مواد پر جائیں
جمعرات، 5 نومبر 2026 25 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
تازہ
عوام تنگ آئے تو اسرائیل کا وزیراعظم بن جاؤں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا بیانامریکی وسط المدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک جماعت کی کامیابی سے عالمی سطح پر ہلچلنائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہشین ڈائٹ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقررسالک حسین کرپشن کے ثبوت دیں یا معافی مانگیں: عظمیٰ بخاری کا مطالبہامریکہ میں مڈٹرم انتخابات: ڈیموکریٹس کی کانگریس پر شاندار کامیابیایران جنگ امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں شکست کی بنیادی وجہ بنی: نائب صدر جے ڈی وینسامریکی مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کا کنٹرول حاصل کر لیاسعودی عرب کے ساتھ تین ارب ڈالر کا قرض رول اوور ہو چکا ہے: وزیر خزانہسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستان کی جانب سے تیز پچز تیار کرنے کا فیصلہوفاقی کابینہ نے 10 روپے کا سکہ جاری کرنے اور نئے کرنسی ڈیزائن کی منظوری دیدیکوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، گر کر زخمینیب اور ایف آئی اے کا اسعد محمود کو غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر طلبدبئی میں باکسنگ مقابلے سے قبل فیس آف کے دوران بھارتی فائیٹر نے پاکستانی حریف کو تھپڑ جڑ دیااقبال ڈے پر عام تعطیل: ملک بھر کے بینک مسلسل تین روز بند رہیں گےایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اختلافات برقرار ہیںامریکی ریاست ٹیکساس میں ڈیموکریٹک پارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کر لیوزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول پر ریلیف نہ دینے والے پمپس کے خلاف کارروائی کا حکمسوی سدرن گیس کمپنی نے موسم سرما کے لیے گیس فراہمی کا شیڈول جاری کر دیابابا وانگا کی پیشگوئی اور خلا سے موصول سگنل، حقیقت کیا ہے؟
دنیا

امریکا اور اسرائیل کے حملے پر ایران کا طویل اور سخت ردعمل کا انتباہ

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف مؤثر اور غیر روایتی حربے استعمال کیے جائیں گے۔

امریکا اور اسرائیل کے حملے پر ایران کا طویل اور سخت ردعمل کا انتباہ

تہران میں عسکری حکام کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے دوبارہ بھرپور جنگ چھڑ نے کی صورت میں اس کا انجام توقع سے زیادہ طویل اور مہنگا ہو سکتا ہے۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق خطے کے اندر اور باہر ممکنہ جارحیت کے خلاف فوری اور سخت جوابی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر حسین کانی مقدم نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ رواں سال کے اوائل میں ہونے والے حملوں کے بعد اب عسکری صلاحیتوں اور نشانے کی درستگی میں بہتری لائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میزائلوں کے وار ہیڈز اور رینج میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈرون ٹیکنالوجی کو بھی وسعت دی گئی ہے۔

فوج کے ترجمان محمد اکرمی نیا نے بتایا کہ امریکی فوجی برتری کا مقابلہ کرنے کے لیے روایتی جنگ کے بجائے غیر روایتی جنگی حربے استعمال کیے جائیں گے۔ عسکری معاہدے کے بعد ملنے والے وقفے کے دوران نئی عسکری ساز و سامان اور حکمت عملی کو فوج کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع جلد کسی نہ کسی انجام کو پہنچ جائے گا اور تہران کو کسی سمجھوتتے پر راضی ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید خبردار کیا کہ بصورت دیگر سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

خفیہ رپورٹس کے مطابق رواں سال کے دوران بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود دفاعی ضروریات کے لیے مختلف ممالک سے راکٹ پروپیلنٹ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ساز و سامان حاصل کیا گیا ہے۔ تہران میں حکام کا دعویٰ ہے کہ دفاعی نظام اور ڈرون پروڈکشن لائنوں کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

تہران اور دیگر شہروں میں عام شہریوں کی حفاظت کے لیے اب تک پناہ گاہوں اور ارلی وارننگ سسٹمز کی تیاری میں کسی خاص پیشرفت کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ معاشی بحران کے اس دور میں بجلی کا نظام، تیل اور گیس کی تنصیبات اور مواصلاتی رابطے دوبارہ حملوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔

سابقہ جھڑپوں کے دوران اعلیٰ سیاسی اور عسکری شخصیات کی ہلاکتوں کے بعد سے ملک میں اندرونی سیکیورٹی کے سخت انتظامات نافذ کیے گئے ہیں۔ تہران کے مطابق حالیہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کو ممکنہ آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔

پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے رکن اسماعیل کوثری کا مؤقف ہے کہ دشمن عناصر کا مقصد اسلامی جمہوریہ کا خاتمہ اور ملک کو تقسیم کرنا تھا جو پورا نہیں ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی انتخابات سے قبل نفسیاتی کارروائیوں کے ذریعے فتح کا تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

اس موضوع پر مزید خبریں

دنیا کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں