مواد پر جائیں
جمعہ 16، جمادی الثانی 1448ھ 27، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان اسلام آباد میں سہ فریقی دفاعی اجلاس کا آغازکراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید لاش برآمد، ہلاکتیں 7 ہو گئیںاپ ڈیٹ: بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کراچی پہنچ گئےاپ ڈیٹ: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 11,500 روپے کا بڑا اضافہامریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر ہیکرز کا کامیاب حملہقطر گرینڈ پری کی پہلی پریکٹس: کییمی انٹونیلی نے پہلی پوزیشن سنبھال لیبھارتی تنظیم نے پاکستانی ڈرامے پر نیٹ فلکس کو ڈیڈ لائن دے دیاسلام آباد میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے سی ڈی اے اور نسٹ میں مفاہمتی یادداشت پر اتفاقکم عمری کی شادی بچیوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرتی ہے: شیری رحمانوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا تمام اضلاع میں سستے بازار قائم کرنے کا حکم، تین روز میں قابل عمل سفارشات طلبپنجاب کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے حق میں نہیں ہوں: بلاول بھٹوڈومیسٹک کرکٹ کھلاڑیوں کی اصل نرسری ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کارکردگی دکھانے کیلئے ردھم ضروری ہے، عامر جمالٹی سن فیوری کی اہلیہ نے شیزوفرینیا کے دعویٰ کی تردید کردیوزیراعظم شہباز شریف کی ایس ایم ایز کو آسان قرضوں کی فراہمی کے لیے ہدایاتاسلام آباد میں جوہری سلامتی کے عالمی نیٹ ورک کا 15واں سالانہ اجلاس اختتام پذیرحسن ابدال سے سکھ یاتریوں کا قافلہ سخت سیکیورٹی میں کرتارپور روانہجماعت اسلامی کا مینار پاکستان جلسہ 6 دسمبر تک ملتویکم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے لیے قومی فریم ورک کا افتتاح کر دیا گیاپنجاب حکومت کا تلور کے شکار کیلئے دو ماہ کی عارضی اجازت دینے کا فیصلہپاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد کمی، سالانہ بنیادوں پر 9.49 فیصد اضافہ
دنیا

امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر ہیکرز کا کامیاب حملہ

ہیکرز نے سافٹ ویئر کی خامی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کلاؤڈ ون کے کنٹرول تک رسائی حاصل کرلی۔

امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر ہیکرز کا کامیاب حملہ

امریکی فضائیہ کے اہم کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم ’کلاؤڈ ون‘ کو ہیکرز کی جانب سے کامیابی سے نشانہ بنائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس سے حساس فوجی معلومات خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ اس کمپیوٹنگ سسٹم کے ذریعے حساس فوجی آپریشنز، لاجسٹکس اور اہم معلومات کا انتظام کیا جاتا ہے۔

سائبر حملے کا یہ واقعہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کی جانے والی معمول کی کارروائی کے دوران سامنے آیا۔ واقعے سے آگاہ ذرائع نے اس پیشرفت کی تصدیق کی ہے جبکہ اس دراندازی کے باعث پلیٹ فارم کی سرگرمیاں اور مختلف امور بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیکرز نے سافٹ ویئر کی ایک خامی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سسٹم کے کنٹرول تک رسائی حاصل کی۔ اس سیکیورٹی خامی کے سامنے آنے کے بعد امریکی سائبر کمانڈ کو حملے سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

کلاؤڈ ون امریکی فضائیہ کا بنیادی اور فلیگ شپ کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم ہے جو مائیکروسافٹ، اوریکل، ایمازون اور الفابیٹ کی کلاؤڈ سہولیات کو یکجا کرکے آئی ٹی آپریشنز چلاتا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر فوجی اہلکاروں کے ڈیٹا، تنخواہوں، لاجسٹکس، مواصلاتی نظام اور آلات کی دیکھ بھال سے متعلق امور کا انتظام کیا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس نظام میں فضائیہ کا ’کلاؤڈ بیسڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول‘ سسٹم اور دنیا بھر میں امریکی فضائیہ کے مقامات پر بموں اور میزائلوں کا ریکارڈ رکھنے والا نظام بھی شامل ہے۔ اس وسیع ذخیرے میں فضائی دفاعی ریڈار کا ڈیٹا اور میزائلوں کی نقل و حرکت کی معلومات بھی اس نظام کا حصہ ہیں۔

سائبر حملے کے بعد کلاؤڈ ون پر متعدد ایپلی کیشنز منتقل کرنے کا عمل روک دیا گیا ہے جبکہ بعض صارفین کے ایڈمنسٹریٹر اختیارات بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پہلے سے چلنے والی ایپلی کیشنز کی اپ ڈیٹس کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔

تاحال ہیکرز کی شناخت اور حملے کے مکمل دائرہ کار سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ سسٹم سے کون سا ڈیٹا متاثر ہوا یا کوئی حساس معلومات چوری کی گئی ہیں یا نہیں۔

امریکی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مخصوص نیٹ ورکس اور سسٹمز کی سیکیورٹی، ممکنہ کمزوریوں یا آپریشنل صورتحال پر تبصرہ نہیں کرتی۔ تاہم محکمہ فضائیہ کی معلومات، سسٹمز اور آپریشنل صلاحیتوں کے تحفظ کے لیے مسلسل اقدامات کیے جاتے ہیں۔

سال 2017 میں شروع کیے جانے والے اس کلاؤڈ پلیٹ فارم کا مقصد امریکی فضائیہ کی آئی ٹی ضروریات کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ سال 2025 تک ایس اے آئی سی اس کا مرکزی کنٹریکٹر رہا جس کے بعد لیڈوس نے اس کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔

حالیہ سائبر حملے کی مکمل نوعیت اور اس کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر امریکی فضائیہ کے اس اہم ڈیجیٹل نظام کی سیکیورٹی سے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں۔ تفتیش کار اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس دراندازی سے کس حد تک نقصان پہنچا ہے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

دنیا کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں