مواد پر جائیں
پیر، 2 نومبر 2026 22 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
ٹانک میں فائرنگ کے بعد چار پولیو ورکرز اغوا، پولیس کی تلاش شروعیوکرین اور روس میں ایئر الرٹ ایپس ہیک، جعلی ایٹمی و کیمیائی وارننگز جاریاسکردو: میاں، بیوی اور دو بچوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتارآئی سی سی نے سری لنکا کے خلاف فائنل میں سست اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیالاہور: نوکری کا جھانسہ دے کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی، ایک ملزم گرفتاربھارتی ٹی وی اداکار انوج ٹھاکر 33 برس کی عمر میں انتقال کر گئےامریکا اور اسرائیل کے حملے پر ایران کا طویل اور سخت ردعمل کا انتباہپاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات، شکیل مسعود چیئرمین منتخبآسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ہوم وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیاآئرش ویمن کرکٹر ربیکا اسٹوکیل نے ڈوپنگ ضابطے کی خلاف ورزی کا اعتراف کرلیاسائبر حملے ٹیکنالوجی کی ناکامی نہیں، ناقص سیکیورٹی وجوہات ہیں: بلال بن ثاقبکراچی میں اسکول وینز میں گیس سلینڈر اور زائد طلبہ بٹھانے پر پابندی عائدپاکستان میں سونے کی قیمتوں میں دو ہزار چار سو روپے فی تولہ اضافہیورپی ممالک میں سپر مارکیٹس کے فریزر سائبر حملے کی زد میںسندھ حکومت کا اسکول وینز میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی کا فیصلہافغان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کر لیپاکستان میں پہلی بار کلر گریڈنگ کی جدید تربیت دینے کا فیصلہانسٹاگرام کی دوستی شادی میں تبدیل، اطالوی دلہن لاہور پہنچ گئیچائنا کمیونسٹ پارٹی کا عوام سے جڑے رہنے کا ماڈل قابلِ تقلید ہے: اسحاق ڈارلاہور میں سموگ اور وائرسز کا حملہ، 7 روز میں 35 ہزار سے زائد مریض رپورٹ
پاکستان

اسکردو: میاں، بیوی اور دو بچوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو اس کے ساتھی سمیت دبوچ لیا، دیگر کی تلاش جاری ہے۔

اسکردو میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے ہولناک قتل کے واقعے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو اس کے ایک ساتھی سمیت حراست میں لے لیا ہے۔

ابتدائی تحقیقاتی اطلاعات کے مطابق ملزمان اس گھنائونے جرم کے بعد ضلع کرم میں روپوش ہو گئے تھے جنہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کر کے قابو کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس اندمناک واقعے میں مجموعی طور پر پانچ افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جن میں سے اب تک دو ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ باقی فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تفتیشی ٹیموں کے مطابق مقتول شوہر کا تعلق اسکردو جبکہ ان کی اہلیہ کا تعلق پارا چنار سے تھا، اور اس خونی حملے میں چار سالہ بچے اور دو سالہ بچی کو بھی بے دردی سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

ڈی آئی جی گلگت بلتستان آصف مہمند نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے کی تمام زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور پسند کی شادی کے پہلو سمیت دیگر تمام محرکات کا گہرائی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی نے مزید واضح کیا کہ مجرموں کو کٹہرے میں لانے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ دلخراش واقعہ اسکردو کی مدنیہ کالونی میں پیش آیا جہاں گھر میں گھس کر محمد اسلم، ان کی اہلیہ ہانیہ اسلم اور دو بچوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلے کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔

اس المناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں چار سالہ مہدی اور دو سالہ زہرا شامل تھے جن کی ناگہانی موت نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔

مقدمے کے مدعی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ پسند کی شادی کی وجہ سے مقتول محمد اسلم کو ماضی میں بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی رہی تھیں۔

اس ہولناک واقعے کے بعد اسکردو کے مقامی شہریوں کی جانب سے شدید احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے جن میں ملزمان کی فوری گرفتاری اور کڑی سزا کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی اس واقعے کے سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مختلف افراد کو حراست میں لیا گیا تھا اور اب مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد کیس میں اہم حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

پاکستان کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں