مواد پر جائیں
بدھ، 4 نومبر 2026 24 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
تازہ
امریکی وسطی مدتی انتخابات، کانگریس میں اکثریت کا فیصلہ کن مرحلہمریم نواز کا چوہدری سالک حسین کو 5 ارب روپے کا ہتکِ عزت کا نوٹسبلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشت گرد ہلاک، ایک سپاہی شہیدامریکی وسطی مدتی انتخابات میں خلاء سے بھی ووٹ کاسٹ کیے گئےنیوزی لینڈ کے اوپنر ڈی ون کون وے بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہرپی سی بی کا مرکزی کنٹریکٹ تنخواہوں کو ڈومیسٹک کرکٹ سے مشروط کرنے کا فیصلہڈسکہ میں شادی کی تقریب میں بھگدڑ کا واقعہ: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر ان سر محمود کو حفاظتی ضمانت دے دیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رواں برس کے آخر میں اسرائیل کو امداد بند کرنے کا اعلانامریکا سال کے آخر میں اسرائیل کی سالانہ چار ارب ڈالر امداد بند کر دے گاامریکہ میں وسطی مدتی انتخابات، کانگریس کے کنٹرول کا فیصلہ آجسپین: دورانِ میچ گول کیپر سے تصادم کے بعد ٹینریف کا فٹبالر جاں بحقورلڈ ایتھلیٹکس ایوارڈز: جوش کیر اور سبسٹین سا وے مومنٹ آف دی ایئر کے لیے نامزدامریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کا معاہدہ فی الحال دور کی بات ہےمیل نیا ٹرمپ روس اور یوکرین کے نمائندوں کی میزبانی وائٹ ہاؤس میں کریں گیسکیورٹی خدشات اور حملوں کے باعث 2027 کا ایشیائی کپ ملتویعطا تارڑ اور سعودی سفیر کی ملاقات، سعودی عرب میں پاکستانی ڈرامے متعارف کرانے پر اتفاقپٹرولیم ڈیلرز کا ریفائنریوں کے منافع کا فارنسک آڈٹ کرانے کا مطالبہشکاگو بیئرز نے شاندار کارکردگی سے سیٹل سیہاکس کو شکست دیشاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ نے ریلیز سے پہلے ہی 665 کروڑ روپے کما لیےدنیا بھر میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے، پی ٹی اے
کاروبار

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے روانہ

دورے کے دوران وزیر خزانہ عالمی مالیاتی اداروں کے سربراہان، سرمایہ کاروں اور مختلف ممالک کے ہم منصبوں سے 60 سے زائد اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ اس دورے کا بنیادی مقصد عالمی مالیاتی اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ پاکستان کے معاشی روابط کو مزید مستحکم بنانا، ملکی معاشی منظرنامے اور ساختی اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کرنا اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق، وزیر خزانہ اپنے دورے کے دوران 60 سے زائد اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں، عالمی بینکوں کے نمائندوں، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں اور مختلف ممالک کے حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورے کے دوران محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی قیادت سے ملاقاتوں میں پاکستان کی معاشی صورتحال، جاری اصلاحاتی اقدامات اور پائیدار اقتصادی ترقی کے امکانات پر گفتگو کریں گے۔ وہ عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے پاکستان میں سرمایہ کاری، برآمدات کے فروغ اور نجی شعبے کی ترقی کے امکانات بھی اجاگر کریں گے۔

وزیر خزانہ کی سعودی عرب، چین، ترکیہ، ایران، برطانیہ اور تھائی لینڈ کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانا، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا اور پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے حکام کے ساتھ بھی ملاقات طے ہے جس میں اقتصادی تعاون اور اصلاحاتی ترجیحات زیر بحث آئیں گی۔

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں فچ ریٹنگز، موڈیز اور ایس اینڈ پی گلوبل کے نمائندوں سے بھی وزیر خزانہ کی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ ان اجلاسوں میں پاکستان کی معاشی پیش رفت، اصلاحاتی اقدامات اور مالیاتی استحکام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

محمد اورنگزیب جے پی مورگن، سٹی، ڈوئچے بینک اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ سمیت معروف عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندوں سے بھی ملیں گے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد عالمی سرمایہ منڈیوں تک پاکستان کی رسائی کے امکانات اجاگر کرنا، بین الاقوامی مالیاتی تعاون کو فروغ دینا اور ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار مواقع کی نشاندہی کرنا ہے۔

وزیر خزانہ علی بابا انٹرنیشنل ڈیجیٹل کامرس کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے جس میں پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت، ای کامرس کے فروغ، ڈیجیٹل تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات پر گفتگو ہوگی۔

وزیر خزانہ جی-24 اور وی 20 سمیت اہم عالمی اقتصادی فورمز میں بھی شرکت کریں گے۔ ان فورمز میں وہ موسمیاتی اقدامات، روزگار کے مواقع اور پائیدار ترقی سے متعلق عالمی اجلاسوں میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب ملک کی پیش رفت کو اجاگر کریں گے۔

دورے کے دوران محمد اورنگزیب عالمی میڈیا اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں رائٹرز، بلومبرگ، نکی ایشیا اور وال سٹریٹ جرنل شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی منظرنامے، حکومتی اصلاحاتی ترجیحات اور سرمایہ کاری کے امکانات کے حوالے سے عالمی میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کا یہ دورہ پاکستان کے عالمی مالیاتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ روابط مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ دورے کے دوران خصوصی توجہ سرمایہ کاری کے فروغ، برآمدات میں اضافے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بین الاقوامی مالیاتی تعاون کو وسعت دینے پر مرکوز رہے گی۔

اس موضوع پر مزید خبریں

کاروبار کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں