ممتاز انسانی حقوق کی کارکن اور ٹرانس جینڈر کنسلٹنٹ نایاب علی اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام پاکستان کے معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق سے متعلق رپورٹ کے جائزے کے اجلاس میں پاکستانی وفد کا حصہ بن گئی ہیں۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری اس اجلاس میں چار رکنی پاکستانی وفد کی سربراہی وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کر رہے ہیں۔
وزارتِ انسانی حقوق کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نایاب علی اس اجلاس میں ٹرانس جینڈرز کے حقوق کی کنسلٹنٹ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے معاہدوں کے جائزے کے اجلاس میں کسی ٹرانس جینڈر شخصیت کی پاکستانی وفد میں یہ دوسری سرکاری شرکت ہے۔





اپنی رائے دیں