مواد پر جائیں
جمعرات 15، جمادی الثانی 1448ھ 26، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
کویت: ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، ایک پاکستانی زخمیاسلام آباد میں 27 نومبر کو مقامی تعطیل، ٹریفک پلان اور پابندیاں نافذوزیر اعظم نے جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی روک تھام کیلئے محفوظ دوا ایپ کے اجرا کو اہم سنگ میل قرار دیدیاکراچی: عمارت گرنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ سندھ کا اعلیٰ افسران کو ہٹانے کا حکماپ ڈیٹ: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلاناپ ڈیٹ: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 4700 روپے کا اضافہسپر لیگ میں 2027 کے سیزن سے دو پوائنٹس کے ڈراپ گول متعارف کرانے کا فیصلہسوات: موٹر سائیکل پر سوار شہری کا کرکٹ بال کا شاندار کیچ، ویڈیو وائرلبجلی صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کو 83 پیسے تک محدود کرنے کی تجویزپاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں بحالجعلی انتقالِ اراضی ملکیت کا حق پیدا نہیں کرتا، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہپشاور میں عالمی یوم اطفال کی تقریب، سرپرستی کے ایس او پیز جاریگندم کی درآمد، مزید پانچ لاکھ میٹرک ٹن لانے کی تجویز پر غورشہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظماسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعہ کو مقامی چھٹی کا اعلان، ریڈ زون کے ملازمین کا ورک فرام ہوممکہ معاہدے میں شامل ممالک کی اسلام آباد اجلاس میں یمن پر بات ہو گی: خواجہ آصفملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی حصوں میں سرد رہنے کا امکانرانا عرفان نے محمد آصف کو 5-0 سے شکست دے کر سنوکر ورلڈ کپ جیت لیارانا عرفان نے اس نو کر ورلڈ کپ کا فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیااپنی چھت، اپنا گھر پروگرام دنیا کا سب سے بڑا کم لاگت ہاؤسنگ منصوبہ ہے: مریم نواز
پاکستان

پشاور میں عالمی یوم اطفال کی تقریب، سرپرستی کے ایس او پیز جاری

بچوں کا تحفظ حکومت اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈاکٹر عامر عبداللہ

پشاور میں عالمی یوم اطفال کی تقریب، سرپرستی کے ایس او پیز جاری

پشاور میں عالمی یوم اطفال دو ہزار چھبیس کے سلسلے میں صوبائی سطح پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کے حقوق، تحفظ اور فلاح و بہبود کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا کے مشیر برائے تعلیم و سماجی بہبود ڈاکٹر عامر عبداللہ تھے جنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کی فلاح و بہبود کو معاشرتی ترقی کی بنیاد قرار دیا۔

تقریب کا یہ انعقاد ریڈیو پاکستان پشاور کے صاحبزادہ عبدالقیوم آڈیٹوریم میں خیبرپختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے زیر اہتمام عمل میں لایا گیا۔ تقریب میں سیکرٹری زکوٰۃ، عشر، سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و ترقیِ خواتین معتصم باللہ شاہ، ایڈیشنل چیف چائلڈ پروٹیکشن کمیشن اعجاز محمد خان، یونیسیف کے نمائندے محمد عثمان عبدی، ہیلویٹاس پاکستان کی نمائندہ شازیہ حنا درانی، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر بشریٰ اجمل سمیت سرکاری محکموں، ترقیاتی شراکت داروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، بچوں اور والدین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر عبداللہ نے واضح کیا کہ ہر بچے کو بدسلوکی، استحصال، تشدد اور غفلت سے پاک محفوظ ماحول مہیا کرنا ناگزیر ہے اور بچوں کے حقوق کا تحفظ محض ایک قانونی تقاضا نہیں بلکہ بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے خیبرپختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ دو ہزار دس اور اس میں دو ہزار بائیس کی اصلاحاتی ترامیم ایک مضبوط قانونی فریم ورک مہیا کرتی ہیں۔

مشیر تعلیم و سماجی بہبود نے بتایا کہ کمیشن اب تک پینتیس ہزار سات سو چونسٹھ بچوں تک رسائی حاصل کر چکا ہے جن میں اکیس ہزار تین سو پینتالیس لڑکے اور بارہ ہزار چھ سو چونسٹھ لڑکیاں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے سات ہزار آٹھ سو نوے بچوں اور خاندانوں کو قانونی معاونت دی، گمشدہ بچوں کے تین ہزار چار سو چھپن کیسز حل کیے، گھر سے جانے والے چار سو چھپن بچوں کی مدد کی اور چھ سو اٹھتر بچوں کو ان کے خاندانوں سے بحفاظت ملایا۔

تقریب کے دوران سرپرستی یعنی گارڈین شپ کے معیاری طریقہ کار کے ایس او پیز کا باضابطہ اجرا کیا گیا تاکہ بچوں کی دیکھ بھال کے نظام کو مزید شفاف اور منظم بنایا جا سکے۔ اس موقع پر یونیسیف کے تکنیکی تعاون سے تیار کردہ ان ایس او پیز کو بچوں کے بہترین مفاد میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا جبکہ سرپرستی کے آن لائن ڈیٹا بیس اور پورٹل کی تیاری کو بھی سراہا گیا۔

معروف سماجی کارکن و مذہبی اسکالر ولی اللہ معروف کی بطور خیبرپختونخوا چائلڈ پروٹیکشن برانڈ ایمبیسیڈر نامزدگی کے سلسلے میں کمیشن اور ان کے درمیان باہمی تعاون کے ٹی او آرز پر دستخط بھی کیے گئے۔ ڈاکٹر عامر عبداللہ نے ولی اللہ معروف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ پانچ سے چھ برسوں میں ہزاروں بچھڑے ہوئے بچوں کو ان کے خاندانوں سے ملایا ہے اور وہ یہ خدمات بلا معاوضہ انجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر عامر عبداللہ نے ضلعی سطح پر تحفظ اطفال کے نظام کو مزید توانا کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بارہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کے ساتھ مزید پانچ یونٹس کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہیلویٹاس پاکستان کی جانب سے آٹھ سو بچوں کو فنی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت دینے کے اقدام کو بھی سراہا اور متعلقہ اداروں کے مابین رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

تقریب کے آخر میں بچوں کی جانب سے ایک دلکش اسٹیج پرفارمنس بھی پیش کی گئی جس میں معاشرے میں بچوں کے حقوق اور ان کو درپیش مسائل کی عکاسی کی گئی تھی۔ تقریب کے اختتامی مراحل میں مشیر تعلیم و سماجی بہبود ڈاکٹر عامر عبداللہ نے محکمہ سماجی بہبود کے حکام اور معاون اداروں کے نمائندوں میں یاد گا ری شیلڈز تقسیم کیں جبکہ تقریب میں شریک بچوں میں تحائف اور کٹس بھی پیش کی گئیں۔

اس موضوع پر مزید خبریں

پاکستان کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں