#سائبر کرائم
صفحہ اول ←
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شہریوں کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز، پولیس کی تحقیقات جاری
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں کار سواروں کو اسلحہ دکھا کر راہگیروں کو خوفزدہ کرتے دیکھا گیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

خواتین کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، این سی سی آئی اے کی کارروائی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کھلی کچہری میں موصول ہونے والی شکایات پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے لاہور اور اسلام آباد میں چھاپے مارے۔

اسلام آباد: اپنے بچوں کی نازیبا ویڈیوز فروخت کرنے والا سفاک باپ گرفتار
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے چائلڈ پور نو گرافی کے بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا، ملزم ٹیلی گرام کے ذریعے ویڈیوز فروخت کرتا تھا۔

این سی سی آئی اے ملتان اور ساہیوال میں نئے افسران تعینات
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ملتان اور ساہیوال دفاتر میں اہم تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں۔

کوئی آن لائن پیسے مانگے تو ہرگز ٹرانسفر نہ کریں، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے آن لائن فراڈ اور سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات سے خبردار کر دیا۔

کراچی: آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی 13 سالہ بچی کو بازیاب کر لیا گیا
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو خطرناک ٹاسک مکمل کرنے سے روک دیا۔

معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک
حسن شہریار یاسین نے اپنے موبائل اور ذاتی اکاؤنٹس ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو خبردار کر دیا۔

اسلام آباد: آن لائن فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے جعلی بینکنگ ایپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا سراغ لگا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا۔
سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد کا معاملہ، اقرار الحسن عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل
کراچی کی مقامی عدالت نے عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے 14 روز میں چالان طلب کر لیا۔
کراچی میں غیر ملکیوں کو لوٹنے والا بڑا سائبر فراڈ نیٹ ورک بے نقاب
نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے شارع فیصل پر کارروائی کرتے ہوئے کال سینٹر کے مالک سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
این سی سی آئی اے ملتان کی کارروائی، شہری کے 20 لاکھ روپے واپس دلوا دیئے
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے موبائل ہیکنگ کے ذریعے لوٹی گئی رقم بازیاب کرا لی۔
این سی سی آئی اے میں عملے کی کمی، پنجاب پولیس سے 300 افسران و اہلکار طلب
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب پولیس سے ڈیپوٹیشن پر نفری مانگ لی۔
روس اور پاکستان کا سیکیورٹی و انسدادِ جرائم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور روسی ہم منصب ولادیمیر کولوکولتسیف کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
