مواد پر جائیں
جمعرات، 5 نومبر 2026 25 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
تازہ
اسلام آباد میں ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کا قانونی قبضہ لے لیا گیا، فائیو سٹار ہوٹل بنے گا: محسن نقویعوام تنگ آئے تو اسرائیل کا وزیراعظم بن جاؤں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا بیانامریکی وسط المدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک جماعت کی کامیابی سے عالمی سطح پر ہلچلنائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہشین ڈائٹ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقررسالک حسین کرپشن کے ثبوت دیں یا معافی مانگیں: عظمیٰ بخاری کا مطالبہامریکہ میں مڈٹرم انتخابات: ڈیموکریٹس کی کانگریس پر شاندار کامیابیایران جنگ امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں شکست کی بنیادی وجہ بنی: نائب صدر جے ڈی وینسامریکی مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کا کنٹرول حاصل کر لیاسعودی عرب کے ساتھ تین ارب ڈالر کا قرض رول اوور ہو چکا ہے: وزیر خزانہسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستان کی جانب سے تیز پچز تیار کرنے کا فیصلہوفاقی کابینہ نے 10 روپے کا سکہ جاری کرنے اور نئے کرنسی ڈیزائن کی منظوری دیدیکوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، گر کر زخمینیب اور ایف آئی اے کا اسعد محمود کو غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر طلبدبئی میں باکسنگ مقابلے سے قبل فیس آف کے دوران بھارتی فائیٹر نے پاکستانی حریف کو تھپڑ جڑ دیااقبال ڈے پر عام تعطیل: ملک بھر کے بینک مسلسل تین روز بند رہیں گےایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اختلافات برقرار ہیںامریکی ریاست ٹیکساس میں ڈیموکریٹک پارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کر لیوزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول پر ریلیف نہ دینے والے پمپس کے خلاف کارروائی کا حکمسوی سدرن گیس کمپنی نے موسم سرما کے لیے گیس فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا
دنیا

ایران جنگ امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں شکست کی بنیادی وجہ بنی: نائب صدر جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مڈ ٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی ناکامی کی ذمہ داری ایران جنگ اور معاشی بحران پر عائد کر دی ہے۔

ایران جنگ امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں شکست کی بنیادی وجہ بنی: نائب صدر جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں حکمران ریپبلکن پارٹی کی شکست کی بنیادی وجہ ایران کے خلاف جاری جنگ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں جے ڈی وینس نے لکھا کہ پارٹی کی ناکامی کی اصل وجہ جنگ ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس بات کا اشارہ دیا تھا۔

نائب صدر نے کہا کہ اگر کوئی یہ دلیل دینا چاہتا ہے کہ اگلے 6 سال کے لیے سینیٹ کی اکثریت کھونا ایک مناسب قیمت تھی تو وہ یہ موقف اپنا سکتا ہے، لیکن حقیقت سب کے سامنے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو ووٹ دینے والے اہم ووٹرز نے 2026 کے مڈ ٹرم میں ڈیموکریٹس کو ووٹ دیا۔

جے ڈی وینس کے مطابق رائے عامہ کے جائزوں سے معلوم ہوا ہے کہ ایران جنگ، معاشی مشکلات اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی کی خواہش ووٹرز کے فیصلے پر اثر انداز ہوئی۔

امریکی ذرائع کے مطابق جے ڈی وینس طویل عرصے سے امریکی فوجی مداخلت کے ناقد رہے ہیں اور وہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر بھی تحفظات رکھتے تھے۔

انتخابات میں ریپبلکنز کی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں ناکامی کے بعد 2028 کے صدارتی انتخابات کے لیے جے ڈی وینس کی صدارتی دوڑ میں پوزیشن متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

منگل کے روز ہونے والے انتخابات میں اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کر کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو شدید سیاسی جھٹکا دیا ہے۔

سینیٹ میں ڈیموکریٹک قائد چک شومر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں جاری جنگ کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔

چک شومر کا کہنا تھا کہ کانگریس کے پاس موجود مالیاتی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے صدر کو امریکی عوام کی منظوری کے بغیر جنگ جاری رکھنے سے روکا جا سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی عوام کو ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ایران میں جنگ کس مقصد کے لیے لڑی جا رہی ہے۔

دوسری جانب امریکی وائٹ ہاؤس نے انتخابات کے بعد ایکس پر ایک پیغام جاری کیا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ پیغام دیا گیا کہ ٹرمپ اب بھی ملک کے صدر ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے اس پیغام کے باوجود ڈیموکریٹس کو کانگریس میں اکثریت ملنے کے بعد صدر ٹرمپ کے لیے نئی قانون سازی اور اہم تقرریوں کی منظوری مشکل ہو جائے گی۔

امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹرز میں مہنگائی، ٹیرف اور ایران جنگ کے باعث قیمتوں میں اضافے سے شدید بے چینی پھیلی ہوئی تھی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وی ٹو کے اختیار کو استعمال کرنے کا اشارہ دیا ہے، جس سے آنے والے دنوں میں وائٹ ہاؤس اور نئی ڈیموکریٹک اکثریت والی کانگریس کے درمیان سیاسی محاذ آرائی کا امکان ہے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

دنیا کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں