سیاحوں کو بڑی راحت مل گئی ہے۔
رواں برس کا مون سون سیزن سات سال میں گرم ترین ریکارڈ
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق رواں برس مون سون کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کی کمی جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ
سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔
خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 سے 6 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔
