مواد پر جائیں
منگل، 27 اکتوبر 2026 16 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ: سہ پہر 4:37
بریکنگ
ملتان میں زیر تعمیر پلازا کی چھت گر گئی، مزدور ملبے تلے دب گئےکوئی مجرم اپنی جماعت کا بھی ہو تو رعایت نہیں ملے گی: مریم نوازبجلی صارفین کیلئے خوشخبری، 200 سے زائد یونٹس پر اضافی چارجز ختم کرنے پر کام جاریظالم کتنا ہی امیر کیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا: مریم نوازکراچی میں موچکو پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک گرفتاروالد کے خلاف سنگین الزامات پر میگھن مارکل آبدیدہ ہوگئیںسی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، انفارمیشن کوریڈور عوام کو قریب لائے گا: عطا تارڑکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس، خود حکمرانی پر زورکشمیری آج یومِ سیاہ منا رہے ہیں، بھارتی تسلط کے 79 سال مکملراولپنڈی میں خاتون پر مبینہ تشدد، شوہر اور ساس سسر گرفتاررینالہ خورد: سہولت بازار میں دکانوں کی مبینہ تقسیم پر احتجاجکراچی کے ساحلی پانیوں میں 500 سے زائد ڈولفنز کا غیر معمولی اجتماعٹرائی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہخیبرپختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ: پی ٹی آئی میں سیاسی سرگرمیاں تیزنائیجیریا نے یوگنڈا کو شکست دے کر سب ریجنل ٹائٹل جیت لیاصائم ایوب سہ فریقی سیریز سے ریلیز، صاحبزادہ فرحان شاملامریکا میں تین سالہ فٹبالر کی مہارت پر تنازع، پولیس طلبآئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، قومی اسکواڈ کا اعلانبلاول بھٹو کا یومِ سیاہ کشمیر پر کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہمشرقِ وسطیٰ کا کوئی ملک دوسرے کی قیمت پر سلامتی حاصل نہیں کر سکتا: انتونیو گوتیرس
پاکستان

ظالم کتنا ہی امیر کیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والوں کو اب معاف نہیں کیا جائے گا۔

ظالم کتنا ہی امیر کیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا: مریم نواز

منڈی بہاء الدین کی یونیورسٹی آف رسول میں ہونہار سکالر شپ کے چیکس اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اور کوئی بھی اثر و رسوخ والا شخص قانون کی گرفت سے باہر نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی طاقتور شخص عام شہریوں پر ہاتھ اٹھائے گا تو قانون سخت کارروائی کرے گا اور جرم کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ خواتین اور بچوں کو تکلیف اور اذیت پہنچانے والے عناصر جرم کی دنیا کو فوری طور پر خیرباد کہہ دیں بصورت دیگر انہیں سخت نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

عدالتوں سے ملنے والی ضمانتوں پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجرم عدالت سے فوری ضمانت لے کر باہر آ جاتے ہیں جس پر وہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات کریں گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مجرموں کو کم از کم اتنی سزا ملنی چاہیے کہ وہ باہر نکلیں تو معاشرے میں شرمندگی محسوس کریں اور قانون کا خوف برقرار رہے۔

پٹرول پمپ پر پیش آنے والے تشدد کے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز نے بتایا کہ اس واقعے کے ملزم کو اگلے ہی روز عدالت سے ضمانت مل گئی تھی۔

سکالر شپ اور لیپ ٹاپ کی تقسیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس پورے عمل میں شفافیت کو مکمل طور پر یقینی بنایا گیا ہے اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ لیپ ٹاپ یا سکالر شپ کی تقسیم میں میرٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہو کیونکہ صوبے کا نظام سو فیصد میرٹ پر چل رہا ہے۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی مجرم ان کی اپنی سیاسی جماعت سے بھی تعلق رکھتا ہو تب بھی اسے کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

پنجاب کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب صوبے کا نظام مظلوم کی پشت پر کھڑا ہوتا ہے جس سے معاشرے میں انصاف کی امید جاگ اٹھی ہے۔

امن و امان کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کے باعث خواتین اور بچیوں کے اندر تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے اور ان کا حوصلہ بھی بلند ہوا ہے۔

ملتان میں یتیم بچے کو کار سے روندنے کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ المناک منظر اب تک ان کی آنکھوں کے سامنے سے نہیں ہٹ سکا۔

بائیک سوار خاتون پر تشدد کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے متاثرہ بچی کو کہا تھا کہ جتنا تشدد اس پر کیا گیا ہے وہ بدلہ لے سکتی ہے۔

طلبہ و طالبات کے لیے فلاحی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، کروم بکس، الیکٹرک بسیں اور تعلیمی وظائف فراہم کرتی رہے گی۔

انہوں نے طلبا سے مخاطب ہو کر کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ بچوں کو چاند اور ستارے لا کر دیں لیکن اس کے بدلے انہیں صرف پاکستان سے وفادار رہنے کی ضرورت ہے۔

منڈی بہاء الدین پہنچنے پر مقامی شہریوں اور طلبا کی جانب سے وزیراعلیٰ کا پرجوش استقبال کیا گیا اور ان کے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

تقریب کے دوران یونیورسٹی آف رسول کے طلبا و طالبات میں ہونہار سکالر شپ کے چیکس اور لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے جس پر نوجوانوں میں شدید خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

پاکستان کی مزید خبریں

تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس و بزنس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیل اور کاروبار کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں