مواد پر جائیں
اتوار 18، جمادی الثانی 1448ھ 29، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
پاکستانی خلا باز ذیشان علی کا خلائی مشن مکمل، زمین پر واپسی کا سفر شروعاپ ڈیٹ: صدر زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو طلب کر لیاموٹو جی پی: ویلنسیا گراں پری میں راؤل فرنانڈیز فاتح، مارک مارکیز ریٹائرپاکستانی ورلڈ میموری چیمپئن ایما عالم امریکی ڈاکیومنٹری کا حصہ بن گئیںطبی طبعیتری خرابی پر مولانا فضل الرحمان ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقلکوہلو میں مزدوروں کا قتل انسانیت سوز اور ناقابل برداشت فعل ہے: چیئرمین سینیٹبیٹی سلینا سلیم کی رخصتی پر سینیئر اداکار سلیم شیخ آبدیدہسن کر ورلڈ کپ: فائنل میں بھارت نے پاکستان کی دوسری ٹیم کو شکست دے دیٹینس: محمد ابراہیم حسین گل نے قطر ایشین جونیئر ڈبلز ٹائٹل جیت لیارگبی: ارجنٹینا نے نیشنز چیمپئن شپ کے آخری میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 26-34 سے ہرادیالاہور آمد پر بھارتی سکھ یاتریوں کی تاریخی مقامات کی سیر اور خریداریابوظبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بغیر رکے امیگریشن کا آغازآسٹریلیا: بونڈی بیچ فائرنگ میں جان بچانے والے احمد الاحمد کو سب سے بڑا اعزازبیس بال: نک مارٹنیز نے شکاگو وائٹ سو کس کے ساتھ معاہدہ کر لیابلوچستان کے ضلع کوہلو میں 11 کان کنوں کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیاوزیراعظم فیول سبسڈی اسکیم، مستفید صارفین کی تعداد ایک کروڑ 84 لاکھ سے تجاوزکرکٹ، ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز فائنل: پاکستان شاہینز نے سری لنکا کو 217 رنز کا ہدف دے دیاعوام نے مولانا فضل الرحمان کو مسترد کر دیا، رانا سکندر حیات کی پریس کانفرنسآرسنل اور مانچسٹر سٹی کی ٹیمیں آج پریمیئر لیگ کے اہم ترین میچ میں مد مقابل ہوں گیاسلام آباد: انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
کھیل

سن کر ورلڈ کپ: فائنل میں بھارت نے پاکستان کی دوسری ٹیم کو شکست دے دی

مسقط میں کھیلے گئے فائنل میں پنکج ایڈوانی اور آدتیہ مہتا نے رانا عرفان اور مبشر رضا کو 2-3 سے ہرایا۔

سن کر ورلڈ کپ: فائنل میں بھارت نے پاکستان کی دوسری ٹیم کو شکست دے دی

سن کر ورلڈ کپ کے انتہائی ڈرامائی فائنل میں بھارت کی پہلی ٹیم نے پاکستان کی دوسری ٹیم کو تین کے مقابلے میں دو فریمز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ مسقط میں کھیلے گئے اس حع مقابلے میں بھارتی جوڑی نے ابتدائی برتری کے بعد پاکستانی کیو پلیئرز کی شاندار واپسی کا سامنا کیا۔

فائنل کے آغاز میں بھارت کے پنکج ایڈوانی اور آدتیہ مہتا نے دو صفر کی برتری حاصل کی تھی۔ ایڈوانی نے پہلے فریم میں مبشر رضا کو چھپن کے مقابلے میں چھہتر پوائنٹس سے ہرایا جبکہ مہتا نے ایک سو چار کے بڑے بریک کی مدد سے رانا عرفان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کے کیو پلیئرز نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے اسکور دو دو سے برابر کر دیا۔ مبشر رضا نے شاندار کیوئنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ننانوے کے بریک کے ساتھ تیسرا فریم ایک کے مقابلے میں ننانوے پوائنٹس سے جیتا جبکہ رانا عرفان نے چوتھا فریم تیرا کے مقابلے میں چھاسی پوائنٹس سے اپنے نام کیا۔

فیصلہ کن فریم میں آدتیہ مہتا نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے بہتر کھیل پیش کیا اور پاکستان کی دوسری ٹیم کے خلاف برتری برقرار رکھی۔ مہتا نے فیصلہ کن فریم میں دس کے مقابلے میں چھیاسٹھ پوائنٹس سے کامیابی حاصل کرکے اپنی ٹیم کو ٹائٹل دلایا۔

ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے میں پاکستان کی دوسری ٹیم نے ایران کی پہلی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں تین فریمز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ اس سے قبل انفرادی کیٹیگری کے مقابلوں میں رانا عرفان نے محمد آصف کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھارت کی پہلی ٹیم نے پاکستان کی پہلی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین فریمز سے شکست دی تھی۔ اس مرحلے میں آدتیہ مہتا نے اسجد اقبال کو ہرایا تھا جبکہ محمد آصف نے پنکج ایڈوانی کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

مسقط میں ہونے والے اس عالمی ٹیم ایونٹ میں دنیا بھر سے قومی جوڑیوں نے شرکت کی۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان یہ مقابلے انتہائی مسابقتی ماحول میں کھیلے گئے۔

بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل میں پاکستان کی پہلی ٹیم کو شکست دے کر گزشتہ سال کے فائنل کی شکست کا بدلہ بھی چکا یا تھا۔

سن کر ورلڈ کپ کے تمام میچز مقررہ قوانین کے تحت کھیلے گئے جن میں ڈبلز اور سنگلز دونوں فارمیٹس شامل تھے۔

بھارتی کیو اسپورٹس کے کھلاڑیوں نے اس کامیابی کے ساتھ بین الاقوامی ٹیم اعزازات کی فہرست میں مزید اضافہ کیا ہے۔

ٹورنامنٹ کا اختتام اتوار کے روز مسقط میں کھیلے گئے اس فائنل کے ساتھ ہوا جس میں شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

کھیل کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں