مواد پر جائیں
اتوار 27، جمادی الاول 1448ھ 8، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
اسرائیل: صدر نے نیتن یاہو کے بجائے گی ڈی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت دے دیپاکستان نے ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ جیت لی، جنوبی کوریا کو فائنل میں 0-2 سے شکستامریکا کا ایران کی زمینی سپلائی لائنز روکنے کے لیے ٹاسک فورس کا قیامانگلینڈ کے فاسٹ بولر جوش ٹنگ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہرشان مسعود کا اذان اویس اور عبداللہ فضل کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہارغزہ: شدید بارش سے 70 ہزار خیمے زیرِ آب، سول ڈیفنس بے بسلا لی گا: ریئل میڈرڈ کی والنسیا کے خلاف 3-0 سے شاندار فتحپاکستان اور سوڈان کا سکیورٹی، سائبر کرائم اور پولیس ٹریننگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاقاسرائیلی صدر نے گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت دے دیسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں تسلی بخش ہیں، محمد عباسپاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیااسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ ایسٹ کی بحالی پر ترقیاتی کام جاریملک کے 97 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم، دو کروڑ چونتیس لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسینیشناسلام آباد میں پاکستان ٹورازم، سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول جاریمحمد شعیب نے دسویں شہریار میموریل پاکستان اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیااسکردو میں میاں بیوی اور بچوں کے قتل میں ملوث ملزمان کرم سے گرفتارہارون اختر نے نئی آٹو پالیسی کا حتمی مسودہ پیش کر دیایمن میں فضائی حملوں سے 25 افراد جاں بحق، 30 زخمیویمنز سپر لیگ: مانچسٹر سٹی کی ویسٹ ہیم کے خلاف بڑی کامیابی، چیلسی کا میچ ڈراپاکستان نے 23 ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
کھیل

پاکستان نے ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ جیت لی، جنوبی کوریا کو فائنل میں 0-2 سے شکست

پاکستان نے اسلام آباد میں منعقدہ 23ویں ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی کوریا کو 0-2 سے ہرا کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔

پاکستان نے ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ جیت لی، جنوبی کوریا کو فائنل میں 0-2 سے شکستتصویر: ummat.net

پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ 2026ء کا فائنل مقابلہ جیت کر ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

اسلام آباد کے مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں قومی مینز سکواش ٹیم نے جنوبی کوریا کو 0-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

فائنل کے پہلے میچ میں پاکستان کے سکواش کھلاڑی نور زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے جیونگ من ریو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

نور زمان نے اپنے مقابلے میں حریف کھلاڑی کے خلاف 5-11، 7-11 اور 11-13 کے سکور سے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کو پہلی برتری دلائی۔

دوسرے میچ میں قومی کھلاڑی محمد عاصم خان نے اپنے حریف سیوجن اوہ کو ایک طرفہ مقابلے کے بعد 6-11، 5-11 اور 4-11 سے ہرا کر پاکستان کی فتح کی توثیق کر دی۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے قومی مینز سکواش ٹیم کو ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے بین الصوبائی رابطہ مہرین ساجد اور سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین احمد وانی نے بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

حکام نے فائنل مقابلے میں نور زمان اور محمد عاصم خان کے عمدہ کھیل کی خصوصاً تعریف کی اور ان کی کارکردگی کو ملک میں سکواش کی شاندار روایات کے مطابق قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی قومی کھلاڑیوں کی غیر معمولی صلاحیتوں، پختہ عزم، نظم و ضبط اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔

حکام کے مطابق ہوم گراؤنڈ پر ایشین ٹائٹل جیتنے سے اس کامیابی کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی صلاحیتیں ظاہر ہوئی ہیں۔

انہوں نے کھیلوں کے فروغ کے لیے باصلاحیت کھلاڑیوں کو جدید انفراسٹرکچر، معیاری تربیتی سہولیات اور عالمی مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنے پر زور دیا۔

پاکستان کی فتح کے موقع پر مصحف سکواش کمپلیکس میں شائقین اور کھیلوں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔

میچ دیکھنے کے لیے موجود پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین اور دیگر شائقین نے قومی ٹیم کی کامیابی پر روایتی بھنگڑا ڈالا اور رقص کیا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاور حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام نے بھی قومی مینز سکواش ٹیم، کوچز اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی ہے۔

سپورٹس بورڈ کے حکام نے اس فتح کو ملک کے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے پاکستان میں سکواش کی مزید کامیابیوں کا راستہ ہموار ہو گا۔

اختتام پذیر ہونے والی اس چیمپئن شپ کے ویمنز ایونٹ میں ہانگ کانگ چین نے ملائیشیا کو 1-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ایشین چیمپئن شپ کے اختتام پر مینز ایونٹ میں جنوبی کوریا نے جبکہ ویمنز ایونٹ میں ملائیشیا کی ٹیم نے سلور میڈلز حاصل کیے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

کھیل کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں