مواد پر جائیں
اتوار 18، جمادی الثانی 1448ھ 29، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
تازہ خبریں
اپ ڈیٹ: کراچی: بلوچ کالونی میں عمارت گرنے سے اموات کی تعداد 15 ہو گئیوزیراعظم فیول سبسڈی اسکیم، مستفید صارفین کی تعداد ایک کروڑ 84 لاکھ سے تجاوزکرکٹ، ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز فائنل: پاکستان شاہینز نے سری لنکا کو 217 رنز کا ہدف دے دیاعوام نے مولانا فضل الرحمان کو مسترد کر دیا، رانا سکندر حیات کی پریس کانفرنسآرسنل اور مانچسٹر سٹی کی ٹیمیں آج پریمیئر لیگ کے اہم ترین میچ میں مد مقابل ہوں گیاسلام آباد: انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتارنوجوانوں اور خواتین میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایف جی پی اور پاک امریکن چیمبر کا معاہدہترک یونیورسٹی فیئر، اسلام آباد اور لاہور میں تعلیمی نمائش دسمبر میں ہوگیرواں مالی سال فری لانسرز نے 760 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا، وزیرِ خزانہپریمیم شپ ویمنز رگبی: گلوسٹر ہارٹپوری کی لافبرو لائٹننگ کے خلاف کامیابیخسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے: کاشف اشفاقپاکستان کا فلسطینی عوام کی آزادی اور حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہپی آئی اے کا 50 نئے طیارے خریدنے کا تاریخی منصوبہ، 2027 میں آرڈر دیا جائے گاقومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسالپاک فوج کے دستے دفاعی تعاون کے تحت سعودی عرب روانہ، الوداعی تقریب منعقدملتان: 24 گھنٹوں میں 102 ٹریفک حادثات، 527 افراد کو طبی امداد فراہمرگبی: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 8-26 سے شکست دے دیہسپانوی لیگ: ریال میڈرڈ کو ڈی پورٹ یو الاویز کے ہاتھوں شکست، جوڈ بیلنگھم ریڈ کارڈ کے بعد باہرمکسڈ مارشل آرٹس: پاکستان کے نوجوان فائٹر محمد جواد نے ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیاقطر گراں پری: مرسڈیز کا کوالیفائنگ میں غلبہ، جارج رسل پول پوزیشن پر براجمان
پشاور

پشاور میں عالمی یوم اطفال کی تقریب، سرپرستی کے ایس او پیز جاری

بچوں کا تحفظ حکومت اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈاکٹر عامر عبداللہ

پشاور میں عالمی یوم اطفال کی تقریب، سرپرستی کے ایس او پیز جاری

پشاور میں عالمی یوم اطفال دو ہزار چھبیس کے سلسلے میں صوبائی سطح پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کے حقوق، تحفظ اور فلاح و بہبود کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا کے مشیر برائے تعلیم و سماجی بہبود ڈاکٹر عامر عبداللہ تھے جنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کی فلاح و بہبود کو معاشرتی ترقی کی بنیاد قرار دیا۔

تقریب کا یہ انعقاد ریڈیو پاکستان پشاور کے صاحبزادہ عبدالقیوم آڈیٹوریم میں خیبرپختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے زیر اہتمام عمل میں لایا گیا۔ تقریب میں سیکرٹری زکوٰۃ، عشر، سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و ترقیِ خواتین معتصم باللہ شاہ، ایڈیشنل چیف چائلڈ پروٹیکشن کمیشن اعجاز محمد خان، یونیسیف کے نمائندے محمد عثمان عبدی، ہیلویٹاس پاکستان کی نمائندہ شازیہ حنا درانی، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر بشریٰ اجمل سمیت سرکاری محکموں، ترقیاتی شراکت داروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، بچوں اور والدین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر عبداللہ نے واضح کیا کہ ہر بچے کو بدسلوکی، استحصال، تشدد اور غفلت سے پاک محفوظ ماحول مہیا کرنا ناگزیر ہے اور بچوں کے حقوق کا تحفظ محض ایک قانونی تقاضا نہیں بلکہ بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے خیبرپختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ دو ہزار دس اور اس میں دو ہزار بائیس کی اصلاحاتی ترامیم ایک مضبوط قانونی فریم ورک مہیا کرتی ہیں۔

مشیر تعلیم و سماجی بہبود نے بتایا کہ کمیشن اب تک پینتیس ہزار سات سو چونسٹھ بچوں تک رسائی حاصل کر چکا ہے جن میں اکیس ہزار تین سو پینتالیس لڑکے اور بارہ ہزار چھ سو چونسٹھ لڑکیاں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے سات ہزار آٹھ سو نوے بچوں اور خاندانوں کو قانونی معاونت دی، گمشدہ بچوں کے تین ہزار چار سو چھپن کیسز حل کیے، گھر سے جانے والے چار سو چھپن بچوں کی مدد کی اور چھ سو اٹھتر بچوں کو ان کے خاندانوں سے بحفاظت ملایا۔

تقریب کے دوران سرپرستی یعنی گارڈین شپ کے معیاری طریقہ کار کے ایس او پیز کا باضابطہ اجرا کیا گیا تاکہ بچوں کی دیکھ بھال کے نظام کو مزید شفاف اور منظم بنایا جا سکے۔ اس موقع پر یونیسیف کے تکنیکی تعاون سے تیار کردہ ان ایس او پیز کو بچوں کے بہترین مفاد میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا جبکہ سرپرستی کے آن لائن ڈیٹا بیس اور پورٹل کی تیاری کو بھی سراہا گیا۔

معروف سماجی کارکن و مذہبی اسکالر ولی اللہ معروف کی بطور خیبرپختونخوا چائلڈ پروٹیکشن برانڈ ایمبیسیڈر نامزدگی کے سلسلے میں کمیشن اور ان کے درمیان باہمی تعاون کے ٹی او آرز پر دستخط بھی کیے گئے۔ ڈاکٹر عامر عبداللہ نے ولی اللہ معروف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ پانچ سے چھ برسوں میں ہزاروں بچھڑے ہوئے بچوں کو ان کے خاندانوں سے ملایا ہے اور وہ یہ خدمات بلا معاوضہ انجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر عامر عبداللہ نے ضلعی سطح پر تحفظ اطفال کے نظام کو مزید توانا کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بارہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کے ساتھ مزید پانچ یونٹس کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہیلویٹاس پاکستان کی جانب سے آٹھ سو بچوں کو فنی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت دینے کے اقدام کو بھی سراہا اور متعلقہ اداروں کے مابین رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

تقریب کے آخر میں بچوں کی جانب سے ایک دلکش اسٹیج پرفارمنس بھی پیش کی گئی جس میں معاشرے میں بچوں کے حقوق اور ان کو درپیش مسائل کی عکاسی کی گئی تھی۔ تقریب کے اختتامی مراحل میں مشیر تعلیم و سماجی بہبود ڈاکٹر عامر عبداللہ نے محکمہ سماجی بہبود کے حکام اور معاون اداروں کے نمائندوں میں یاد گا ری شیلڈز تقسیم کیں جبکہ تقریب میں شریک بچوں میں تحائف اور کٹس بھی پیش کی گئیں۔

اس موضوع پر مزید خبریں

پشاور کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں