مواد پر جائیں
بدھ، 4 نومبر 2026 24 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
تازہ
اپ ڈیٹ: شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد کے جیل ٹرائل کی سماعت ملتویسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستان کی جانب سے تیز پچز تیار کرنے کا فیصلہوفاقی کابینہ نے 10 روپے کا سکہ جاری کرنے اور نئے کرنسی ڈیزائن کی منظوری دیدینیب اور ایف آئی اے کا اسعد محمود کو غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر طلبدبئی میں باکسنگ مقابلے سے قبل فیس آف کے دوران بھارتی فائیٹر نے پاکستانی حریف کو تھپڑ جڑ دیااقبال ڈے پر عام تعطیل: ملک بھر کے بینک مسلسل تین روز بند رہیں گےایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اختلافات برقرار ہیںامریکی ریاست ٹیکساس میں ڈیموکریٹک پارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کر لیوزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول پر ریلیف نہ دینے والے پمپس کے خلاف کارروائی کا حکمسوی سدرن گیس کمپنی نے موسم سرما کے لیے گیس فراہمی کا شیڈول جاری کر دیابابا وانگا کی پیشگوئی اور خلا سے موصول سگنل، حقیقت کیا ہے؟امریکی وسط مدتی انتخابات 2026: ڈیموکریٹس کی اہم ریاستوں میں کامیابیڈبلیو ٹی اے فائنلز: رائبی کینا اور کو کو گاف ایک ہی گروپ میں شاملآبنائے ہرمز پر کشیدگی: ایران کا امریکی جواب مسترد، امریکی صدر کی فضائی کارروائی کی تصدیقفل فوڈن اپنی بہترین فارم کی بحالی کے لیے پرعزمعبدال السید امریکی ریاست مشی گن سے سینیٹر منتخب ہونے والے پہلے مسلمان بن گئےغزہ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر آدم حموی امریکی کانگریس کے رکن منتخبامریکی انتخابات: ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کر لیکیشا لانس باٹمز امریکی ریاست جارجیا کی پہلی سیاہ فام خاتون گورنر منتخبامریکی انتخابات: ڈیموکریٹک امیدواروں نے جنوبی اور شمالی کیرولائنا میں نشستیں جیت لیں
شوبز

شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ نے ریلیز سے پہلے ہی 665 کروڑ روپے کما لیے

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی آنے والی انتہائی متوقع فلم ’کنگ‘ نے سنیما گھروں کی زینت بننے سے پہلے ہی 665 کروڑ روپے کے بزنس کے ساتھ دھوم مچا دی۔

شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ نے ریلیز سے پہلے ہی 665 کروڑ روپے کما لیے

ممبئی(3 نومبر 2026): بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی آنے والی انتہائی متوقع فلم ‘کنگ’ نے ریلیز سے قبل ہی 665 کروڑ روپے کے بزنس کے ساتھ دھوم مچا دی۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی آنے والی انتہائی متوقع فلم ‘کنگ’ نے سنیما گھروں کی زینت بننے سے پہلے ہی بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریلیز سے قبل 665 کروڑ روپے کے ریکارڈ پری ریلیز بزنس کے معاہدے حاصل کر لیے ہیں۔

تاہم، ان بھاری بھرکم اعداد و شمار نے فلم کے لیے باکس آفس پر لاگت پوری کرنے کا ایک بہت بڑا ہدف بھی کھڑا کر دیا ہے۔

ہدایت کار سدھارتھ آنند کی زیرِ ہدایت بننے والی اس فلم نے دسمبر میں اپنی ریلیز سے قبل ہی نمایاں ڈیجیٹل اور ڈسٹری بیوشن ڈیلز سمیٹ لی ہیں۔

فلم کی تشہیری مہم کا باقاعدہ آغاز 2 نومبر کو شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر فلم کا پہلا گانا ریلیز کر کے کیا جا چکا ہے۔

پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم کے بیرونِ ملک ڈسٹری بیوشن رائٹس فارس فلمز نے مبینہ طور پر 175 کروڑ روپے کی کم از کم گارنٹی پر حاصل کیے ہیں۔

جبکہ فلم کے بھارتی ڈسٹری بیوشن رائٹس پین مرودھر کو 250 کروڑ روپے میں فروخت کیے گئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نامور اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے 150 کروڑ روپے میں اس کے ڈیجیٹل رائٹس خریدے ہیں۔

اس کے علاوہ سیٹلائٹ رائٹس 25 کروڑ روپے جبکہ میوزک رائٹس نے مزید 65 کروڑ روپے کا بزنس حاصل کیا ہے۔

ان تمام معاہدوں کو ملا کر فلم نے مجموعی طور پر 665 کروڑ روپے کا پری ریلیز بزنس کیا ہے، البتہ اسٹریمنگ ڈیل کی حتمی مالیت فلم کی سنیما گھروں میں کارکردگی پر منحصر ہو سکتی ہے۔

ان تمام بڑی ڈیلز کے باوجود ‘کنگ’ کو باکس آفس پر ایک کڑا مالیاتی ہدف درپیش ہے۔

فلم کا ابتدائی بجٹ 300 کروڑ روپے تھا، تاہم ساکنلک اور پنکولا کی رپورٹس کے مطابق پروڈکشن کے اخراجات بڑھ کر تقریباً 400 کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مارکیٹنگ اور تشہیری اخراجات کا تخمینہ بھی تقریباً 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

شاہ رخ خان کی فیس کو ملا کر فلم کی مجموعی لاگت تقریباً 550 کروڑ روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پروڈیوسرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے مالی اہداف پورے کرنے کے لیے فلم کو دنیا بھر کے باکس آفس سے کم از کم 800 کروڑ روپے کمانا ہوں گے۔

واضح رہے کہ فلم ‘کنگ’ 2023 کی بلاک بسٹر فلم ‘پٹھان’ کے بعد شاہ رخ خان اور سدھارتھ آنند کا دوسرا بڑا اشتراک ہے، اور یہ فلم ‘ڈنکی’ کے بعد تین سال سے زائد عرصے میں شاہ رخ خان کی پہلی سنیما ریلیز ہوگی۔

فلم ‘کنگ’ کو رواں سال 24 دسمبر 2026 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جانا ہے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

شوبز کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں