مواد پر جائیں
ہفتہ، 31 اکتوبر 2026 20 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا فیصلہ عوام اور معیشت کے تحفظ کیلئے کیا، وزیراعظمسیالکوٹ: ٹک ٹاکر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ، 14 افراد زخمیشاداب خان سر پر چوٹ لگنے کے باعث سری لنکا کے خلاف فائنل سے باہرپاکستان ایران امریکا کشیدگی کم کرانے کیلئے محتاط طور پر پرامید ہے: ڈی جی آئی ایس پی آرنوشہرہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ شدید زخمیکراچی: سمندر سے واپسی کے بعد 4 ماہی گیر پراسرار طور پر انتقال کر گئےلکی مروت جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق اور پیپلز پارٹی رہنما سمیت دو زخمیاپ ڈیٹ: فخر زمان کی سنچری، پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹرائی سیریز جیت لیڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈ رِک فلیئر گرنے سے زخمی، مزید سرجری کا امکانپریمیئر لیگ: چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-2 سے شکست دے دیاینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں سنگین سیکیورٹی خامی کا انکشافعاصم اظہر کی سالگرہ کی ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاںپنجاب کے 6 سرکاری تعلیمی اداروں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہکیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 288 رنز کا ہدف دے دیامحکمہ موسمیات کی ملک بھر میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے پیشگوئیشام کا مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر غور، وزیر خارجہ اسد الشیبانی کا بیانفیصل آباد اور لاہور کے درمیان ٹرین سروس 3 ماہ سے معطل، ریلوے کو کروڑوں کا نقصانمرید کے میں نشے کے عادی شوہر نے بچوں کے سامنے بیوی کا گلا کاٹ دیاراولپنڈی: ٹیکسلا سے پشاور جانے والی ہائی ایس وین حادثے میں 3 افراد جاں بحقحیدرآباد میں سڑک کے بیچ کھمبے چھوڑنا منصوبہ بندی کا حصہ تھا: مراد علی شاہ
سائنس و ٹیکنالوجی

اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں سنگین سیکیورٹی خامی کا انکشاف

ایک مخصوص ٹیکسٹ میسج کے ذریعے اینڈرائیڈ فونز کو کریش کرنے والے سیکیورٹی نقص CVE-2026-58882 کی نشاندہی کر دی گئی۔

اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں سنگین سیکیورٹی خامی کا انکشاف
تصویر: Asoundd / CC BY-SA 4.0

اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں ایک سنگین سیکیورٹی خامی سامنے آئی ہے جس کے ذریعے حملہ آور صارف کی مداخلت کے بغیر ڈیوائس کو ناکارہ بنا سکتے ہیں۔ اس سیکیورٹی نقص کو CVE-2026-58882 کا نام دیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی محقق مارک بلاسزک نے اسے 'ایس ایم ایس آف ڈیتھ' قرار دیا ہے۔

محقق کے مطابق یہ خصوصی ٹیکسٹ میسج صارف کے ان باکس میں ظاہر ہوئے بغیر فون کے کال سسٹم کو متاثر کرتا ہے، جس سے جاری کالز منقطع ہو سکتی ہیں، حتیٰ کہ ایمرجنسی سروسز کی کالز بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ تقریباً 20 ایسے پیغامات فون کو مسلسل کریش یا بوٹ لوپ میں پھنسانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

یہ سیکیورٹی خامی اینڈرائیڈ 12 سے موجود کوڈ میں دیکھی گئی ہے، جس سے گوگل پکسل اور سام سنگ گلیکسی سمیت متعدد اینڈرائیڈ ڈیوائسز متاثر ہو سکتی ہیں۔

گوگل کے ریکارڈز کے مطابق اس مسئلے کا حل 15 جون کو تیار کر لیا گیا تھا اور جولائی میں سیکیورٹی پری ویوز کے ذریعے فراہم کیا گیا تھا۔ اینڈرائیڈ 14 سے 17 تک کے لیے اکتوبر کی سیکیورٹی اپ ڈیٹس میں بھی یہ حل شامل کیا جا چکا ہے۔

سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے اسمارٹ فونز میں تازہ ترین دستیاب سیکیورٹی اپ ڈیٹس فوری طور پر انسٹال کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس و بزنس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیل اور کاروبار کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں