مواد پر جائیں
پیر 28، جمادی الاول 1448ھ 9، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
تازہ خبریں
اپ ڈیٹ: سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کا پلڑا بھاریاپ ڈیٹ: سیالکوٹ: ٹک ٹاکر مسٹر پتلو مقتول کے لواحقین کو دھمکانے کے الزام میں گرفتارسعودی عرب: ریاض میں ممکنہ خطرے کا ہنگامی الرٹ، کچھ دیر بعد ختمچین کے شہر تائی یو ان میں بلند عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد جاں بحقکترینہ کیف اور وکی کوشل نے بیٹے کا چہرہ پہلی بار دنیا کو دکھا دیاپاکستان ریلوے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 ارب روپے ریونیو کا ہدف عبور کر لیاشمالی وزیرستان میں مساجد کے اندر بنے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختمپاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیاایزوز نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت سے لیس جدید سیکیورٹی نظام متعارف کرا دیامکہ دفاعی اتحاد کی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قطری وزیراعظم کی آج وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقاتٹیسلا سائبر ٹرک کی پیداوار محدود، بہت سے صارفین کو ایڈوانس رقم واپس ملے گیبارسلونا نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو شکست دے کر لا لی گا میں برتری برقرار رکھیاینکر ربیعہ احسن قتل کیس: مقتولہ کے بھائی کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کے دعوے کی تردیدرگبی لیگ ورلڈ کپ 2030 کی میزبانی امریکہ اور بحر الکاہل کے جزائر کریں گےکارنوستی 2029 میں 157 ویں اوپن چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گاشیخ حسینہ واجد کی بنگلہ دیش واپسی کیلئے نئے پاسپورٹ کی درخواستآئیسکو: 11 نومبر کو اسلام آباد سمیت مختلف اضلاع میں بجلی بند رہے گیصحافی رابعہ احسن کا قتل معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے، ناز بلوچاین سی سی آئی اے: اسلام آباد میں خواتین امیدواروں کا جسمانی امتحان مکمل
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ کے سیلاب زدگان کے لیے امداد بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم نے وزارتِ خارجہ کو غزہ کے فلسطینیوں تک فوری انسانی امداد پہنچانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ کے سیلاب زدگان کے لیے امداد بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزارتِ خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے پانی میں ڈوبنے والے غزہ کے فلسطینیوں کے لیے فوری طور پر انسانی امداد میں اضافہ کرے۔

پیر کے روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے غزہ کے عوام کو بنیادی انسانی امداد کی فراہمی روکنے کے جاری اسرائیلی اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ خیموں کے پانی میں ڈوبنے اور شدید مصائب کا شکار بچوں اور خاندانوں کی دل دہلا دینے والی تصاویر سامنے آرہی ہیں۔

وزیراعظم کے مطابق غزہ کے بہادر فلسطینی عوام اس وقت کڑے امتحان سے گزر رہے ہیں اور انہیں اس کٹھن وقت میں عالمی مدد کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امدادی سامان کی ترسیل کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ بارش اور طوفان سے متاثرہ افراد تک بروقت رسائی ممکن ہو سکے۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے اس سے قبل بھی غزہ کے متاثرین کے لیے متعدد امدادی کھیپیں روانہ کی جا چکی ہیں جن میں خوراک اور طبی سامان شامل ہے۔

بین الاقوامی سطح پر بھی غزہ کے اندر انسانی بحران پر مسلسل تشویش ظاہر کی جا رہی ہے جہاں بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

پاکستان کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں