مواد پر جائیں
اتوار 18، جمادی الثانی 1448ھ 29، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
فاک لینڈ جزائر کے قریب تیل کی تلاش: عالمی عدالت نے ارجنٹائن کی درخواست مسترد کر دیپاکستانی خلا باز کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے گفتگو، نوجوانوں کو سائنس اپنانے کی ترغیبافغانستان: کنڑ میں اسکول کے قریب دھماکے سے سات طالب علم جاں بحق، 97 زخمیاپ ڈیٹ: رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے فائنل میں مدمقابلمارکو بیزیکی نے والنسیا موٹو جی پی سپرنٹ ریس جیت لیملائیشیا کے جوآخم چواہ نے سی اے ایس انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ جیت لیبھارتی سکھ یاتریوں کی کرتارپور یاترا مکمل، آج لاہور واپسیکوئٹہ: غیر معیاری خوراک کی فروخت پر بیکنگ یونٹ اور کیفے سیل، متعدد پر جرمانےاتحادی جماعتوں کے تعاون سے قومی چیلنجز پر قابو پائیں گے، طارق فضل چوہدریقاضی فاؤنڈیشن 15 ہزار ڈالر مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کا اسلام آباد میں آغازکراچی: ناردرن بائی پاس پر بس اور ٹریلر میں تصادم، 3 افراد جاں بحقفاضل چینی کی برآمد: اسحاق ڈار کی متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایتپشاور: ون ویلنگ میں ملوث 10 نوجوان گرفتار، موٹر سائیکلیں ضبطکفایت شعاری کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے: اسحاق ڈاراسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات، قانون سازی پر تبادلہ خیالکراچی: ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہو گئیصدر مملکت آصف زرداری کی لاہور میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ آمدشیخ زید ہسپتال لاہور میں وزیراعظم کے مفت ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغازامریکہ کے فگر اسکیٹر ایل یا مالینن نے ٹوکیو میں این ایچ کے ٹرافی جیت لیپائیدار ترقی کے لیے نوجوانوں میں کاروباری رجحان ناگزیر ہے: قیصر احمد شیخ
صحت

کوئٹہ: غیر معیاری خوراک کی فروخت پر بیکنگ یونٹ اور کیفے سیل، متعدد پر جرمانے

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے ایئرپورٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی مہریں اور زائد المعیاد اشیاء قبضے میں لے لیں۔

کوئٹہ: غیر معیاری خوراک کی فروخت پر بیکنگ یونٹ اور کیفے سیل، متعدد پر جرمانے

بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) نے کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر غیر معیاری اور غیر محفوظ خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک بیکنگ یونٹ اور ایک کیفے کے پروسیسنگ ایریا کو سیل کر دیا ہے۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈائریکٹر آپریشنز کاشف زبیر کی نگرانی میں مختلف مارٹس، بیکریوں اور ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا، جس کے دوران 7 فوڈ مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے اور متعدد کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔

ڈائریکٹر آپریشنز کاشف زبیر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک سپر مارٹ سے مصنوعات پر خود ساختہ تاریخِ تیاری اور معیاد ختم ہونے کی تاریخ درج کرنے والی جعلی مہریں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کی ناقص صورتحال، غیر معیاری اسٹوریج، زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی اور غیر خوراکی رنگوں کے استعمال پر یہ ایکشن لیا گیا ہے۔

متعدد مراکز میں کھلے کوڑے دان، گن دے برتن، کیڑوں سے بچاؤ کے ناقص انتظامات اور ورکرز کی جانب سے حفاظتی لباس نہ پہننے جیسی سنگین خلاف ورزیاں بھی سامنے آئی ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق بغیر لائسنس کاروبار کرنے والے 3 یونٹس کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ تمام فوڈ بزنس آپریٹرز کو مقررہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عوام کو محفوظ اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں انسپکشن کا عمل مزید موثر اور تیز کیا جائے گا۔

اس موضوع پر مزید خبریں

صحت کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں