مواد پر جائیں
جمعرات 15، جمادی الثانی 1448ھ 26، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
مکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد میں اہم اجلاس، یمن کی صورتحال زیرِ بحثکویت: ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، ایک پاکستانی زخمیاسلام آباد میں 27 نومبر کو مقامی تعطیل، ٹریفک پلان اور پابندیاں نافذوزیر اعظم نے جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی روک تھام کیلئے محفوظ دوا ایپ کے اجرا کو اہم سنگ میل قرار دیدیاکراچی: عمارت گرنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ سندھ کا اعلیٰ افسران کو ہٹانے کا حکماپ ڈیٹ: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلانفرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو پر 2018 کے ریپ کیس میں مقدمہ چلے گاگورنر خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے ملاقات، ترقیاتی امور پر تبادلہ خیالملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کو مضبوط کرنا ہوگا، بلاول بھٹوسپر لیگ میں 2027 کے سیزن سے دو پوائنٹس کے ڈراپ گول متعارف کرانے کا فیصلہسوات: موٹر سائیکل پر سوار شہری کا کرکٹ بال کا شاندار کیچ، ویڈیو وائرلبجلی صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کو 83 پیسے تک محدود کرنے کی تجویزپاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں بحالجعلی انتقالِ اراضی ملکیت کا حق پیدا نہیں کرتا، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہپشاور میں عالمی یوم اطفال کی تقریب، سرپرستی کے ایس او پیز جاریگندم کی درآمد، مزید پانچ لاکھ میٹرک ٹن لانے کی تجویز پر غورشہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظماسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعہ کو مقامی چھٹی کا اعلان، ریڈ زون کے ملازمین کا ورک فرام ہوممکہ معاہدے میں شامل ممالک کی اسلام آباد اجلاس میں یمن پر بات ہو گی: خواجہ آصفملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی حصوں میں سرد رہنے کا امکان
دنیا

فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو پر 2018 کے ریپ کیس میں مقدمہ چلے گا

پیرس کی اپیل کورٹ نے اداکار کے خلاف ریپ کے الزامات پر ٹرائل کی توثیق کر دی، اداکار الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو پر 2018 کے ریپ کیس میں مقدمہ چلے گا

فرانس کے نامور اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو کو 2018 میں ایک اداکارہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پیرس کی اپیل کورٹ نے جمعرات کے روز اپنے فیصلے میں اداکار کے خلاف ریپ کے الزامات پر ٹرائل شروع کرنے کی توثیق کر دی ہے۔

عدالتی حکام اور وکلاء کے مطابق یہ واقعہ 7 اگست 2018 کو پیرس میں واقع اداکار کی رہائش گاہ پر پیش آیا تھا۔ متاثرہ اداکارہ شارلٹ آرنولڈ نے الزام عائد کیا تھا کہ جب وہ 22 برس کی تھیں تو جیرارڈ ڈیپارڈیو نے انہیں اپنی رہائش گاہ پر ریپ کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ کی وکیل کیرین ڈوریو ڈائیبولٹ نے عدالتی فیصلے کو اپنے مؤکل کے لیے ایک بڑی راحت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شارلٹ آرنولڈ طویل عرصے سے اس لمحے کا انتظار کر رہی تھیں اور اب وہ قانونی کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

دوسری جانب جیرارڈ ڈیپارڈیو کے دفاعی وکیل ڈیلفین میلیٹ نے بتایا کہ 77 سالہ اداکار نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداکار عدالتی فیصلے پر غور کر رہے ہیں اور مستقبل میں مزید اپیل کرنے کا امکان بھی موجود ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ اداکار پر صرف 7 اگست 2018 کے واقعے پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ عدالت نے اس سے چھ روز بعد پیش آنے والے مبینہ واقعے سے متعلق الزامات کو خارج کر دیا ہے۔

جیرارڈ ڈیپارڈیو پر 2020 میں ریپ کے الزامات عائد کیے گئے تھے جس کے بعد سے وہ قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اداکار نے ماضی میں ایک خط کے ذریعے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے اور اداکارہ کے درمیان کبھی کوئی جبر یا تشدد نہیں ہوا۔

یہ مقدمہ فرانس میں 'می ٹو' تحریک کے بعد سامنے آنے والے سب سے ہائی پروفائل کیسز میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔ جیرارڈ ڈیپارڈیو فرانسیسی سنیما کی ایک بڑی شخصیت رہے ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر میں 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اداکار کو حال ہی میں ایک الگ واقعے میں 18 ماہ کی معطل قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔ یہ سزا انہیں 2021 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں دی گئی تھی، جس کے خلاف انہوں نے اپنی اپیل واپس لے لی تھی۔

جیرارڈ ڈیپارڈیو نے اس سزا کے بعد متاثرہ خواتین سے گہرے اور مخلصانہ معافی مانگ نے کا بیان بھی جاری کیا تھا۔ تاہم، شارلٹ آرنولڈ کا کیس ان کے لیے زیادہ سنگین خطرہ ہے کیونکہ جرم ثابت ہونے پر انہیں 15 سے 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ جیرارڈ ڈیپارڈیو ایک اور کیس میں بھی زیر تفتیش ہیں جس میں ان پر اور مصنف مائیکل ہی ول بیک پر 2018 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران جنسی نوعیت کے الزامات ہیں۔ فرانسیسی حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

فرانسیسی عدالت کا یہ فیصلہ آنے والے دنوں میں اداکار کے مستقبل اور قانونی حیثیت کے حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔

اس موضوع پر مزید خبریں

دنیا کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں