مواد پر جائیں
پیر، 26 اکتوبر 2026 15 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ: سہ پہر 5:58
بریکنگ
سرکاری اور مالیاتی اداروں کے ڈیجیٹل نظاموں پر سائبر حملوں کا خدشہکویت میں ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے جدید نظام متعارفروزگار کیلئے مقامی انڈسٹری کا فروغ انتہائی ضروری ہے، مریم نوازرواں سال جولائی سے ستمبر تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاریاہلیہ سنیتا آہوجا کے الزامات پر بالی ووڈ اداکار گووندا کی خاموشی ختمایف بی آر کا ٹیکسٹائل اسپننگ یونٹس میں ویڈیو کیمرے لگانے کا حکمبس ڈرائیور کے بیٹے سے ’راکنگ سٹار یش‘ بننے کا دلچسپ سفربلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ، قلات کا درجہ حرارت ایک ڈگری ریکارڈجنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ سے قبل اسٹیو اسمتھ کی فٹنس مشکوکلاہور میں سگریٹ کے ڈبوں میں ریت بھر کر فروخت کرنے والا نوسرباز گرفتاروزیراعلیٰ چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، 16,173 بچوں کے مفت آپریشن مکململک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحانایمان مزاری اور ہادی علی کی اسلام آباد ہائیکورٹ حکمنامے کیخلاف اپیلنریندر مودی کی 33 سال قبل وفات پانے والے سادھو کے ہولوگرام سے گفتگو وائرلحارث رؤف نے بگ بیش لیگ کیلئے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے معاہدہ کر لیاکراچی کے علاقے کورنگی میں گھر کے اندر فائرنگ سے بیس سالہ خاتون جاں بحقاسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گاعالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کو سپین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ مل گیاپانچ روز کی مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہشیشہ سگریٹ سے کم نقصان دہ نہیں، طبی ماہرین کا اہم انکشاف
سائنس و ٹیکنالوجی بریکنگ نیوز

سرکاری اور مالیاتی اداروں کے ڈیجیٹل نظاموں پر سائبر حملوں کا خدشہ

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

سرکاری اور مالیاتی اداروں کے ڈیجیٹل نظاموں پر سائبر حملوں کا خدشہ

اسلام آباد میں نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے ملک کے سرکاری اور مالیاتی اداروں سمیت اہم ڈیجیٹل نظاموں پر ممکنہ سائبر حملوں کے حوالے سے ایک سخت ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں متعلقہ اداروں کو فوری طور پر حفاظتی اقداماتن اپنانے کا کہا گیا ہے۔

حالیہ انکشافات کے مطابق ای مَدھرا کے ڈیجیٹل سیکیورٹی سرٹیفکیٹس میں پائے جانے والی تکنیکی خامیوں کی وجہ سے ملک کے اہم انفارمیشن انفرا اسٹرکچر کو شدید خطرات کا سامنا ہے اور سرکاری و مالیاتی نیٹ ورکس خطرے کی زد میں آسکتے ہیں۔

ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ای مَدھرا کی سرٹیفکیٹ اتھارٹی کی کل آٹھ نجی سیکیورٹی کیز اس مسئلے سے متاثر ہوئی ہیں جن میں سے چھ کا تعلق ٹی ایل ایس سرٹیفکیٹس سے جبکہ دو کا تعلق کوڈ سائننگ کے عمل سے ہے۔

ان کمزور اور متاثرہ کیز کی موجودگی کی وجہ سے بدنیتی پر مبنی عناصر کے لیے جعلی ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس کی تیاری کا راستہ کھل سکتا ہے جس سے سیکیورٹی کے معاملات مزید پیچیدہ ہو رہے ہیں۔

اس سنگین صورتحال کے پیش نظر سرکاری اور نجی نوعیت کی اہم ویب سائٹس اور آن لائن سروسز کی ہو بہو نقل تیار کیے جانے کا خطرہ بھی شدت اختیار کر گیا ہے جو عام صارفین کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ انٹرنیٹ ٹریفک کے اندر غیر مجاز مداخلت کیے جانے، صارفین کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی اور ڈیجیٹل ڈیٹا کے اندر ردوبدل کیے جانے کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔

نیشنل سرٹ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں متعلقہ تمام اداروں کو اپنے آپریٹنگ سسٹمز، ویب براؤزرز اور دیگر تمام سافٹ ویئر کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ متاثرہ اور غیر محفوظ سرٹیفکیٹس کو فوری طور پر بلاک کیا جائے اور اداروں کے سیکیورٹی ٹرسٹ اسٹورز کو بھی نئے تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے۔

دوسری جانب وہ موبائل ایپلیکیشنز، کمپیوٹر سافٹ ویئر اور دیگر ڈیجیٹل سسٹمز جو اپنے الگ سرٹیفکیٹ اسٹورز استعمال کرتے ہیں، انہیں بھی خصوصی طور پر حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ اداروں کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے نیٹ ورکس پر کسی بھی قسم کے مشکوک سرٹیفکیٹس، غیر معمولی سرگرمیوں اور کنکشن ری ڈائریکشن کے واقعات پر کڑی نظر رکھیں۔

ڈیجیٹل سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جعلی سرٹیفکیٹس کے استعمال یا ڈیٹا انٹرسیپشن کے کسی بھی مشتبہ واقعے کی فوری اطلاع نیشنل سرٹ پاکستان کو فراہم کی جائے۔

اس نوعیت کے اقدامات کا مقصد ملکی ڈیجیٹل اثاثوں کا تحفظ کرنا اور کسی بھی ممکنہ بڑے سائبر حملے کو بروقت ناکام بنانا ہے تاکہ سرکاری و مالیاتی تنصیبات محفوظ رہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کی سیکیورٹی کے لیے ایسے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ ملک کے اہم مالیاتی اور سرکاری اداروں کا نظام بغیر کسی رکاوٹ کے چلتا رہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی کی مزید خبریں

تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس و بزنس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیل اور کاروبار کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں