مواد پر جائیں
بدھ، 14 اکتوبر 2026 3 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ: شام 6:37
بریکنگ
اسلام آباد میں تمام شیشہ کیفے بند کرنے کا فیصلہ، ہائیکورٹ کی سخت ہدایتوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی واشک میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسینڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور ڈبل سواری پر پابندی عائدڈیرہ اسماعیل خان: والی بال میچ سے واپسی پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحقسعودی عرب: ریاض اور جنوبی علاقوں میں حوثیوں کے 3 میزائل اور 2 ڈرون تباہڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 کا نفاذ، ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندیملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس حادثہ: ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاریبحیرہ اسود میں ڈرون حملہ، مال بردار جہاز ڈوبنے سے 11 افراد لاپتاسوات: سیدو شریف ہسپتال میں 6 افغان ڈاکٹرز کی ہاؤس جاب معطل، پاکستان چھوڑنے کا حکمسعودی عرب: حوثی ملیشیا کے میزائل حملے ناکام، ریاض اور ظہران میں نقصاناتروسی وزیر داخلہ کا جی ایچ کیو دورہ، پاک فوج کی قربانیوں کا اعترافکے الیکٹرک نے شہر میں عارضی لوڈ مینجمنٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیالاہور میں آج رات بارش کا امکان، موسم خوشگوار ہوگیاسینیٹ میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظورنومبر میں سرکاری ملازمین اور طلبا کو مسلسل تین چھٹیاں ملنے کا امکانموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون اور سائنسی تحقیق ناگزیر ہے، مصدق ملکبیرونِ ملک ملازمت کی تصدیق کے لیے سرکاری پورٹل متعارفکالعدم فنانس کارپوریشنز کے متاثرین کو منافع سمیت ادائیگیوں کا عمل شروعرمضان قادروف کا حوثیوں کو سعودی عرب کے بجائے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا مشورہ
پاکستان

کالعدم فنانس کارپوریشنز کے متاثرین کو منافع سمیت ادائیگیوں کا عمل شروع

لاہور میں بورڈ آف ریونیو پنجاب کے زیرِ اہتمام تقریب میں متاثرین کو چیک تقسیم کیے گئے۔

کالعدم فنانس کارپوریشنز کے متاثرین کو منافع سمیت ادائیگیوں کا عمل شروع

لاہور (جاوید اقبال) بورڈ آف ریونیو پنجاب کے زیرِ اہتمام کالعدم فنانس کارپوریشنز کے متاثرین کو منافع سمیت رقوم کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پنجاب کوآپریٹو سوسائٹیز کے متاثرین کے منافع کا حساب کتاب مکمل کرنے کے بعد بقایا رقوم کی ادائیگی کے لیے مرحلہ وار اقدامات کیے جا جا رہے ہیں۔ اب تک متاثرین کو مجموعی طور پر 13 ارب روپے ادا کیے جا چکے ہیں، جبکہ تقریباً 6 ہزار باقی ماندہ متاثرین کو ادائیگی کے لیے بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں بورڈ آف ریونیو پنجاب کے تحت پنجاب لیکویڈیشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام چیکوں کی تقسیم کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں لیکویڈیشن کمیٹی کے چیئرمین و ممبر کالونیز ملک عبدالوحید اور سیکرٹری کالونیز ڈیپارٹمنٹ ظہیر عباس جٹھ نے متاثرین میں چیک تقسیم کیے۔

پہلے مرحلے میں 31 متاثرین کو چیک دیے گئے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 50 اور تیسرے مرحلے میں 100 متاثرین کو ادائیگی کی جائے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک عبدالوحید نے کہا کہ کالعدم فنانس کارپوریشنز کے متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 771 تھی۔ ان متاثرین کو اب تک 13 ارب روپے ادا کیے جا چکے ہیں، جبکہ تقریباً 6 ہزار ایسے متاثرین باقی ہیں جنہیں ادائیگی کی جانی ہے۔

ان کی رقوم کی ادائیگی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں اور اس عمل کو مرحلہ وار آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ ملک عبدالوحید نے کہا کہ باقی ماندہ متاثرین تک پہنچنے کے لیے اخبارات میں تشہیر کی گئی ہے اور ذرائع ابلاغ کا تعاون بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

جن متاثرین کی رقوم یا منافع کی ادائیگی ابھی باقی ہے، وہ فوری طور پر لیکویڈیشن کمیٹی سے رابطہ کریں تاکہ ان کے واجبات کی تصدیق اور ادائیگی کا عمل جلد مکمل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب متاثرین کو ان کی واجب الادا رقوم کی ادائیگی کے لیے مرحلہ وار اقدامات کر رہا ہے۔ متعلقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور حساب کتاب کے بعد باقی ماندہ ادائیگیوں کو آگے بڑھایا جائے گا تاکہ طویل عرصے سے اپنے واجبات کے منتظر افراد کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ملک عبدالوحید نے بورڈ آف ریونیو پنجاب میں ادارہ جاتی انضمام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی بی ایل اکتوبر 2025ء میں بورڈ آف ریونیو پنجاب میں ضم ہوا۔

ان کے مطابق انضمام کے بعد ابتدائی چند ماہ کے دوران قبضہ گروپوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی گئیں اور تقریباً 9 ارب روپے مالیت کی جائیدادیں قبضہ گروپوں سے واگزار کرائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے متاثرین کے واجبات کی ادائیگی اور سرکاری املاک کو قبضہ گروپوں سے واگزار کرانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

متاثرین سے اپیل کی گئی ہے کہ جن افراد کے واجبات اب تک ادا نہیں ہوئے، وہ متعلقہ کمیٹی سے رابطہ کریں تاکہ ان کے معاملات کو ریکارڈ کے مطابق نمٹایا جا سکے۔

واضح رہے کہ چیکوں کی تقسیم کا موجودہ مرحلہ ان متاثرین کو ادائیگیوں کی فراہمی کی کوششوں کا حصہ ہے جن کے واجبات تاحال باقی ہیں۔

متعلقہ حکام کے مطابق باقی ماندہ متاثرین تک رسائی، واجبات کی تصدیق اور ادائیگیوں کی تکمیل کے لیے ذرائع ابلاغ کے ذریعے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔

پاکستان کی مزید خبریں

تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیلوں کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں