مواد پر جائیں
بدھ، 4 نومبر 2026 24 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
تازہ
اپ ڈیٹ: شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد کے جیل ٹرائل کی سماعت ملتویسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستان کی جانب سے تیز پچز تیار کرنے کا فیصلہوفاقی کابینہ نے 10 روپے کا سکہ جاری کرنے اور نئے کرنسی ڈیزائن کی منظوری دیدینیب اور ایف آئی اے کا اسعد محمود کو غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر طلبدبئی میں باکسنگ مقابلے سے قبل فیس آف کے دوران بھارتی فائیٹر نے پاکستانی حریف کو تھپڑ جڑ دیااقبال ڈے پر عام تعطیل: ملک بھر کے بینک مسلسل تین روز بند رہیں گےایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اختلافات برقرار ہیںامریکی ریاست ٹیکساس میں ڈیموکریٹک پارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کر لیوزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول پر ریلیف نہ دینے والے پمپس کے خلاف کارروائی کا حکمسوی سدرن گیس کمپنی نے موسم سرما کے لیے گیس فراہمی کا شیڈول جاری کر دیابابا وانگا کی پیشگوئی اور خلا سے موصول سگنل، حقیقت کیا ہے؟امریکی وسط مدتی انتخابات 2026: ڈیموکریٹس کی اہم ریاستوں میں کامیابیڈبلیو ٹی اے فائنلز: رائبی کینا اور کو کو گاف ایک ہی گروپ میں شاملآبنائے ہرمز پر کشیدگی: ایران کا امریکی جواب مسترد، امریکی صدر کی فضائی کارروائی کی تصدیقفل فوڈن اپنی بہترین فارم کی بحالی کے لیے پرعزمعبدال السید امریکی ریاست مشی گن سے سینیٹر منتخب ہونے والے پہلے مسلمان بن گئےغزہ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر آدم حموی امریکی کانگریس کے رکن منتخبامریکی انتخابات: ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کر لیکیشا لانس باٹمز امریکی ریاست جارجیا کی پہلی سیاہ فام خاتون گورنر منتخبامریکی انتخابات: ڈیموکریٹک امیدواروں نے جنوبی اور شمالی کیرولائنا میں نشستیں جیت لیں
شوبز

بس ڈرائیور کے بیٹے سے ’راکنگ سٹار یش‘ بننے کا دلچسپ سفر

کنڑ سنیما کے معروف اداکار یش کی ابتدائی مشکلات، تھیٹر کے سفر اور فلمی دنیا میں کامیابی کی کہانی۔

کنڑ فلم انڈسٹری کے نامور اداکار یش کا تعلق ایک ایسے عام گھرانے سے تھا جہاں شوبز سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں تھا۔ ان کے والد بنگلورو میں میونسپل بس سروس کے ایک ڈرائیور تھے جو روزانہ کی بنیاد پر صرف 14 روپے کمایا کرتے تھے۔ گھر کے تنگدست مالی حالات کے باعث یش کو اپنی ابتدائی تعلیم ادھوری چھوڑنا پڑی اور گھر کی کفالت میں ہاتھ بٹانے کے لیے وہ کر یا نے کی دکان پر بھی کام کیا کرتے تھے۔

ان کے والدین کی خواہش تھی کہ وہ پڑھ لکھ کر کوئی سرکاری افسر بنیں لیکن نوعمری سے ہی یش کے دل میں اداکاری اور سٹیج پرفارمنس کا گہرا شوق پل رہا تھا۔ اسکول اور کالج کے دنوں میں وہ مختلف ڈراموں اور رقص کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے جہاں ناظرین کی داد اور تالیاں ان کے اس خواب کو مزید پختہ کرتی گئیں۔

وقت کے ساتھ یہی شوق ایک پکا ارادہ بن گیا اور انھوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی زندگی فلمی اداکاری کے لیے وقف کر دیں۔ گھر والوں کو ان کا یہ فیصلہ پسند نہیں آیا لیکن والد نے واضح کر دیا کہ اگر وہ اپنی مرضی کی دنیا میں قسمت آزمانا چاہتے ہیں تو جا سکتے ہیں مگر ناکامی کی صورت میں واپس آ کر وہی کرنا ہوگا جو گھر والے کہیں گے۔

فلمی دنیا میں قسمت آزمانے کی غرض سے جب یش نے بنگلورو کا رخ کیا تو ان کی جیب میں محض 300 روپے تھے۔ ایک بڑے اور اجنبی شہر میں قدم رکھتے ہی وہ خوف زدہ تو ہوئے مگر اپنے عزم پر قائم رہے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اگر وہ ہمت ہار کر واپس لوٹے تو والدین انہیں دوبارہ کبھی باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کی زندگی میں اصل تبدیلی اس وقت آئی جب ان کی ملاقات ننجنڈا نامی دوست سے ہوئی جنھوں نے یش کو باقاعدہ تھیٹر کی دنیا سے متعارف کروایا۔ دیومالائی کرداروں کے روایتی ناٹکوں سے نکل کر وہ بین کا تھیٹر گروپ کا حصہ بنے جہاں سماجی موضوعات پر مبنی ڈراموں نے ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔

تھیٹر کے تجربے نے ان کی شخصیت کی بھرپور تشکیل کی اور انھیں فنِ اداکاری کی باریکیوں سے آگاہ کیا۔ یش اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ تھیٹر نے ہی ایک عام بس ڈرائیور کے بیٹے کو ایک پراعتماد اداکار بنایا اور انہیں زندگی کو نئے زاویے سے دیکھنے کا شعور عطا کیا۔

ٹی وی سکرین پر ان کا پہلا بڑا تعارف مقبول ڈراموں کے ذریعے ہوا جنہوں نے ناظرین میں ان کی شناخت قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم بڑھاتے ہوئے ٹی وی سے بڑے پردے کا رخ کیا۔

سنہ 2007 میں فلم جمباڈا ہدوگی کے ذریعے یش نے بطور معاون اداکار اپنی فلمی اننگز کا آغاز کیا۔ اس سے قبل وہ اتّرایانا اور نندا گوکلا جیسے ٹی وی ڈراموں میں کام کر چکے تھے جن میں نندا گوکلا ایک مقبول سیریل ثابت ہوا اور اس میں ان کی و رادھیکا پنڈت کی جوڑی نے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔

کے جی ایف فلم کی غیرمعمولی کامیابی نے ان کی شہرت کو پورے انڈیا میں پھیلا دیا اور وہ قومی سطح پر پہچانے جانے لگے۔ اس بلاک بسٹر کامیابی کے بعد آج ان کا شمار کنڑ سنیما کی کامیاب ترین اور سرکردہ شخصیات میں ہوتا ہے۔

موجودہ دور میں وہ انڈین سنیما کی ایک اور انتہائی زیرِ بحث فلم کا حصہ بن چکے ہیں۔ اس سال دی والی کے موقع پر ہدایت کار نتیش تیواری کی بڑی فلم رامائن ریلیز ہونے جا رہی ہے جس میں وہ اہم کردار نبھا رہے ہیں۔

فلم رامائن میں یش نہ صرف راون کا اہم کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ وہ اس کے شریک پروڈیوسرز میں بھی شامل ہیں۔ اس فلم کی شاندار کاسٹ اور بڑے بجٹ نے اسے پہلے ہی خبروں کا مرکز بنا دیا ہے۔

ایک عام بس ڈرائیور کے بیٹے سے لے کر کنڑ سنیما کے سپر سٹار اور قومی سطح کے اداکار بننے تک کا یہ سفر یش کی کڑی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تھیٹر سے شروع ہونے والا یہ سفر آج انہیں انڈین سنیما کے بڑے منصوبوں تک لے آیا ہے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

شوبز کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں