مواد پر جائیں
اتوار 27، جمادی الاول 1448ھ 8، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
تازہ خبریں
اپ ڈیٹ: اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکملکراچی پر مسلط حکمرانوں نے شہر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، حافظ نعیم الرحمٰنجاپان کے وسطی علاقے میں 5.7 شدت کا زلزلہ، 20 سے زائد افراد زخمیاسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل: صدر نے گی ڈی آئزن کوٹ کو موقع دے دیاایتھنز میراتھن: ایتھوپیا کے ایتھلیٹس نے نئے ریکارڈز قائم کر دیےمڈٹرم انتخابات کے نتائج نے امریکا کو تاریخ میں پیچھے دھکیل دیا: ڈونلڈ ٹرمپعثمان خواجہ کا سینڈ پیپر گیٹ اسکینڈل پر کسی کو مشکل میں ڈالنے کے تاثر کی تردیدلیونل میسی میجر لیگ سا کر میں مسلسل دو بار گولڈن بوٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئےآبنائے ہرمز میں کشیدگی: پاکستانی بندرگاہوں کی کارکردگی میں نمایاں اضافہجان رام نے ابوظبی چیمپئن شپ جیت کر چار سالہ قحط ختم کر دیایو ایف سی کے سربراہ ڈینا وائٹ کی ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کے عہدے پر ملاقات متوقعمانچسٹر سٹی ویمنز ٹیم نے چیلسی کو پیچھے چھوڑ کر سپر لیگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لییمن کے صوبہ صنعا میں فضائی حملے، حوثی گروپ کا ستائیس افراد کی ہلاکت کا دعویٰپاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 110 ملین ڈالر کا اضافہبیجنگ میں ساتویں عالمی میڈیا سمٹ کا آغاز ہو گیاامریکی شہر ہیوسٹن کے مئیر کی پولیس کو وفاقی امیگریشن ادارے سے تعاون محدود کرنے کی ہدایتڈونلڈ ٹرمپ کی یو ایف سی سربراہ ڈانا وائٹ کو پریس سیکرٹری بننے کی پیشکشلا لی گا: ریال میڈرڈ نے ویلنسیا کو 0-3 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بہتر کر لیآئندہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے مضبوط ٹیم تیار کر رہے ہیں: بابر اعظموزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا میں نواز شریف سے اہم ملاقات
کراچی

کراچی پر مسلط حکمرانوں نے شہر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مینڈیٹ پر قبضہ کر کے عوام کا حق مارا ہے، وسائل نہ ہونے کے باوجود ٹاؤنز میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔

کراچی پر مسلط حکمرانوں نے شہر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، حافظ نعیم الرحمٰنتصویر: وکی میڈیا کامنز

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ کر کے نہ صرف جماعت اسلامی بلکہ شہر کے ساڑھے تین کروڑ عوام کا حق مارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے کراچی پر ایسے لوگوں کو مسلط کر دیا ہے جو کرپشن اور لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں جانتے۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں ٹی ایم سی ماڈل کالونی کے تحت رفاہ عام چوک، ملیر ہالٹ میں ماڈل محلہ اور سڑکوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان، امیر جماعت اسلامی ضلع ایئرپورٹ محمد اشرف، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق اور ٹاؤن چیئرمین ماڈل کالونی ظفر احمد نے بھی خطاب کیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باوجود جماعت اسلامی کے ٹاؤنز نے اپنی مدد آپ کے تحت ترقیاتی کاموں کے راستے نکالے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلیوں کی تعمیر، پارکوں کی بحالی، سڑکوں کی صفائی اور کچرا کنڈیوں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران جن علاقوں کا دورہ کیا تھا وہاں مٹی اور ٹوٹے راستے تھے، لیکن اب وہاں پیور بلاکس لگائے جا رہے ہیں اور صفائی کا نظام بہتر ہوا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی ملکی معیشت میں تقریباً نصف حصہ ڈالتا ہے لیکن سیاسی جماعتوں اور انہیں مسلط کرنے والوں نے شہر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام چاہتے تھے کہ جماعت اسلامی کا میئر ہو کیونکہ انہیں یقین تھا کہ جماعت اسلامی اختیارات نہ ہونے کے باوجود شہر کی حالت بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔

ان کے مطابق جماعت اسلامی نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ شہر کو اختیارات دلانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، تاہم اختیارات نہ ملنے کی صورت میں بھی ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھیں گے۔

تعلیمی شعبے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز میں موجود تقریباً ڈیڑھ سو اسکولوں میں سے 73 کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کر کے انہیں بہتر بنایا گیا ہے۔

انہوں نے ناظم آباد کے ایک اسکول کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی عمارت مخدوش تھی اور بچے درختوں کے نیچے بیٹھنے پر مجبور تھے، اب وہاں لیبارٹری اور کمپیوٹر لیب قائم کر دی گئی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے تجویز دی کہ اگر حکومت کراچی کے ساڑھے تین ہزار سرکاری اسکول ٹاؤنز کے حوالے کر دے اور مناسب وسائل فراہم کرے تو تعلیمی صورت حال میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے سندھ میں تعلیم کے 601 ارب روپے کے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ہزاروں اسکول اور کالجز ہونے کے باوجود تعلیمی نظام انتہائی خراب ہے۔

انہوں نے مثال دی کہ گھوٹکی کے ایک اسکول میں 23 بچوں کے لیے 49 اساتذہ تعینات ہیں، جبکہ بہت سے اسکولوں میں اساتذہ موجود ہونے کے باوجود حاضر نہیں ہوتے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی ہے اور اپنے حصے کا عملی کام بھی کرتی ہے۔

اسی مقصد کے تحت نوجوانوں کے لیے شروع کیے گئے 'بنو قابل' پروگرام کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس کے ذریعے نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں جن کورسز کے لیے بھاری فیس وصول کی جاتی ہے، جماعت اسلامی وہ کورسز سو فیصد مفت فراہم کر رہی ہے۔

اس پروگرام کا دائرہ کار اب پورے پاکستان تک پھیلا دیا گیا ہے اور اب تک 16 لاکھ نوجوانوں، لڑکوں، لڑکیوں اور گھریلو خواتین نے اس کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

کراچی کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں