ازبکستان کے شہر تاشقند میں ورلڈ باکسنگ کپ فائنلز 2026 کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں بھارت کی جانب سے 17 رکنی دستہ شرکت کر رہا ہے۔ یہ ایونٹ 28 نومبر سے 3 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں بھارت کے 8 مرد اور 9 خواتین کھلاڑی مختلف ویٹ کیٹیگریز میں حصہ لے رہے ہیں۔
بھارتی دستے کی قیادت عالمی چیمپئن میناکشی ہڈا اور ورلڈ باکسنگ کپ اسٹیج 2 کی گولڈ میڈلسٹ جیوتی گلیا کر رہی ہیں۔ میناکشی ہڈا، جو 48 کلوگرام کیٹیگری میں عالمی نمبر ایک ہیں، اس بار 51 کلوگرام کیٹیگری میں اپنے جوہر دکھائیں گی اور اپنے پہلے میچ میں اٹلی کی مارٹینا واسالو کے مدمقابل ہوں گی۔
جیوتی گلیا 48 کلوگرام کیٹیگری میں حصہ لیں گی اور ان کا پہلا مقابلہ تھائی لینڈ کی تھپساچا یوڈواری سے ہوگا۔ اس مقابلے کی فاتح کھلاڑی سیمی فائنل میں میکسیکو کی فاطمہ ہیریرا کا سامنا کریں گی۔
خواتین کے دیگر مقابلوں میں پونم 54 کلوگرام کیٹیگری میں ازبکستان کی نگینہ اکتامووا کے خلاف رنگ میں اتریں گی۔ اسی طرح پراچی 57 کلوگرام کیٹیگری میں سربیا کی نٹالیا شادرینا کے خلاف اپنے باکسنگ مہارت کا مظاہرہ کریں گی۔
خواتین کے دیگر مقابلوں میں سانہ 65 کلوگرام، گیتی مونی گوگوئی 70 کلوگرام، نینا 80 کلوگرام اور الفیہ پٹھان 80 پلس کلوگرام کیٹیگری میں بھارت کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ تھوکچوم ایس چانو کو 75 کلوگرام کیٹیگری میں براہِ راست سیمی فائنل میں جگہ مل گئی ہے۔
مردوں کے مقابلوں میں رشی سنگھ 50 کلوگرام، نکھل 55 کلوگرام اور انمول 60 کلوگرام کیٹیگری میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مالساومتلوآنگا 80 کلوگرام، جگنو 85 کلوگرام اور ساون گل 90 پلس کلوگرام کیٹیگری میں ایکشن میں ہوں گے۔
مردوں کے دیگر مقابلوں میں ہارش چوہدری 90 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں قازقستان کے دولت ٹولی میسیف کے خلاف مقابلہ کریں گے۔ آکاش کو بھی 75 کلوگرام کیٹیگری میں براہِ راست اگلے راؤنڈ میں بائی مل گئی ہے۔




اپنی رائے دیں