مواد پر جائیں
جمعہ 9، جمادی الثانی 1448ھ 20، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
تازہ خبریں
ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی کل شیڈول سہ فریقی سربراہی ملاقات پر عالمی نظریںپنجاب: جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار میں ملوث 19 افراد گرفتارراولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے روز کا کھیل جاریسابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کے انتقال پر اعلیٰ حکومتی قیادت کا اظہارِ تعزیتکیمبرج ڈکشنری نے لفظ ‘ہیومن’ کو سال 2026 کا بہترین لفظ قرار دے دیاپاپوا نیو گنی میں 6.0 شدت کا زلزلہپاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ روپے سے نیچے آ گیااسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو جیل میں طبی سہولیات کی فراہمی کا حکمروس: سائبیریا میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ، 17 افراد ہلاکوزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف سے آزاد کشمیر کی قیادت کی ملاقاتنیشنز لیگ: پرتگال نے ویلز کو 2-3 سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لیگلگت بلتستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مفت علاج کا خصوصی پروگرام جارییورپی یونین روسی توانائی وسائل سے محرومی کے اثرات سنبھالنے میں ناکام رہی: پیوٹننیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر جدید بنانے کا فیصلہفیصل آباد: رایا اور سرسوں کی فصلوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ہدایات جارینوجوانوں کے لیے 292 ارب روپے کے قرضے، نئی یوتھ اور ای اسپورٹس پالیسی لائی جائے گیاے ٹی پی فائنلز: الیگزینڈر زویرف سیمی فائنل میں پہنچ گئےغذائی بحران صرف تنازعات تک محدود نہیں، ترقی پذیر ممالک متاثر ہیں: پاکستانقیمتی پتھروں کے شعبے میں تعاون کیلئے ایشین پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقاتوفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ناصر سلیم کی قیادت میں وفد کی ملاقات
سیاست

جے یو آئی خیبرپختونخوا کا ایڈوائزری کونسل ارکان کو شوکاز نوٹس

صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں گورنر راج کی مخالفت کرتے ہوئے کونسل ارکان کو فوری استعفیٰ دینے کا حکم دیدیا گیا۔

جے یو آئی خیبرپختونخوا کا ایڈوائزری کونسل ارکان کو شوکاز نوٹس

جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے فیصلے کو غیر جمہوری اور جمہوریت کی نفی قرار دیتے ہوئے ایڈوائزری کونسل میں شامل اپنی جماعت کے ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق تمام متعلقہ ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ تین روز کے اندر اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں بصورت دیگر ان کی جماعتی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

یہ فیصلہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں واقع مفتی محمود مرکز میں صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے صوبائی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطا الحق درویش نے مرکزی شوریٰ کے فیصلوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اراکین کو تنظیمی امور سے آگاہ کیا۔

اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکمران جماعت اور اپوزیشن کے مابین کشیدگی اور جے یو آئی کے مصالحتی کردار پر بھی سیرحاصل گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعلان کیا۔

مفتی عبید اللہ، مفتی فضل غفور، مولانا عبد الحسیب، عبد الجلیل جان اور مفتی ناصر محمود سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی اور موجودہ سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے کسی بھی رکن کو تنظیمی سطح پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مدارس دین یہ کو دہشت گردی سے جوڑنے والے بیانات کو حقائق کے منافی اور انتہائی افسوسناک قرار دیا گیا۔ رہنماؤں نے مشیر اطلاعات کو غیر ذمہ دارانہ اور متنازع بیانات سے گریز کرنے کا پرزور مشورہ دیا تاکہ سیاسی فضا بہتر رہے۔

اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دینی مدارس نے ہمیشہ امن کے فروغ، رواداری اور ریاست کی بقا کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران ملک بھر میں سینکڑوں علمائے کرام نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور جام شہادت نوش کیا۔

مشیر اطلاعات کے حالیہ بیانات کو شہداء کی قربانیوں کو سبوتاژ کرنے اور قوم کی نظروں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش قرار دیا گیا۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دینی اداروں کی خدمات کو کسی بھی سطح پر متنازع بنانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

اجلاس میں اس بات پر بھی شدید افسوس کا اظہار کیا گیا کہ کچھ مخصوص عناصر اور سوشل میڈیا پر موجود زر خرید وی لاگرز ای کا ایک جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے جماعت اور قائد مولانا فضل الرحمان کے خلاف کردار کشی کی مہم چلا رہے ہیں۔

مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے پھیلائے جانے والے اس جھوٹے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے جمعیت علماء اسلام کے جرات مندانہ اور متحرک سیاسی کردار کو ہرگز مسخ نہیں کیا جا سکتا۔

پارٹی قیادت کا مؤقف تھا کہ جمعیت علماء اسلام کی میڈیا ٹیم نے اس سے قبل بھی مخالفین کے تمام جھوٹے پروپیگنڈے کو دفن کیا ہے اور اس بار بھی اس منفی مہم کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے تاکہ حقیقت عوام کے سامنے آئے۔

صوبائی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے کے لیے مختلف اضلاع اور تحصیلوں کے امور کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے مفتی عبید اللہ اور بیرسٹر عماد ایڈوکیٹ پر مشتمل ایک دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

یہ تحقیقاتی کمیٹی زمینی حقائق کا احاطہ کرتے ہوئے اپنی رپورٹ صوبائی قیادت کو پیش کرے گی تاکہ پارٹی کے اندر کسی بھی قسم کی غفلت یا ناپسندیدہ سرگرمی کا بروقت نوٹس لیا جا سکے۔ پارٹی نظم و ضبط کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر ملک میں آئین کی بالادستی، حقیقی جمہوریت کے استحکام اور دینی اقدار کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد پوری عزم کے ساتھ جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔ تمام کارکنان کو موجودہ حالات میں باخبر اور متحرک رہنے کی خصوصی ہدایت کی گئی۔

اس موضوع پر مزید خبریں

سیاست کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں