مواد پر جائیں
پیر، 2 نومبر 2026 22 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
تازہ
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں دو ہزار چار سو روپے فی تولہ اضافہیورپی ممالک میں سپر مارکیٹس کے فریزر سائبر حملے کی زد میںسندھ حکومت کا اسکول وینز میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی کا فیصلہافغان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کر لیپاکستان میں پہلی بار کلر گریڈنگ کی جدید تربیت دینے کا فیصلہانسٹاگرام کی دوستی شادی میں تبدیل، اطالوی دلہن لاہور پہنچ گئیچائنا کمیونسٹ پارٹی کا عوام سے جڑے رہنے کا ماڈل قابلِ تقلید ہے: اسحاق ڈارلاہور میں سموگ اور وائرسز کا حملہ، 7 روز میں 35 ہزار سے زائد مریض رپورٹکراچی میں غیرت کے نام پر شوہر اور بھائی کی فائرنگ سے بیوی اور اس کا دوست قتللاہور پولیس کا کریک ڈاؤن، 242 ملزمان گرفتار اور سامان برآمدپی ٹی آئی کارکنوں کی تھری ایم پی او گرفتاریوں کا معاملہ آئینی عدالت میںکراچی میں مختلف مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتارامریکہ: فلوریڈا میں کاروباری طیارہ گرنے سے 9 افراد ہلاکسعودی عرب کی جانب سے پاکستانی افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے میں اضافہدماغی سرطان کے علاج میں اہم پیشرفت، نئی تجرباتی تکنیک تیارکیمی اینٹونیلی فارمولا ون کے کم عمر ترین عالمی چیمپئن بن گئےامریکی ریاست فلوریڈا میں نجی طیارہ گر کر تباہ، 9 افراد ہلاکمیکائیل علی بیگ نے آئی ٹی ایف جے 100 ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیاکراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی سست روی پر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کا اظہارِ تشویشگلگت بلتستان کا 79 واں یومِ آزادی، سیاسی قیادت کا خراجِ تحسین
سیاست

پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، غیر ملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ سمندر پار فوجی اڈے کسی ملک کی حفاظت کے ضامن نہیں ہوتے، پاکستان نے عالمی سطح پر اپنا ایک نمایاں اور قابل فخر مقام حاصل کیا ہے۔

پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، غیر ملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی اور سفارتی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرتے ہوئے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی ہے۔ کسی ملک کی حقیقی حفاظت غیر ملکی اڈوں کے بجائے اپنے دست و بازو اور قومی صلاحیتوں پر منحصر ہوتی ہے، جبکہ سمندر پار اڈے صیہونی ریاست کی حفاظت اور ذاتی مفادات کے لیے بنائے گئے ہیں۔

سیالکوٹ میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان ملکی ترقی و خوشحالی میں بنیادی اور اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

خواجہ آصف نے سفارتی امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام، خاص طور پر ایران اور عرب ممالک کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں عسکری اور سفارتی کامیابیوں کا سفر مسلسل جاری ہے اور پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر اپنا لوہا منوایا ہے۔

اپنے 36 سالہ سیاسی سفر کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے بتایا کہ انہوں نے اپنے دورِ سیاست میں سختیاں اور قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتقامی سیاست کبھی ملک کے مفاد میں نہیں ہوتی اور تمام اداروں کو اپنا احتساب خود کرنا چاہیے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

سیاست کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں