#دہشت گردی
صفحہ اول ←
خیبر پختونخوا میں کوئی بڑا آپریشن نہیں ہوگا، کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا: رانا ثناء اللہ
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ صوبے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے اور گورنر راج غیر معینہ مدت تک لگایا جا سکتا ہے۔

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ، تمام اتحادی جماعتیں آن بورڈ ہیں، طارق فضل چودھری
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ صوبے میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایمرجنسی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے اہداف حاصل ہونے تک یہ نافذ رہے گی۔

ایم کیو ایم پاکستان کا خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی حمایت کا اعلان
فاروق ستار نے کہا کہ قومی سلامتی کے لیے ریاست اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی اپنا مؤقف واضح کرے۔

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 12 دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 12 خوارج اور افغان طالبان مارے گئے، نائب صوبیدار ہدایت امان نے جام شہادت نوش کیا۔

افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان کی سلامتی کے لیے چیلنج
افغانستان میں کالعدم تنظیموں کی موجودگی اور سرحدی دراندازی کے باعث پاکستان کو شدید سیکیورٹی خدشات کا سامنا ہے۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ، پی ٹی آئی کا وفاق سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کو غیر جمہوری اور سیاسی غلطی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ، انتظامی تبدیلیاں شروع
صدر مملکت نے آئینی آرٹیکلز کے تحت سمری پر دستخط کر دیے، صوبائی حکومت کے اختیارات معطل کر کے گورنر کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا گیا۔

کراچی میں بڑی کارروائی، حساس مقامات کو نشانہ بنانے والا دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے تربیت یافتہ دہشت گرد کو دستی بم سمیت پکڑ لیا۔

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ سنگین سیاسی غلطی ہے، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوامی حقوق کے منافی قرار دے دیا۔

قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، گورنر خیبر پختونخوا
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عوام امن و استحکام کے خواہاں ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پانی سر سے اوپر جا چکا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اب فیصلے کا وقت ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت کی خاموشی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ حل نہیں، مولانا فضل الرحمان
سربراہ جے یو آئی نے وفاقی حکومت کو سیاسی مذاکرات پر زور دیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے مشروط حمایت کا عندیہ دے دیا۔
