ملک میں گیس کی قلت شدید ہونے کے بعد سوئی گیس حکام کی جانب سے نئے گھریلو کنکشنز کی فراہمی پر عائد پابندی کو غیر معینہ مدت کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق رواں ماہ سے ہوٹلوں اور تندوروں سمیت کمرشل شعبے کے لیے بھی نئے گیس کنکشنز دینے کا سلسلہ روک دیا گیا ہے، جبکہ بڑی تعداد میں صارفین ارجنٹ فیسیں جمع کروانے کے باوجود گیس کنکشن کے منتظر ہیں۔
گیس کی دستیابی میں مشکلات کی بنیادی وجہ آر ایل این جی کی سپلائی میں تعطل اور درآمدی گیس کی فراہمی کا متاثر ہونا بتائی گئی ہے۔ سرد موسم کی آمد سے گیس کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے جس سے موجودہ نظام میں طلب اور رسد کا توازن بگڑ گیا ہے اور پہلے سے رجسٹرڈ صارفین کو بھی گیس کی ترسیل میں دشواری کا سامنا ہے۔
سوئی گیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نئے گیس کنکشنز پر پابندی لگانے کا فیصلہ وزارتِ پیٹرولیم کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے بعد ہی ملک میں نئے گیس کنکشنز کی بحالی کا کوئی امکان بن سکتا ہے۔




اپنی رائے دیں