مواد پر جائیں
منگل، 3 نومبر 2026 23 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اہم جائزہ اجلاسامریکہ کا آبنائے ہرمز میں ایران کے جزیرے پر فضائی حملہاے سی سی رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلانسعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے باعث اے ایف سی ایشین کپ 2027 ملتویپٹرولیم ڈیلرز کا ریفائنریوں کے منافع کا فارنسک آڈٹ کرانے کا مطالبہشکاگو بیئرز نے شاندار کارکردگی سے سیٹل سیہاکس کو شکست دیشاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ نے ریلیز سے پہلے ہی 665 کروڑ روپے کما لیےدنیا بھر میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے، پی ٹی اےپولیس سے جھگڑے کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت منظورکراچی پورٹ کو جدید بنانے کے منصوبوں پر کام تیز، نئی ٹیکنالوجی کا استعمالاوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن کے ملازمین کو حکومت کی اعلان کردہ تنخواہ سے بھی کم معاوضہ ملنے کا انکشافبھارتی شہر پنچکولا کے اسکول میں بچے کا بچی پر تشدد، پرنسپل اور عملے کے خلاف مقدمہ درجکراچی: نارتھ ناظم آباد میں مزدا ٹرک کی ٹکر سے طالبعلم جاں بحق، دوسرا زخمیراولپنڈی: گھر سے 37 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرانے والی ملازمہ گرفتارفوجی فاؤنڈیشن نے پرل کانٹی نینٹل ہوٹلز کی مالک کمپنی کے 19.70 فیصد حصص خرید لیےسعودی عرب میں نومبر سے جنوری تک معمول سے زائد بارشوں کی پیش گوئیسپریم کورٹ نے بیوی پر تشدد کے ملزم آئی بی ملازم کی اپیل خارج کر دیسمندری طوفان مرسو انڈیا کے مشرقی ساحل سے ٹکرا گیابیلجیم میں سیاسی بحران، وفاقی بجٹ پر مذاکرات ناکام ہونے پر وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیاامریکی سپریم کورٹ نے کیلیفورنیا میں بیلٹس روکنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست مسترد کر دی
سائنس و ٹیکنالوجی

دنیا بھر میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے، پی ٹی اے

قومی اسمبلی کی کمیٹی میں بتایا گیا کہ پاکستانی روزانہ ایک ارب واٹس ایپ کالز کرتے ہیں۔

پاکستان دنیا بھر میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کے لحاظ سے سر فہرست مقام رکھتا ہے اور یہاں یومیہ کروڑوں افراد اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ انکشاف چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس کے دوران کیا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر 560 ملین لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں۔

انہوں نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مجموعی طور پر 96 ملین پاکستانی یوٹیوب کے صارفین ہیں۔

ٹک ٹاک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس ایپ کے 10 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس رجسٹرڈ ہیں۔

واٹس ایپ کے استعمال کے بارے میں انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستانی واٹس ایپ پر روزانہ ایک ارب کالز کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ کے ذریعے ملک بھر میں روزانہ 12 ارب پیغامات ارسال کیے جاتے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ بھی موجود تھیں جنہوں نے نے بھی کمیٹی کو بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے ملک میں ڈیٹا کی کھپت میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔

شزا فاطمہ نے بتایا کہ نواز شریف کے جانے کے بعد طویل عرصہ تک کوئی سپیکٹرم آکشن منعقد نہیں کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کو فور جی سروس دے کر گئے تھے اور موجودہ دور میں فائیو جی کی سپیکٹرم آکشن کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے فائیو جی کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت ملک میں 18 لاکھ افراد فائیو جی سروسز استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے 24 شہروں میں فائیو جی سروسز متعارف کرائی جا رہی ہیں اور نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

ٹیلی کام سروسز میں درپیش خرابیوں کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کی پشت پر کئی عوامل کارفرما ہیں۔

شزا فاطمہ نے کمیٹی کو بتایا کہ بعض اوقات پورے کا پورا ٹاور ہی چوری ہو جاتا ہے جبکہ ڈیزل اور جنریٹر چوری ہونے کے مسائل بھی پیش آتے ہیں۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور انٹرنیٹ کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کو معیاری اور بلا تعطل خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ چیلنجز پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں