مواد پر جائیں
منگل، 3 نومبر 2026 23 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اہم جائزہ اجلاسامریکہ کا آبنائے ہرمز میں ایران کے جزیرے پر فضائی حملہاے سی سی رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلانپاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ پہلے فاز میزائل کا کامیاب تجربہامریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کا معاہدہ فی الحال دور کی بات ہےامریکی خاتونِ اول میل ان یا ٹرمپ روس اور یوکرین کے نمائندوں کی میزبانی کریں گیمیل نیا ٹرمپ روس اور یوکرین کے نمائندوں کی میزبانی وائٹ ہاؤس میں کریں گیسکیورٹی خدشات اور حملوں کے باعث 2027 کا ایشیائی کپ ملتویعطا تارڑ اور سعودی سفیر کی ملاقات، سعودی عرب میں پاکستانی ڈرامے متعارف کرانے پر اتفاقسعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے باعث اے ایف سی ایشین کپ 2027 ملتویپٹرولیم ڈیلرز کا ریفائنریوں کے منافع کا فارنسک آڈٹ کرانے کا مطالبہشکاگو بیئرز نے شاندار کارکردگی سے سیٹل سیہاکس کو شکست دیشاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ نے ریلیز سے پہلے ہی 665 کروڑ روپے کما لیےدنیا بھر میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے، پی ٹی اےپولیس سے جھگڑے کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت منظورکراچی پورٹ کو جدید بنانے کے منصوبوں پر کام تیز، نئی ٹیکنالوجی کا استعمالاوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن کے ملازمین کو حکومت کی اعلان کردہ تنخواہ سے بھی کم معاوضہ ملنے کا انکشافبھارتی شہر پنچکولا کے اسکول میں بچے کا بچی پر تشدد، پرنسپل اور عملے کے خلاف مقدمہ درجکراچی: نارتھ ناظم آباد میں مزدا ٹرک کی ٹکر سے طالبعلم جاں بحق، دوسرا زخمیراولپنڈی: گھر سے 37 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرانے والی ملازمہ گرفتار
صحت

ملک بھر میں جعلی فلو ویکسین کی سپلائی کا انکشاف، ڈریپ کا الرٹ جاری

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام پر فروخت ہونے والی جعلی فلو ویکسین کے استعمال کو جان لیوا قرار دے دیا۔

ملک بھر میں جعلی فلو ویکسین کی سپلائی کا انکشاف، ڈریپ کا الرٹ جاری

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک بھر کی میڈیسن مارکیٹوں میں انفلوئنزا فلو کی جعلی ویکسین کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوں ایبٹ فارما اور سنوفی ونتھراپ کے ناموں کا غلط استعمال کرتے ہوئے جعلی ویکسین سپلائی کی جا رہی ہے۔

ڈریپ کے اعلامیے میں 'ان فلو ویک ٹیٹرا' اور 'ویکسی گرپ ٹیٹرا' نامی ویکسینز کے مخصوص بیچز کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویکسی گرپ ٹیٹرا کا بیچ نمبر 'وائے فور بی 34' پاکستان میں امپورٹ ہی نہیں ہوا، جبکہ لاہور میں سپلائی ہونے والی ان فلو ویک ٹیٹرا کا بیچ نمبر 'پی 13' بھی جعلی ثابت ہوا ہے۔

اتھارٹی نے طبی ماہرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مریضوں کو ان جعلی بیچز کی ویکسین ہرگز نہ لگائیں کیونکہ ان کا معیار اور افادیت مشکوک ہے اور ان کا استعمال انسانی جان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ ڈاکٹروں، ڈسٹری بیوٹرز اور فارمیسی مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی مشکوک ویکسین کی اطلاع فوری طور پر نیشنل فارما کو ویجیلنس سینٹر کو دیں۔

صوبائی ڈرگ حکام اور فیلڈ فورس کو جعلی ویکسین کی سپلائی چین کا سراغ لگانے اور مارکیٹ سے ان جعلی بیچز کو فوری طور پر ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈریپ نے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں۔

اس موضوع پر مزید خبریں

صحت کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں