مواد پر جائیں
ہفتہ 10، جمادی الثانی 1448ھ 21، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
تازہ خبریں
پاکستان اور سویڈن کا 1981ء کے دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر اتفاقپاکستان کرکٹ بورڈ نے 38 کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔ایک مضبوط ٹیسٹ ٹیم کو ہر قسم کی پچ اور موسمی حالات کے مطابق اپنی حکمت عملی بدلنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔ بابر اعظمسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے کینیڈا کو 1-5 سے شکست دے دیپاکستان نے راولپنڈی میں سري لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کامیابی حاصل کیایشیا کپ بلائنڈ ٹی 20: فائنل منسوخ، پاکستان فاتح قرارپاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ، فی تولہ نرخ 15 ہزار 400 روپے کمپاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کی وجوہات پر کوسال مینڈس کا بیانسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی خوش آئند ہے، محمد عباس2036 اولمپکس: بڈاپسٹ کا آسٹریا اور سلوواکیہ کے ساتھ مشترکہ میزبانی پر غوریوفا نیشنز لیگ: کوارٹر فائنل ڈرا کا اعلان، اسپین کا مقابلہ فرانس سے ہوگاپاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ
کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ: سینٹرل کنٹریکٹس میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے قومی ٹیم میں نوجوان ٹیلنٹ کو ترجیح دینے کی سفارش کر دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ: سینٹرل کنٹریکٹس میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ 2026-27 کے سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کی فہرست میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری کر رہا ہے۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بورڈ حکام کو تجویز دی ہے کہ مستقبل کے پیشِ نظر نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے تاکہ قومی اسکواڈ کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن نے فٹنس، حکمتِ عملی، مسلسل بہتری اور ڈریسنگ روم کے مثبت ماحول کو کھلاڑیوں کے انتخاب کا بنیادی معیار قرار دیا ہے۔ نئی فہرست میں عرفات منہاس، سعد بیگ، حسن نواز، عاکف جاوید، علی رضا، احسن دانیال، سفیان مقیم، معاذ صداقت، رضا اللہ، اذان اویس، عمران رندھاوا، عبداللہ فضل اور غازی غوری جیسے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سینئر کھلاڑیوں کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ محمد رضوان اور امام الحق کو سینٹرل کنٹریکٹس سے باہر رکھا جا سکتا ہے۔ تاہم فارمیٹ کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور صاحبزادہ فرحان کے ساتھ ساتھ سلمان علی آغا، سعود شکیل، حارث رؤف، نسیم شاہ، فخر زمان اور صائم ایوب اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں، البتہ ان کے کنٹریکٹس کو فارمیٹ کے لحاظ سے محدود کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ کنٹریکٹس 31 جولائی کو ختم ہونے کے بعد نئے معاہدوں کے اعلان میں تاخیر کی تھی تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔ بورڈ اب ڈومیسٹک اور بین الاقوامی مقابلوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فہرست کا اعلان کرے گا۔

اس موضوع پر مزید خبریں

کھیل کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں