مواد پر جائیں
پیر، 2 نومبر 2026 22 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
تازہ
لاہور پولیس کا کریک ڈاؤن، 242 ملزمان گرفتار اور سامان برآمدپی ٹی آئی کارکنوں کی تھری ایم پی او گرفتاریوں کا معاملہ آئینی عدالت میںکراچی میں مختلف مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتارامریکہ: فلوریڈا میں کاروباری طیارہ گرنے سے 9 افراد ہلاکسعودی عرب کی جانب سے پاکستانی افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے میں اضافہدماغی سرطان کے علاج میں اہم پیشرفت، نئی تجرباتی تکنیک تیارکیمی اینٹونیلی فارمولا ون کے کم عمر ترین عالمی چیمپئن بن گئےامریکی ریاست فلوریڈا میں نجی طیارہ گر کر تباہ، 9 افراد ہلاکمیکائیل علی بیگ نے آئی ٹی ایف جے 100 ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیاکراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی سست روی پر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کا اظہارِ تشویشگلگت بلتستان کا 79 واں یومِ آزادی، سیاسی قیادت کا خراجِ تحسینفرانس: پولیس پر پیٹرول بم حملے کی تحقیقات شروع، اقدامِ قتل کا مقدمہ درجایم کیو ایم پاکستان کا نئے صوبوں کے قیام کیلئے تحریک چلانے کا اعلانکوئٹہ میں گیس بلوں میں اضافے کی وجوہات اور شکایات کے ازالے کیلئے اقداماتحکومت کا پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے نئے فارمولے کا اطلاقامریکی ریاست مشی گن میں ڈیموکریٹ رہنما کی ریپبلکن امیدوار کی حمایتیوکرین میں روسی حملوں سے بجلی کا نظام درہم برہم، درجنوں علاقے تاریکی میں ڈوب گئےجی سکل کی 32 جی بی ڈی ڈی آر 5 ریم کی قیمت میں کمی کا اعلانانگلش پریمیئر لیگ: آرسنل نے لیورپول کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن سنبھال لیاداکارہ جویریہ جمشید رشتہ ازدواج میں منسلک، سوشل میڈیا پر چرچے
کراچی

کراچی میں مختلف مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار

ایس آئی یو اور مختلف تھانوں کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیں۔

کراچی میں مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلوں کے دوران چھ زخمیوں سمیت نو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جن سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہیں۔ یہ کارروائیاں اتوار اور پیر کی درمیانی شب شہر کے مختلف حصوں میں عمل میں لائی گئیں۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس اور وفاقی حساس ادارے نے لیاقت آباد کی حدود سندھ ہوٹل ندی کے کنارے کارروائی کی۔ اس مبینہ مقابلے کے بعد ایک بھتہ خور کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔

زخمی حالت میں پکڑے جانے والے ملزم کی شناخت شیراز مغل کے نام سے ہوئی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم لیاری گینگ وار کے گینگ کمانڈر صمد کاٹھیاواڑی بھتہ خور گروپ کا کارندہ ہے اور اس سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔

گلشن معمار پولیس نے جنجال گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد تین ملزمان کو حراست میں لیا جن میں سے دو زخمی تھے۔ زخمی ملزمان کی شناخت محمد اورنگ زیب اور شاہ زمان کے ناموں سے ہوئی جبکہ تیسرے کا نام محمد خبیب بتایا گیا۔

ان ملزمان کے قبضے سے تین پستول، موبائل فونز، نقدی، موٹر سائیکل اور چھینا گیا سامان ملا۔ پاک کالونی پولیس نے میوہ شاہ روڈ کے ایم سی کٹ کے قریب کارروائی کی جہاں مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان پکڑے گئے۔

زخمی ملزم کی شناخت زاہد جبکہ دوسرے کی محمد طاہر کے طور پر ہوئی۔ پولیس کے مطابق ان کے پاس سے دو پستول اور چار سو پیکٹ کرسٹل منشیات برآمد ہوئی اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر چھ ای میں بھی پولیس کا مبینہ مقابلہ ہوا جس میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت طارق اور دوسرے کی محمد عثمان کے نام سے کی گئی جن سے پستول، موبائل فونز اور نقدی ملی۔

پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر سولہ ایشیا گراؤنڈ کے قریب ایک اور کارروائی کی۔ یہاں مبینہ مقابلے کے بعد بائیس سالہ نہال احمد کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔

اس موضوع پر مزید خبریں

کراچی کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں