پاکستان نے انٹر گورنمنٹل گروپ آف ٹوئنٹی فور (جی 24) کی صدارت سنبھال لی ہے، جس کے ساتھ ہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک زیادہ جامع، منصفانہ اور ترقی کے حامل عالمی مالیاتی نظام کا مطالبہ کیا ہے۔
اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی صدارت کے لیے تین ترجیحات کا خاکہ پیش کیا ہے۔
ان ترجیحات میں عالمی معاشی پالیسی سازی کے مرکز میں ترقی کو رکھنا، کثیر جہتی اداروں میں ترقی پذیر معیشتوں کی نمائندگی کو مضبوط بنانا اور بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات لانا شامل ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر معیشتوں کا مستقبل عالمی معیشت کے مستقبل کا کوئی ثانوی حصہ نہیں ہے۔





اپنی رائے دیں