پشاور میں شادی کی تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے کے پے در پے واقعات سامنے آئے ہیں جن پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھ دولہاؤں سمیت دس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائیاں شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئیں جن میں تھانہ ریگی، مچنی گیٹ، تہکال، پشتخرہ اور ناصر باغ شامل ہیں۔
ترجمان پولیس کا بتانا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے افراد کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔





اپنی رائے دیں