تازہ ترین
صفحہ اول ←
لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کی ستمبر میں ہزاروں گاڑیوں کیخلاف کارروائی
ماہِ ستمبر کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ہزاروں گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور متعدد ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔

سردیوں میں جلد کو خشکی سے بچانے کے پانچ آسان طریقے
موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی جلد کی حفاظت کے لیے روزمرہ کی عادات میں چند تبدیلیاں ضروری ہیں۔

بلوچستان میں ’صحت دہلیز‘ ایپ کا آغاز، گھر بیٹھے مفت طبی مشاورت ملے گی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عوام کی سہولت کے لیے جدید ڈیجیٹل ہیلتھ ایپ لانچ کردی ہے۔
قرضوں پر سود کی ادائیگیوں سے حکومت کو شدید مالی دباؤ کا سامنا
گزشتہ مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران سود کی مد میں چار اعشاریہ نو کھرب روپے ادا کیے گئے۔

پنجاب میں یتیم بچوں کی کفالت کے اداروں کی نگرانی پر سوالیہ نشان
ملتان میں بچے کی ہلاکت کے بعد فلاحی اداروں میں بچوں کی حوالگی اور سکیورٹی کے معاملات کی چھان بین کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔

امریکی انتظامیہ نے دوسرے دورِ حکومت میں 3 لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کر دیے
محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام ملکی سلامتی بہتر بنانے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان: درازندہ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے حملہ ناکام بنا دیا
سیکیورٹی اداروں کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور پہاڑوں کی طرف فرار ہو گئے۔

پنجاب بھر میں گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 445 افراد گرفتار
محکمہ فوڈ سیفٹی کی کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے جرمانے عائد اور متعدد کاروباری مقامات سیل کیے گئے۔

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں سوئی گیس کی بندش پر شہریوں کو مشکلات
گرین ٹاؤن کے مکین سوئی گیس کی عدم دستیابی اور مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔
اسلام آباد میں شیشہ کیفوں پر پابندی برقرار، رولز بنانے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضوابط کی تیاری تک وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفوں پر عائد پابندی برقرار رکھی ہے۔

لاہور میں ایل پی جی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ، ڈسٹری بیوٹرز کی ہڑتال کی دھمکی
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے انتظامی کارروائیوں کے خلاف حکومت کو ہفتے تک کی مہلت دے دی۔

بالی ووڈ فلم ’اڑتا تیر‘ نیپال میں نمائش سے محروم
آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کی فلم کی ریلیز پر نیپالی حکام نے پابندی عائد کر دی۔

خیبر پختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز وزارت میں اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب
سرکاری آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں معدنیات کے شعبے میں قومی خزانے کو سولہ ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی
الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا سیف گیمز تیاریوں کیلئے بڑا قدم
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے سیف گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں کیلئے بریگیڈیئر ظفر محمود عباسی کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔

2045 تک خلا میں انسانوں کی بستیوں کا امکان، جیف بیزوس کی پیشگوئی
ایمازون کے بانی جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں لاکھوں افراد خلا میں رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفیز کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

برطانیہ میں لڑکی نے سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کر دیے
اکیس سالہ برطانوی لڑکی نے ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی سے ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایشن میں تین سالہ ڈگری حاصل کی ہے۔
سردیوں میں گیس کی طلب پوری کرنے کے لیے ایل این جی کے 18 کارگو خریدنے کا ہدف
پنجاب میں موسم سرما کے دوران گیس کی ضرورت ایک ارب مکعب فٹ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب میں بچوں سے بھیک منگوانے پر 3 سال قید اور جرمانے کا آرڈیننس نافذ
گورنر پنجاب نے پنجاب ویگرنسی ترمیمی آرڈیننس 2026 کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت بچوں سے گداگری کرانے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔
