مواد پر جائیں
جمعرات 1، جمادی الثانی 1448ھ 12، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی ریلیفبنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہسونیا گاندھی کی سوانح حیات جاری، کینسر کی تشخیص اور علاج کا انکشافوزیراعظم شہباز شریف کا توانائی کے شعبے میں 138 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا عزمجونیئر ٹینس چیمپئن شپ: عثمانی، حمزہ اور احتشام کوارٹر فائنل میں پہنچ گئےملک بھر میں سونے کی قیمت میں تین ہزار چار سو روپے کمیپاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 251 پوائنٹس گر گیاعالمی سرمایہ کاری کانفرنس 2026: پاکستان کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دعوتپاکستان سیف چیمپئن شپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیاثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں گردش کرنے والی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دیسری لنکا کے تجربہ کار بیٹرز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، محمد عباسمشہور برطانوی جا کی ٹام او برائن 39 برس کی عمر میں انتقال کر گئےراولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کا جواب، تیسرے دن 4 وکٹوں پر 404 رنزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل، انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کر گیاجمہوریہ کانگو: بغاوت اور بزدلی پر 66 فوجیوں کو سزائے موت سنا دی گئیامریکی جیل میں قید وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو کا مذہبی کتب کا مطالعہانڈین پریمیئر لیگ: ہاردک پانڈیا پنجاب کنگز میں شامل، ارشدیپ سنگھ ممبئی انڈینز کا حصہبنگلہ دیش کا بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا باقاعدہ مطالبہکوہاٹ میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف آپریشن، ڈی ایس پی سمیت 11 پولیس اہلکار شہیدملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ
پاکستان

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ

پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ

پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران سفارتی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر چیئرمین سیال ملک عبدالغفور، وائس چیئرمین سید شاہد رضا اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے معزز اراکین نے ہائی کمشنر کا استقبال کیا۔

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کے ہمراہ ڈپٹی ہائی کمشنر فضل لوہانی بابو، کونسلر محمود الحسن اور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔

چیئرمین سیال ملک عبدالغفور نے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر اور سفارتی وفد کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران ائیرپورٹ کے امور اور کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی۔

چیئرمین سیال ملک عبدالغفور کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین دو طرفہ سفارتی اور تجارتی تعلقات مربوط انداز میں قائم ہیں اور یہ دورہ دونوں ممالک کے بہترین باہمی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان مسلم برادر ممالک ہیں اور دونوں ممالک کی عوام کا آپس میں دیرینہ تعلق قائم ہے۔

چیئرمین سیال نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ سیالکوٹ اور بنگلہ دیش کے مابین براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز جلد ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مستقبل میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی، تجارتی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں سیالکوٹ ائرپورٹ اہم کردار ادا کرے گا۔

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان نے کہا کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ سیالکوٹ کی کاروباری برادری کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں سیالکوٹ اور بنگلہ دیش کے مابین تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مزید پروان چڑھتا دیکھ رہے ہیں۔

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ اپنی صنعتی مصنوعات کی بدولت دنیا بھر میں جانا جاتا ہے اور یہ ائیرپورٹ، جس کو پرائیویٹ سیکٹر نے بنایا اور کامیابی سے چلایا جا رہا ہے، بہت متاثر کن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مستقبل قریب میں بنگلہ دیش اور سیالکوٹ کے مابین ایویشن، کارگو اور ٹریڈ سمیت دیگر شعبوں میں مزید وسعت دیکھ رہے ہیں۔

دورے کے اختتام پر چیئرمین سیال ملک عبدالغفور کی جانب سے معزز بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

اس موضوع پر مزید خبریں

پاکستان کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں