مواد پر جائیں
جمعرات، 29 اکتوبر 2026 18 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ: شام 6:57
بریکنگ
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 9 دہشت گرد ہلاکامریکا کی ایران پر ممکنہ بڑے حملے کی تیاری، خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیاکراچی کے علاقے ڈیفنس میں شہریوں کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز، پولیس کی تحقیقات جاریکراچی: شاہ فیصل کالونی میں بھائی نے فائرنگ کر کے دو بہنوں کو قتل کر دیاخیبر پختونخوا میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز، غیر قانونی تعمیرات مسماردرآمدی گندم کی آمد، آٹے اور گندم کی قیمتوں میں کمی کا امکانبھارت: مائیکروسافٹ ملازم کو نوکری چھوڑنے پر 11 لاکھ کی پیشکش، انٹرنیٹ پر بحثثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نہم جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیاآئی سی سی رینکنگ میں بڑی تبدیلی، مارکو جینسن اور ابھیشیک شرما نمبر ون بن گئےکراچی: عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی سفر کی کوشش ناکام، دو بھائی گرفتارملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، چھوٹے کاروباری طبقے میں تشویشعالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ کی قیمت 115 ڈالر سے تجاوز کر گئیمصر میں آوارہ کتوں کے حملے میں پندرہ ماہ کی بچی جاں بحقصادق سنجرانی کے ہاں اکیس سال بعد بیٹے کی پیدائش، مبارکبادیںترکیہ سپر لیگ: گالاتاسرائے اور فینرباہچے میچ کے بعد کھلاڑی آپس میں الجھ پڑےلاہور ہائیکورٹ نے کوٹ لکھپت کے ایس ایچ او کی سزا معطل کر دیآئی سی سی کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حارث رؤف پر جرمانہایڈیشنل چیف سیکریٹری افتخار علی سہو سے پنشنرز کے نمائندوں کی ملاقاتبیریئر ہٹانے اور کار سرکار مداخلت کیس، ایمان مزاری کا بیان سامنے آ گیالاہور کے علاقے غازی آباد میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق
جرم و سزا

راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج، مرکزی ملزم گرفتار

لاہور سے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے راولپنڈی جانے والی آٹھ سالہ طالبہ سے زیادتی کے واقعے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا۔

راولپنڈی میں لاہور سے آئی ہوئی آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انتہائی دردناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں علاقہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب چوتھی جماعت اور حفظ کی طالبہ معصوم بچی اپنی والدہ اور چھوٹی بہن کے ہمراہ ایک عزیز کی شادی کی تقریب میں شرکت کی غرض سے لاہور سے سفر کر کے راولپنڈی پہنچی تھی۔

مدعی مقدمہ بچی کے والد نعمان اعجاز کے مطابق ان کا تعلق صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہے اور ان کی اہلیہ اپنی دو کمسن بیٹیوں کو لے کر 23 ستمبر کو حیدر علی کی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے راولپنڈی روانہ ہوئی تھیں۔

راولپنڈی میں قیام کے دوران 25 ستمبر کی رات بچی پروین اختر نامی خاتون کے گھر سوئی ہوئی تھی جہاں یہ انتہائی قبیح اور شرمناک فعل سرزد ہوا جس نے تمام انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

شکایت میں تفصیلی طور پر بتایا گیا کہ ملزم حیدر علی سوئی ہوئی حالت میں معصوم بچی کو اٹھا کر زبردستی دوسرے کمرے میں لے گیا اور اس کے ساتھ انتہائی نازیبا اور گھناؤنی حرکات کیں جن کی تکلیف کی وجہ سے بچی کی آنکھ کھل گئی۔

معصوم بچی نے جب شدید تکلیف کے باعث چلانا چاہا تو دنگ رہ جانے والے ملزم نے اس کے منہ پر فوری طور پر ہاتھ رکھ کر اسے خاموش کرا دیا اور جان سے مارنے کی سنگین دھمکی دی تاکہ وہ کسی کو کچھ نہ بتا سکے۔

بچی کے والد نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ واقعے کے فورا بعد ملزم نے بچی کو دھمکایا کہ اس نے اگر اپنی دادی یا کسی اور کو اس بارے میں بتایا تو اسے بہت برے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واپسی پر لاہور پہنچنے کے بعد جب معصوم بچی نے اپنی والدہ کو نچلے حصے میں شدید درد کی شکایت کی اور خوفزدہ حالت میں تمام روداد سنائی تو گھر والوں کے پاؤں تلے زمین نکل گئی اور اس گھناؤنے راز سے پردہ اٹھ گیا۔

متاثرہ بچی کو شدید خوف اور دہشت کے عالم میں اس کی والدہ فوری طور پر ایک مستند گائنا کالوجسٹ کے پاس لے گئیں جہاں طبی معائنے کے بعد ڈاکٹر نے واضح طور پر تصدیق کی کہ بچی کے ساتھ زیادتی کا مکروہ فعل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ فوری طور پر اس بچی کا سرکاری اسپتال سے باقاعدہ معائنہ کرائیں اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری طور پر متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروائیں تاکہ انصاف مل سکے۔

ابتدائی تحقیقات اور مدعی کے بیان کے مطابق متاثرہ بچی نے یہ خوفناک واقعہ اپنی دادی زاہدہ پروین کو بھی بتا دیا تھا، جنہوں نے بروقت کارروائی کرنے کے بجائے مبینہ طور پر اس سنگین معاملے کو آپس میں ہی دبا دینے کی کوشش کی۔

دادی نے جب اس کی اطلاع ملزم کی نانی پروین اختر کو دی تو انہوں نے اپنی دیگر بیٹیوں عظمی اور شائستہ کو بلا کر آپس میں مشاورت کی اور اس معاملے کو رفع دفع کرنے کی سازش تیار کی۔

خاندان کے ان افراد نے شادی کے ماحول اور برادری کے ایک جگہ جمع ہونے کا عذر پیش کرتے ہوئے اس سنگین واقعے کو چھپانے کی کوشش کی اور کہا کہ یہاں کی رونق خراب ہو جائے گی اور عزت پر حرف آئے گا۔

ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر متاثرہ بچی اور اس کی دادی کو مسلسل ہراساں کیا جاتا رہا تاکہ وہ لاہور جا کر بچی کے والدین کو اصل حقیقت سے آگاہ نہ کریں اور معاملہ دبا رہے۔

متاثرہ معصوم بچی کو ذہنی اذیت دینے میں ایک اور کزن آیان علی کا نام بھی سامنے آیا ہے جو مبینہ طور پر اس تمام صورتحال سے مکمل آگاہ تھا اور بچی جب تک وہاں رہی اسے مسلسل ذہنی ٹارچر کرتا رہا۔

والد کی مدعیت میں متعلقہتھانے میں تمام حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر اپنی قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تفتیش کا دائرہ وسیع کیا۔

ایس پی راول بیدار بخت گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تصدیق کی اور بتایا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم حیدر علی کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی، ہراسمنٹ یا تشدد کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے اور اس جرم میں ملوث عناصر کسی رعیت کے مستحق نہیں ہیں۔

انہوں نے دوٹوک عزم ظاہر کیا کہ گرفتار ملزم کے خلاف تمام تر ٹھوس شواہد اکٹھے کر کے جلد از جلد عدالت میں مضبوط چالان پیش کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق سخت سزا دی جا سکے۔

جرم و سزا کی مزید خبریں

تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس و بزنس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیل اور کاروبار کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں