جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طبعیت خراب ہونے پر ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنے کے لیے داخل کرایا گیا جہاں ان کا سی ٹی اسکین سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کیے گئے۔
ہسپتال میں معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے ان کے تمام طبی ٹیسٹ مکمل کیے جو تمام کے تمام نارمل قرار دیے گئے۔
تمام ٹیسٹ نارمل آنے کے بعد ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جس کے بعد وہ خیریت کے ساتھ گھر روانہ ہو گئے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ اور ترجمان جے یو آئی کے مطابق اس موقع پر رہنما اور کارکن بھی ہسپتال اور واپسی کے وقت موجود تھے اور اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔
ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معائنے کے بعد موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان کی صحت اب مکمل طور پر تسلی بخش ہے۔




اپنی رائے دیں