مواد پر جائیں
جمعہ 16، جمادی الثانی 1448ھ 27، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان اسلام آباد میں سہ فریقی دفاعی اجلاس کا آغازکراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید لاش برآمد، ہلاکتیں 7 ہو گئیںاپ ڈیٹ: بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کراچی پہنچ گئےاپ ڈیٹ: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 11,500 روپے کا بڑا اضافہاسلام آباد میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے سی ڈی اے اور نسٹ میں مفاہمتی یادداشت پر اتفاقکم عمری کی شادی بچیوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرتی ہے: شیری رحمانوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا تمام اضلاع میں سستے بازار قائم کرنے کا حکم، تین روز میں قابل عمل سفارشات طلبپنجاب کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے حق میں نہیں ہوں: بلاول بھٹوڈومیسٹک کرکٹ کھلاڑیوں کی اصل نرسری ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کارکردگی دکھانے کیلئے ردھم ضروری ہے، عامر جمالٹی سن فیوری کی اہلیہ نے شیزوفرینیا کے دعویٰ کی تردید کردیوزیراعظم شہباز شریف کی ایس ایم ایز کو آسان قرضوں کی فراہمی کے لیے ہدایاتاسلام آباد میں جوہری سلامتی کے عالمی نیٹ ورک کا 15واں سالانہ اجلاس اختتام پذیرحسن ابدال سے سکھ یاتریوں کا قافلہ سخت سیکیورٹی میں کرتارپور روانہجماعت اسلامی کا مینار پاکستان جلسہ 6 دسمبر تک ملتویکم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے لیے قومی فریم ورک کا افتتاح کر دیا گیاپنجاب حکومت کا تلور کے شکار کیلئے دو ماہ کی عارضی اجازت دینے کا فیصلہپاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد کمی، سالانہ بنیادوں پر 9.49 فیصد اضافہخواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال اے کیٹیگری میں شاملمعاہدہ فروخت سے جائیداد کی ملکیت منتقل نہیں ہوتی، مخصوص تکمیلِ معاہدہ کا دعویٰ ضروری ہے: سپریم کورٹہربھجن سنگھ کا پاک بھارت کھلاڑیوں کے رویے پر آئی سی سی، بی سی سی آئی اور پی سی بی سے نوٹس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد

اسلام آباد میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے سی ڈی اے اور نسٹ میں مفاہمتی یادداشت پر اتفاق

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے نئی حکمت عملی کا اعلان کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے سی ڈی اے اور نسٹ میں مفاہمتی یادداشت پر اتفاق

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نسٹ یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک عمل کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ممبر انوائرمنٹ عبداللہ خرم نیازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ڈاکٹر انعم فاطمہ، نسٹ یونیورسٹی کے سینئر فی کل ٹی ممبر پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم کھوکھر اور ریسرچ ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں دارالحکومت میں سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے سی ڈی اے اور نسٹ یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کیا گیا۔ ایم او یو کا بنیادی مقصد آلودگی پر قابو پانے، ماحولیاتی تحفظ کیلئے تحقیقی و ترقیاتی کاموں کو فروغ دینا اور سموگ کے خلاف مؤثر حکمت عملی اختیار کرنا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سموگ کے خاتمے، ماحولیاتی بہتری اور تحقیقی و ترقیاتی منصوبوں کیلئے خصوصی فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں نسٹ یونیورسٹی اور انوائرنمنٹ ونگ پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جو ہر دو ہفتے بعد پیشرفت رپورٹ پیش کرے گی۔

سڑکوں کے انفراسٹرکچر میں بہتری لانے کیلئے بھی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ نئی تعمیر ہونے والی سڑکوں اور کرب سٹونز کے ڈیزائن میں نظرثانی کی جائے گی جس کے تحت پانی کے بہاؤ کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ سڑکوں پر مٹی یا ملبہ جمع نہ ہو سکے اور گرد و غبار پر قابو پایا جا سکے۔

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ دارالحکومت میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔ فوری اقدامات میں فضلہ جلانے والے مقامات کی نشاندہی کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسی طرح موبائل ایپس کے ذریعے سموگ الرٹس بھی جاری کیے جائیں گے اور تعمیراتی کاموں کے دوران پانی کے چھڑکاؤ اور کٹائی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی، جبکہ سیکٹر I-9 اور I-10 میں انڈسٹریل یونٹس کے کیمروں کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں گاڑیوں کے یورو-5 ایندھن کے معیارات، جدید طریقے کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، جدید لینڈ فل کے قیام اور اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے ماحولیاتی نگرانی کے نیٹ ورک کی توسیع جیسے اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی ایک قومی چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے مؤثر حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے۔ نئی سڑکوں کی تعمیر اور انفراسٹرکچر میں ماحول دوست ڈیزائن کو اپنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کیلئے صاف ستھرا ماحول اور ماحولیاتی تحفظ ہماری اہم ذمہ داری ہے جسے ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

اسلام آباد کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں