مواد پر جائیں
جمعرات 8، جمادی الثانی 1448ھ 19، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
تازہ خبریں
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر جدید بنانے کا فیصلہفیصل آباد: رایا اور سرسوں کی فصلوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ہدایات جارینوجوانوں کے لیے 292 ارب روپے کے قرضے، نئی یوتھ اور ای اسپورٹس پالیسی لائی جائے گیاے ٹی پی فائنلز: الیگزینڈر زویرف سیمی فائنل میں پہنچ گئےپاکستان کا اقوام متحدہ میں عالمی غذائی بحران پر تشویش کا اظہارقیمتی پتھروں کے شعبے میں تعاون کیلئے ایشین پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقاتوفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ناصر سلیم کی قیادت میں وفد کی ملاقاتوزیر دفاع خواجہ آصف شومان سکیورٹی اینڈ ڈیفنس فورم میں شرکت کیلئے برسلز پہنچ گئےسائبر کرائم کے زیر التوا کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت، ڈی جی این سی سی آئی اے کا اجلاسایپل کی سائبر حملے کی تردید، آئی کلاؤڈ سروسز میں تعطل کی وجہ اندرونی اپ ڈیٹ قرارہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر میں 35 ویں لاء ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد مکمل کر لیاایس ایس جی سی ایل پی جی نے 15 ہزار میٹرک ٹن کی سب سے بڑی کھیپ درآمد کر لیپی ٹی آئی بانی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں تاخیری حربے اپنانے کی ہدایت کی: ڈاکٹر طارقجاپان کے کوزو تاشیما نے فیفا صدارت کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیےمالی سال کے پہلے چار ماہ میں ملکی درآمدات و برآمدات میں نمایاں اضافہآئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے کی بڑھتی ہوئی استعداد اور کارکردگی کا عکاس ہے: خرم شہزادگھروں کی تعمیر کیلئے بینکوں کے قرضوں میں 89.8 فیصد کا نمایاں اضافہسفری اور ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی، انڈیکس میں 1,266 پوائنٹس کی کمیایچ بی ایل وفد کی ملاقات، ایس ایم ای فنانسنگ اور برآمدات پر تبادلہ خیال
پاکستان

فیصل آباد: رایا اور سرسوں کی فصلوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ہدایات جاری

محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کاشتکاروں کو فصلوں کو مختلف امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

فیصل آباد: رایا اور سرسوں کی فصلوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ہدایات جاری

فیصل آباد میں محکمہ زراعت کی جانب سے رایا اور سرسوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی فصلوں کو مختلف بیماریوں کے حملے سے بچانے کے لیے حفاظتی اور تدارکی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ محکمہ زراعت (توسیع) کے ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ عدیل احمد نے کہا ہے کہ بوائی سے لے کر برداشت تک فصل مختلف امراض کا شکار ہو سکتی ہے، اس لیے کاشتکاروں کو ہر وقت چوکس رہنا چاہیے۔

حافظ عدیل احمد نے فصل کو متاثر کرنے والی بیماریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 'سفید کنگھی' کا حملہ ہونے پر پتوں، تنوں اور شاخوں کی اوپری سطح پر سفید چھالے بن جاتے ہیں جو پھٹ کر سفید سفوف خارج کرتے ہیں۔ اس بیماری سے پھول بدشکل ہو جاتے ہیں اور ان میں بیج بننے کا عمل رک جاتا ہے، جبکہ پودے کے متاثرہ حصوں میں سڑن بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'وبائی جھلسائو' کی بیماری کے باعث پتوں، ٹہنیوں اور پھلیوں پر سیاہ اور بھورے دھبے نمودار ہوتے ہیں جو پتوں میں سوراخوں کا سبب بنتے ہیں۔ بیماری کا شدید حملہ ہونے کی صورت میں پھلیاں چھوٹی اور پتلی رہ جاتی ہیں، جس سے فصل کی مجموعی پیداوار اور معیار بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کے مطابق 'مرجھائو' کی بیماری پودے کی ہر عمر میں حملہ آور ہو کر اسے نقصان پہنچا سکتی ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو تاکید کی ہے کہ وہ ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے محکمہ زراعت کے فیلڈ اسٹاف یا زرعی ماہرین سے مشاورت کریں۔

کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ماہرین کی سفارشات کے مطابق فصل پر مناسب زہروں کا سپرے یقینی بنائیں تاکہ فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ بروقت حفاظتی اقدامات سے نہ صرف فصل کا معیار بہتر رہتا ہے بلکہ کاشتکار بعد میں پیش آنے والی پریشانیوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔

اس موضوع پر مزید خبریں

پاکستان کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں