وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے میتھین گیس کے اخراج کو کنٹرول کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز میتھین گیس کے اخراج سے متعلق منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت شہریوں کو صاف فضا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کو اپنی اولین ترجیح دیتی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت متعدد ماحول دوست اقدامات پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پلاسٹک کے استعمال کی روک تھام کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔
ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ صحت مند فضا کی دستیابی ہر شہری کا بنیادی حق ہے جس کی فراہمی کے لیے حکومت کوشاں ہے۔
انہوں نے تقریب کے شرکاء کو آگاہ کیا کہ ملک میں فضلے کی ری سائیکلنگ کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔





اپنی رائے دیں