مواد پر جائیں
منگل 6، جمادی الثانی 1448ھ 17، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
تازہ خبریں
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے وفاقی پنشن نظام کے لیے 5 ارب ڈالر کا قرض منظور کیاامریکا میں فضائی نظام میں خرابی اور بینکنگ سروسز معطل، شہریوں کو شدید مشکلاتپاکستان میں سونے کی قیمت مستحکم، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے پر برقرارراولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 98 رنز پر آؤٹفرنینڈو الونسو 2027 ڈکار ریلی میں ایسٹن مارٹن کی نمائندگی کریں گےبلیک برن روورز کے ہیڈ کوچ ٹونی موبے صحت کے مسائل کے باعث عہدے سے دستبردارنیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر ہاتھ فریکچر ہونے کے باعث بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہرپاکستان اور ترکمانستان کے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کا چھٹا اجلاس اختتام پذیریو فون اور ٹیلی نار پاکستان کی الفا مال کے ساتھ 5 جی اسمارٹ فونز کی فراہمی پر شراکت داریفیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی اور ایرانی وفود کی الگ الگ ملاقاتیںسابق وزیراعظم عمران خان کی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے درخواستعالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، سونے کے نرخوں میں اضافہسسٹم کو غیر سیاسی نہیں، سیاسی ری سیٹ کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداریلاہور میں 67 ویں نیشنل اور 7 ویں خواتین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا انعقادجنوبی افریقہ: فائرنگ کے دو الگ واقعات میں 17 افراد ہلاکڈیوڈ فلٹن کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے نئے ڈائریکٹر مقررویلز کی رگبی کھلاڑی علیشہ جوائس کا بین الاقوامی رگبی سے وقفہ لینے کا اعلانبیلجیئم کے اسٹار فٹبالر رومیلولوکاکو کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلانپاکستان ایسے مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے جو اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ امن سے رہے: اسحاق ڈارلاہور: بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک میں ملوث 130 ملزمان گرفتار
کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 98 رنز پر آؤٹ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کی پہلی اننگز 98 رنز پر سمٹ گئی۔

راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 98 رنز پر آؤٹ

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 98 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری جب سوریا بندرہ 2 رنز بنا کر ثاقب خان کا شکار بنے۔ سری لنکا کی دوسری وکٹ 16 رنز پر گری جہاں دنیش چندی مل 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ان کی وکٹ محمد عباس نے حاصل کی۔

سری لنکا کی تیسری وکٹ 25 رنز پر گری اور کمندو مینڈس 8 رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بنے جبکہ اسی اسکور پر چوتھی وکٹ بھی گر گئی جہاں رضا اللّٰہ نے لاہیرو اودارا کو 4 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔ مہمان ٹیم کی پانچویں وکٹ 36 رنز پر اور چھٹی وکٹ 85 رنز پر گری جس میں دھننیجا ڈی سلوا 1 اور کپتان کوشال مینڈس 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی ساتویں وکٹ بھی 85 رنز پر گری جب ملن رتھ نائیکا صفر رن پر رضا اللّٰہ کا شکار بنے۔ مہمان ٹیم کی آٹھویں اور نویں وکٹ 97 رنز پر جبکہ آخری وکٹ 98 رنز پر گری۔ پاکستان کی جانب سے رضا اللّٰہ، محمد عباس اور عامر جمال نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ثاقب خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

میچ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے پہلے دن پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور عرفات منہاس کی جگہ عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ جائیں گے اور پریشر بنانے کی کوشش کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا جس میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر ثاقب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 7 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

کھیل کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں