مواد پر جائیں
ہفتہ، 24 اکتوبر 2026 13 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ: صبح 8:16
بریکنگ
کراچی: نجی ہسپتال کے آلات سے نومولود میں ایم پاکس کی تصدیق، ہسپتال سیلپنجاب حکومت کا آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس خود لڑنے کا فیصلہدہشت گردی قومی مسئلہ ہے، سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر تعاون کیا جائے: وفاقی وزراءکراچی میں آن لائن فحش مواد کی تیاری اور فراڈ میں ملوث 3 کمپنیاں بے نقابپاک بھارت جنگ رکوانا میرے لیے اعزاز ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰایران کا کسی بھی جارحیت کی صورت میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا انتباہاردن کے علاقے کرک میں چرچ پر حملہ، جنازے کے دوران فائرنگ سے 7 افراد جاں بحقلاہور: مزنگ میں طالبہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درجماسکو: ڈرون حملوں کے خطرے کے باعث فضائی آپریشن متاثر، پابندیاں ختمحکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا کر دیاملتان: شوہر اور بچوں کے ہمراہ سفر کرنے والی خاتون سے زیادتی کا واقعہکراچی: شاہین فورس سے مقابلے میں ہلاک 4 ڈاکوؤں کی شناخت مکملریپ کیس: ملزم کے خاندان کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو کروڑوں کی پیشکش کا انکشافٹک ٹاکر سامیہ مبارک کو پروٹوکول دینے پر ایس ایچ او ڈیفنس بی سمیت 3 اہلکار معطلصدر آصف علی زرداری کا دورہ جرمنی: گارڈ آف آنر پیش، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیالوفاقی حکومت کی جانب سے اہم افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاریوزیراعظم شہباز شریف کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات، کشمیریوں کی حمایت کے عزم کا اعادہپنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی فروخت پر پابندی عائد، 10 کلو کا تھیلا دستیاب ہوگابلوچستان میں چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیپاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی، ورلڈ بینک کی تشویشناک رپورٹ
پاکستان بریکنگ نیوز

کراچی: نجی ہسپتال کے آلات سے نومولود میں ایم پاکس کی تصدیق، ہسپتال سیل

کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں ختنہ کے دوران استعمال ہونے والے آلات سے نومولود بچے میں ایم پاکس وائرس کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی: نجی ہسپتال کے آلات سے نومولود میں ایم پاکس کی تصدیق، ہسپتال سیل

کراچی میں ایک افسوسناک طبی واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نجی ہسپتال میں ختنہ کے عمل کے دوران استعمال ہونے والے آلودہ طبی آلات کے باعث ایک نومولود بچہ ایم پاکس (منکی پاکس) وائرس کا شکار ہو گیا۔ محکمہ صحت کی تحقیقات میں وائرس کی تصدیق کے بعد ہسپتال کو سیل کر دیا گیا۔

متاثرہ بچے کے والد محمد وقار نے بتایا کہ یکم ستمبر 2026 کو پیدا ہونے والے ان کے بیٹے عیسیٰ کا 24 ستمبر کو ابنِ حسن ہسپتال میں ختنہ کرایا گیا تھا۔ کچھ دن بعد بچے کو بخار ہوا اور جسم پر دانے نمودار ہونا شروع ہو گئے، جسے ابتدا میں الرجی سمجھا گیا۔

بچے کی حالت بگڑنے پر اسے کورنگی نمبر پانچ کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایم پاکس کا شبہ ظاہر کیا۔ بعد ازاں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف انفیکشس ڈیزیزز ہسپتال میں 14 اکتوبر 2026 کو لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے بچے میں وائرس کی موجودگی کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کورنگی اشفاق میمن کے مطابق، محکمہ صحت کی ٹیموں نے واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے ابنِ حسن ہسپتال سے طبی آلات کے نمونے ڈاؤ لیبارٹری بھیجے، جہاں ہسپتال کی قینچی کے نمونے میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے لیبارٹری نتائج کے بعد ہسپتال کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے اس کو سیل کر دیا ہے۔ ترجمان کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر ہسپتال انتظامیہ رجسٹریشن سمیت دیگر قانونی تقاضے پورے کر لیتی ہے تو اسے دوبارہ کھولنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

متاثرہ بچے کے والد نے اس صورت حال پر کہا کہ اگر انھیں تحقیقات کے لیے بلایا گیا تو وہ بیان دینے اور گواہی دینے کے لیے تیار ہیں، اور ایسے ہسپتالوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاکہ دوسرے والدین کو ایسی صورتِ حال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

صوبائی ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس یونٹ کے ڈیش بورڈ کے مطابق، سندھ میں رواں سال اب تک ایم پاکس کے 44 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 16 کراچی میں سامنے آئے ہیں، جبکہ سندھ میں اس وائرس کے کل تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 106 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد میں 78 مرد اور 28 خواتین شامل ہیں۔ عمر کے لحاظ سے 30 سے 39 سال کے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جبکہ صفر سے نو سال کی عمر کے بچوں میں 23 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ضلعی سطح پر خیرپور 22 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ کراچی شرقی میں 18 اور ملیر میں 15 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں 20 اور اکتوبر میں 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق منکی پاکس یا ایم پاکس ایک وائرل بیماری ہے جس کی عام علامات میں بخار، سر درد، جسم میں درد، سوجن اور جلد پر دانے یا چھالے نکلنا شامل ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچوں، حاملہ خواتین اور کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد میں بیماری شدید ہونے کا خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے، اور یہ بیماری قریبی جسمانی رابطے، دانوں یا زخموں کو چھونے اور آلودہ طبی آلات سے بھی پھیل سکتی ہے۔

طبی غفلت برتنے کے معاملے پر کارروائی سے متعلق کمیشن کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس کے لیے متاثرہ خاندان کو تحریری شکایت دینی ہوگی، جس کی بنیاد پر کمیشن تحقیقات اور ضابطے کے مطابق کارروائی کر سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ منکی پاکس سے بچاؤ کے لیے ویکسین دستیاب ہیں، اور متاثرہ مریضوں کو علامات کم کرنے، درد پر قابو پانے اور پیچیدگیوں سے بچاؤ کے لیے طبی نگہداشت دی جاتی ہے۔

پاکستان کی مزید خبریں

تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس و بزنس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیل اور کاروبار کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں