مواد پر جائیں
جمعرات 15، جمادی الثانی 1448ھ 26، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
وزیر اعظم نے جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی روک تھام کیلئے محفوظ دوا ایپ کے اجرا کو اہم سنگ میل قرار دیدیاکراچی: عمارت گرنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ سندھ کا اعلیٰ افسران کو ہٹانے کا حکماپ ڈیٹ: انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا، نئی قیمت 276 روپے 45 پیسے ہو گئیپاکستان اور کینیا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاقنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مسلم امہ میں اتحاد اور یکجہتی پر زوروزیراعظم کی این آئی ایچ اور صوبائی حکومتوں میں قریبی رابطوں کی ہدایتقیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریز قائم ہوں گیثقافت اور صحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے وفاقی وزراء کی ملاقاتملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی حصوں میں سردی کی شدت برقراروزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سوئس سفیر اسٹیفن رے کی ملاقاتگندم کی بہتر پیداوار کیلئے پوٹاش کا استعمال ناگزیر ہے، محکمہ زراعتلاہور ریجن میں نادرا دفاتر اور وفاقی تعلیمی اداروں کے موسم سرما کے اوقات کار جاریکارڈف: ٹائسن فیوری اور انتھونی جوشوا کا مقابلہ صبح 3 بجے تک جاری رہے گامارگلہ روڈ توسیعی منصوبہ: محسن نقوی کی کام کی سست رفتاری پر برہمیخواتین کے لیے ملک بھر میں ویمن فی سی لی ٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے، چیف جسٹس پاکستانپاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ اب کتنے کا ہو گیا؟سمندری غذا کے برآمد کنندگان ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر توجہ دیں: جنید ان وار چوہدریشان ٹیٹ پی ایس ایل 12 کے لیے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقررکراچی: ایڈمن سوسائٹی عمارت گرنے کا مقدمہ درج، چار ملزمان گرفتاروفاقی وزیر اطلاعات کی سکھ یاتریوں سے ملاقات، مہمان نوازی کی تعریف
کاروبار

قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریز قائم ہوں گی

وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتی پتھروں کی ویلیو چین کو بہتر بنانے اور کان کنی کے جدید طریقے اپنانے کی ہدایت کر دی۔

قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریز قائم ہوں گی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں قیمتی پتھروں کی کان کنی، ویلیو ایڈیشن اور ان کی برآمدات کے حوالے سے وسیع استعداد موجود ہے، حکومت قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اپنی زیر صدارت پاکستان میں قیمتی پتھروں کی ویلیو چین کی بہتری اور برآمدات میں اضافے کیلئے جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قیمتی پتھروں کی شناخت و سرٹیفیکشن کیلئے بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریز کا قیام یقینی بنایا جائے، قیمتی پتھروں کی پر اسی سنگ کیلئے پاکستانی ماسٹر ٹرینرز کو سری لنکا اور تھائی لینڈ تربیت کیلئے بھیجا جائے۔ وزیراعظم نے سیکریٹری خارجہ کو سفراء کو اس حوالے سے متعلقہ ممالک میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ رب العزت نے پاکستان کو قیمتی پتھروں کے ذخائر کی دولت سے مالا مال کیا ہے، کان کنی کے فرسودہ طریقہ کار سے بیش قیمتی دولت کا ضیاع ہو رہا ہے۔ حکومت نجی شعبے کو قیمتی پتھروں کی کان کنی اور پر اسی سنگ کے حوالے سے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے قیمتی پتھروں کی مکمل ویلیو چین کے قیام کی طرف پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں تقریباً 300 ملین قیراط قیمتی پتھر کے ذخائر موجود ہیں اور 9 ہزار سے زائد کان کن 30 سے زیادہ اقسام کے پتھروں کی کان کنی سے وابستہ ہیں۔ اس شعبے سے منسلک کاروباروں کی تعداد 5,500 سے زائد ہے تاہم خام پتھروں کی برآمد، کان کنی کے دوران 50 فیصد سے زائد ضیاع، جدید مہارتوں کی کمی اور ویلیو ایڈیشن کے محدود مواقع اس شعبے کی ترقی میں بڑی رکاوٹیں ہیں جن کو دور کرنے کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کرلیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں سہولت مراکز کے قیام کے لیے 4.10 ارب روپے کا منصوبہ، 80 بینکنگ سہولت ڈیسک، ارضیاتی نقشہ سازی، تربیتی مراکز کی بحالی اور بین الاقوامی تعاون کے اقدامات جاری ہیں جبکہ قومی پالیسی برائے قیمتی پتھر 2026-2030 پر عملدرآمد بھی شروع کیا جا چکا ہے۔ ان اصلاحات میں آزادانہ ریگولیٹری اور نیشنل وارنٹی نظام کا قیام، خام قیمتی پتھروں کی برآمد پر پابندی، مشینری کی درآمد پر ٹیکس و کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ، جدید تربیت، مقامی منڈیوں کی ترقی اور نجی شعبے کی شراکت داری شامل ہے۔

وزیراعظم نے اس شعبے میں اصلاحات اور سینٹرز آف ایکسلینس کے قیام میں معاونت کرنے پر معاون خصوصی توانائی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال اور ان کی ٹیم، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور مشیر صنعت و پیداوار ہارون اختر کی کارکردگی کو سراہا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، جام کمال خان، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، مشیر وزیر اعظم ہارون اختر، معاون خصوصی توانائی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موضوع پر مزید خبریں

کاروبار کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں